پاک سوزوکی نے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 4,000 روپے تک کا اضافہ کر دیا

0 1,117

پاک سوزوکی نے ایک مرتبہ پھر اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔ کمپنی کے نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں 4,000 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ قیمتیں یکم فروری 2021 سے لاگو ہوں گی۔

نوٹیفکیشن کہتا ہے کہ سوزوکی نے اپنی تین موٹر سائیکلوں کی قیمتیں بڑھائی ہیں۔ اضافے کے بعد سوزوکی GS 150 اب 1,97,000 روپے کی ہوگی جبکہ پرانی قیمت 1,93,000 روپے ہوگی، یعنی اس کی قیمت میں 4,000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سوزوکی GS 150 SE کی قیمت میں بھی 4,000 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے جو اب 2,10,000 روپے کے بجائے 2,14,000 روپے کی ہوگی۔

اور آخر میں 3,000 روپے کے اضافے کے بعد سوزوکی GR 150 کی نئی قیمت 2,90,000 روپے ہو گئی ہے، جبکہ پرانی قیمت 2,87,000 روپے تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں میں (ا) ایکس-فیکٹری پروڈکٹ قیمت اور (ب) فریٹ چارجز شامل ہیں۔ نوٹس کہتا ہے کہ “یہ قیمتیں بغیر کسی نوٹس کے تبدیل کی جا سکتی ہیں، اور ڈلیوری کے وقت کی قیمت لاگو ہوگی۔” اس کے علاوہ سوزوکی کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے لاگو ٹیکس بھی صارف سے چارج کیے جائیں گے۔

Suzuki Bikes Notification

نومبر 2020 میں سوزوکی کی قیمتوں میں اضافہ:

نومبر 2020 میں کہ جب ملک میں ڈالر کی قیمت کم ہو رہی تھی، اس کے باوجود سوزوکی نے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتیں بڑھائیں۔ کمپنی نے اپنے چار ماڈلز کی قیمتوں میں 3,000 روپے کا اضافہ کیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمپنی نے یکم نومبر 2020 سے نئی قیمتیں لاگو کی تھیں۔

کمپنی کے نوٹیفکیشن میں لکھا تھا کہ GD110S کی نئی قیمت 3,000 روپے کے اضافے کے بعد 1,81,000 روپے ہوگی، جس کی پچھلی قیمت 1,78,000 روپے تھی۔ اس کے علاوہ GR 150 کی قیمت 2,84,000 روپے کے بجائے 2,87,000 روپے ہوگی۔

اس کے علاوہ GS 150 کی قیمت 1,90,000 روپے پر 3,000 روپے کا اضافہ کر کے 1,93,000 روپے کی گئی تھی۔ GS 150SE کی قیمت 2,07,000 روپے کی پرانی قیمت سے بڑھا کر 2,10,000 روپے کی گئی۔

قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بارے میں آپ کی رائے کیا ہے؟ اپنے خیالات تبصروں میں پیش کیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.