پاک سوزوکی کو 1.52 ارب روپے کا ریکارڈ نقصان

0 19,487

پاک سوزوکی نے مالی سال 2020 کی دوسری سہ ماہی میں 1.52 ارب روپے کا ریکارڈ خسارہ ظاہر کیا ہے۔ پاکستان کے سب سے بڑے کار مینوفیکچرر نے اپنے مالیاتی نتائج میں بتایا ہے کہ یہ بڑا نقصان سیلز میں آنے والی کمی کی وجہ سے ہوا ہے۔ پچھلے سال اسی عرصے میں کمپنی نے 544 ملین روپے کا خسارہ ریکارڈ کیا تھا۔

پاک سوزوکی کا فی شیئر خسارہ:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کو بھیجے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق کمپنی کا خسارہ 2020 کی دوسری سہ ماہی میں 1.8 گُنا بڑھ گیا۔ یہ کمپنی کا مسلسل ساتواں اور اب تک کا بدترین سہ ماہی خسارہ ہے، جس میں فی شیئر خسارہ (LPS) 18.49 روپے رہا جبکہ 2019 کے اسی عرصے میں یہ 6.62 روپے تھا۔ یہ پچھلے سال کے اسی عرصے کے دوران ریکارڈ کیے گئے خساروں سے 61 فیصد زیادہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس سہ ماہی میں سوزوکی کی نیٹ سیلز میں 69 فیصد کی بہت بڑی کمی آئی ہے جو صرف 9.73 ارب روپے رہی، جبکہ پچھلے سال کے اسی عرصے میں یہ 31.03 ارب روپے تھیں۔ اس کے علاوہ COVID-19 کی وجہ سے ڈیمانڈ اور سیلز میں آنے والی کمی نے سیلز کوسٹ میں بھی 66.31 فیصد کی کمی کی جو 10.35 ارب روپے رہی۔

پاک سوزوکی قیمتوں میں اضافہ اور خسارے:

البتہ کمپنی کی جانب سے بار بار کیے گئے قیمتوں میں اضافے سے نقصان کے اثرات کچھ کم ہوئے۔ کار مینوفیکچرر کا گراس مارجن کم فکسڈ کوسٹ کوریج کی وجہ سے 1.0 سے 7.3 فیصد گرتا ہوا -6.3 فیصد ہو گیا۔ اس کے علاوہ انتظامی و ڈسٹری بیوشن کوسٹ بھی سال بہ سال کی بنیاد پر بالترتیب 22 اور 76 فیصد کم ہوئی۔

کم سیلز کی وجہ سے کمپنی کو 2020 کی دوسری سہ ماہی میں 612.48 ملین روپے کا گراس خسارہ ہوا، جبکہ اس نے 2019 کے اسی عرصے میں 311 ملین روپے کا گراس پرافٹ ظاہر کیا تھا۔ اس کے علاوہ کاروں کی ڈیمانڈ بھی COVID-19 اور زیادہ قیمتوں کی وجہ سے بدستور کم رہی، جس سے صارفین کی قوتِ خرید کو بھی بری طرح متاثر کیا۔

سیلز والیم:

کمپنی نے مسافر کاروں اور لائٹ کمرشل گاڑیوں کی سیلز والیم میں بڑی کمی کا سامنا کیا ہے، جو پچھلے سال کے 30,433 یونٹس کے مقابلے میں 75.32 فیصد کم ہوکر 2020 کی دوسری سہ ماہی میں 7,512 یونٹس رہ گیا۔ واضح رہے کہ کمپنی نے اپریل 2020 میں ایک کار تک فروخت نہیں کی تھی۔

2019 کی دوسری سہ ماہی اور 2020 کی دوسری سہ ماہی میں پاک سوزوکی کے ماڈلز کی سیلز میں یہ فرق رہا:

ماڈلز دوسری سہ ماہی 2019 دوسری سہ ماہی 2020 فرق
کلٹس 5,725 1,752 -69.40%
سوئفٹ 1,440 280 -80.60%
مہران 5,579 1 -99.98%
ویگن آر 8,032 862 -90%
بولان 4,099 692 -83.12%
راوی 3,873 965 -75.08%
آلٹو 1,685 2,960 75.67%
ٹوٹل 30,433 7,512 -75.32%

 

Recommended For You: 

Huge Increase In Price Of Suzuki Alto VX 

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.