دسمبر 2019 بمقابلہ دسمبر 2020: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 27 فیصد کمی ہوئی
3 اور 5 روپے فی لیٹر کے نئے اضافے کے باوجود پٹرولیم کی قیمتیں اب بھی دسمبر 2019 سے کم ہی ہیں۔ اس سال کے دوران تمام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آئی ہے، اور ڈیٹا پٹرولیم کی قیمتوں کے زیادہ ہونے کے تاثر کے برعکس ایک مختلف تصویر پیش کرتا ہے۔
ڈیٹا کے مطابق دسمبر 2019 میں پٹرول کی قیمت 113.99 روپے فی لیٹر تھی، جبکہ موجودہ قیمت 103.69 روپے ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ سال بھر میں اس میں 9.04 فیصد کی کمی آئی ہے۔ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) کی قیمت 13.25 کی کمی کے ساتھ اس وقت 108.44 روپے پر کھڑی ہے جبکہ دسمبر 2019 میں یہ 125.01 روپے تھی۔
اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل آئل (LDO) کی قیمت میں 17.68 فیصد کی کمی ہوئی جو اس وقت 67.86 روپے فی لیٹر ہے جبکہ پچھلے سال کے اسی مہینے میں یہ 82.43 روپے فی لیٹر تھا۔ مٹی کے تیل میں سب سے زیادہ کمی ہوئی ہے کہ جو 27.05 فیصد نیچے آیا ہے۔ اس کی پرانی قیمت 96.35 روپے فی لیٹر تھی جبکہ اب 70.29 روپے ہے۔
دسمبر 2019 | دسمبر 2020 | فرق | |
پٹرول | 113.99 | 103.69 | -9.04% |
ہائی-اسپیڈ ڈیزل | 125.01 | 108.44 | -13.25% |
لائٹ-اسپیڈ ڈیزل | 82.43 | 67.86 | -17.68% |
مٹی کا تیل | 96.35 | 70.29 | -27.05% |
2020 میں زیادہ سے زیادہ پٹرول قیمت:
پٹرولیم کی زیادہ سے زیادہ قیمتیں جنوری 2020 میں رہیں، بالکل سال کے آغاز پر۔ پٹرول یکم جنوری کو 3 روپے فی لیٹر کے اضافے کے بعد 116.60 روپے تک پہنچ گیا تھا۔ جبکہ HSD کی قیمت 127.26 روپے، LDO کی قیمت 84.51 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت 99.45 روپے تھی۔
یہ قیمتیں جنوری اور فروری 2020 میں برقرار رہیں۔ اس سے ملک میں افراط زر کا ایک طوفان کھڑا ہو گیا۔
2020 میں پٹرول کی زیادہ سے زیادہ قیمت | پاکستانی روپے |
پٹرول | 116.6 |
HSD | 127.26 |
LDO | 84.51 |
مٹی کا تیل | 99.45 |
2020 میں کم ترین قیمتیں:
پاکستان نے مارچ سے جون کے دوران پٹرولیم کی کم ترین قیمتیں دیکھیں، جب حکومت نے چار مہینے تک پٹرول کی قیمت 111.59 روپے سے کم کر کے 74.52 روپے فی لیٹر کر دیں۔ اس کے علاوہ HSD کی قیمت 122.25 روپے سے 80.15 روپے فی لیٹر ہوئی۔ ساتھ ساتھ LDO کی قیمت مارچ میں 77.41 روپے تھی جو جون میں 38.14 روپے فی لیٹر ہو گئی۔
جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت اس عرصے میں 92.45 روپے سے 35.56 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔
اس لیے یکم جون سے 26 جون تک کی قیمتیں 2020 کے دوران پاکستان میں کم ترین قیمتیں تھیں۔
2020 میں کم ترین قیمتیں | پاکستانی روپے |
پٹرول | 74.52 |
HSD | 80.15 |
LDO | 38.14 |
مٹی کا تیل | 35.56 |