مقامی طور پر تیار کی جانے والی MG HS کے ویرینٹس کے مابین موزانہ

0 14,169

ایم جی پاکستان مقامی طور پر تیار کی جانے والی MG HS کو آخر کار سامنے لے آیا ہے۔ گاڑی کے بیس یونٹ کا نام ایکسائیٹ ہے جب کہ ٹاپ ویریںٹ کا نام ایسنس ہے۔ اسی طرح ڈیجیٹل سپیڈو میٹر کے ساتھ آنے والے تیسرے ویرینٹ کا نام ایکسیلنس رکھا گیا ہے۔

اب جبکہ مقامی طور پر تیار کی جانے والی MG HS کے سامنے آ چکی ہے تو ایسے میں سوال پیدا ہوتا ہے کہ گاڑی کے ویرینٹس میں کیا فرق پایا جاتا ہے۔ آج ہم ان ویرینٹس کے درمیان پائے جانے والے فرق کے بارے بات کریں گے۔ اس دوران ویرینٹس کے فیچر اور دیگر خصوصیات پر بھی نظر ثانی کریں گے جو کہ بیس ویرینٹس میں موجود نہیں ہیں کیوں کہ CKD ٹاپ ویرینٹ (ایسنس) MG HS CBU کی کاپی ہے لیکن اس میں سپیڈو میٹر نہیں دیا گیا۔ یعنی اس گاڑی میں تمام فیچر اور خصوصیات CBU یونٹ جیسی ہی ہیں۔

ایکسٹیرئیر:

گاڑی کے بیس ویرینٹ ایکسائیٹ میں پروجیکٹر ہیڈلائٹس دی گئی ہیں لیکن یہ ڈائنامک نہیں ہیں۔ بیس ویرینٹ الائے ویل کا سائز 17 انچ ہے جبکہ ٹاپ ویرینٹ ایسنس ویرینٹ میں ویل سائز 18 انچ ہے۔ دونوں گاڑیوں کی رئیر لائٹس LED ہیں جبکہ بیس ویرینٹ میں یہ لائٹس ڈائنامک نہیں ہیں۔

انٹیرئیر:

MG پاکستان بیس ویرینٹ میں بلیک انٹیرئیر اور لال رنگ کی سٹچنگ آفر کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ڈرائیور اور پیسنجز سیٹس پاورڈ نہیں ہیں مینوئل ہیں۔

مقامی طور پر تیار کی جانے والی  MG HS کے بیس ویرینٹ میں کلائمیٹ کنٹرول  ڈیجیٹل ہے لیکن dual نہیں ہے، سٹیرنگ وہیل پر استعمال کیا جانے والا لیدر نسبتاً اچھی کوالٹی کا نہیں ہے۔ اس کے علاوہ بیس ویرینٹ میں پیڈل شفٹرز اور  سپر سپورٹ بٹن جیسے فیچرز بھی نہیں دئیے گئے۔ اسی طرح اس ویرینٹ میں پینورامک سن روف اور ایمبینٹ انٹیرئیر لائیٹ بھی نہیں دی گئی۔

جیسا کہ ہم پہلے بتا چکے ہیں کہ یہ CKD ویرینٹ MG HS CBU کا کاپی ہے ایسے میں اس موازنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ مقامی طور پر تیار کی جانے والی ان دو گاڑیوں میں کم فرق پایا جاتا ہے۔

اہم ترین بات یہ ہے کہ مقامی طور پر گاڑیاں تیار کرنا MG پاکستان کی جانب سے اٹھایا جانے والا انتہائی مثبت اقدام ہے کیونکہ اس سے نہ صرف کمپنی کو ڈیلیوریز میں تاخیر جیسے مسائل سے نمٹنے میں آسانی ہوگی مسائل حل ہوں گے بلکہ کمپنی پر صارفین کا اعتماد بھی بڑھے گا۔

 اہم نوٹ:

ہمارے ذرائع کے مطابق ایم جی پاکستان نے بیس ویرینٹ کی قیمت ظاہر نہیں کی ہے اور یہ بھی ممکن ہے کہ اس ویرینٹ کو فروخت کے لیے پیش نہ کیا جائے۔ ذرائع نے ہمیں بتایا ہے کہ ایم جی پاکستان نے مقامی طور پر گاڑیاں تیار کرنے کے آغاز کو منانے کے لیے اس ویرینٹ کو سامنے لایا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گاڑی کے بیرونی حصے پر MG کے کئی عہدیداروں اور ملازمین کے دستخط موجود تھے۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.