ایم جی کے خریداروں کو ‘بہت جلد’ مقامی طور پر اسمبل شدہ گاڑیاں ملیں گی

0 13,464

MG موٹرز پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی اپنی گاڑیوں کی مقامی سطح پر پیداوار کا آغاز کرے گی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کمپنی کا کہنا ہے کہ “MG موٹرز کے پہلے اسمبلی پلانٹ کی تعمیر اس وقت پاکستانی اور چینی ماہرین کی زیر نگرانی جاری ہے۔” بیان مزید کہتا ہے کہ جلد ہی MG پاکستان میں گاڑیاں بنانے کے اگلے قدم کی صلاحیت رکھنے والا بن جائے گا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ “آگے کی جانب ایک بڑا قدم، نہ صرف ہمارے لیے بلکہ پاکستان کی پوری آٹوموٹو انڈسٹری کے لیے۔”

FBR اور MG موٹرز:

پچھلے مہینے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو سامنے آئی تھی جس میں لاہور کی MG موٹرز ڈیلرشپس پر ناراض صارفین نظر آ رہے تھے۔ صارفین MG گاڑیوں کی فراہمی میں تاخیر پر مظاہرہ کر رہے تھے۔ خریدار اپنی MG گاڑیوں کا مطالبہ کر رہے تھے کیونکہ انہوں نے مکمل ادائیگی کر دی تھی۔ ایک صارف نے کہا کہ MG نے گاڑیوں کی ڈلیوری مارچ میں کرنے کا وعدہ کیا تھا، لیکن انہیں ابھی تک اپنی گاڑی نہیں ملی۔

صارف نے کہا کہ “MG نے ہم سے مکمل ادائیگی لی ہے، اور اب تک ڈلیوری نہیں کی گئی ہے۔” ناراض صارفین گاڑیوں کی فوری ڈلیوری کا مطالبہ کر رہے تھے۔

‏MG کا جواب:

‏MG نے صارفین کو سہولت دینے کے لیے اٹھائے جانے والے مختلف اقدامات کے حوالے سے ایک سوشل میڈیا اعلان کیا، جسے بہت سراہا گیا۔ اس بیان میں کمپنی کا کہنا تھا کہ وہ خود بھی سخت غصے میں ہے کیونکہ MG کے صارفین کی گاڑیاں نہیں پہنچیں۔ کمپنی کا کہنا تھا کہ “ہم پاکستان میں MG کی آمد کو ممکن بنانے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں؛ یقینی بنانے کے لیے پاکستانی ڈرائیوروں کو عالمی معیار اور مشہور گاڑیوں تک رسائی حاصل ہو۔”

اس میں مزید کہا گیا کہ یہ رسائی سیمی کنڈکٹر چپس کی عالمی قلت کی وجہ سے تاخیر اور رکاوٹ کا شکار ہو رہی ہے۔ MG موٹرز پاکستان نے مزید کہا کہ “MG کے علاوہ دنیا کے سب سے بڑے برانڈز کو بھی تاخیر کا سامنا ہے۔”

‏MG گاڑیوں کی مقامی پیداوار بلاشبہ پاکستان کی آٹوموبائل انڈسٹری کے لیے زبردست ثابت ہوگی۔ البتہ اس اعلان کا ایک دوسرا پہلو بھی ہے۔ ہمارے خیال میں وہ لوگ جو پہلے ہی CBU یونٹس بک کروا چکے ہیں، ان کی بکنگز CKD یونٹس پر منتقل کر دی جائے گی، جس کا مطلب ہے ڈلیوری میں مزید تاخیر۔ کمپنی اس مسئلے سے کس طرح نمٹے گی کیونکہ ایسے بہت سے لوگ ہیں جو MG گاڑیاں بک کروا چکے ہیں لیکن انہیں ابھی تک گاڑی ملی نہیں۔

اس اعلان پر آپ کی کیا رائے ہے؟ ہمیں نیچے کمنٹس میں بتائیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.