ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھنے اِن امپورٹڈ گاڑیوں کی قیمتیں بڑھیں گی

0 2,741

ملک میں بگڑتی معاشی صورتحال کو سنبھالنے کے لیے حکومت نے لگژری اور دیگر غیر ضروری اشیا کی درآمد پر پابندی لگا دی تھی لیکن چند ضروریات کے باعث حکومت کو چند ماہ بعد یہ فیصلہ واپس لینا پڑا۔

گزشتہ ہفتےوزیر خزانہ مفتاح اسمعیل نے امپورٹڈ گاڑیوں سمیت دیگر لگثری اور غیر ضروری اشیا کی درآمد سے پابندی ہٹاتے ہوئے کہا کہ ہم ان چیزوں پر ڈیوٹیز اس حد تک بڑھا دیں گے کہ ان کی درآمد مشکل ہوجائے گی اور حکومت نے وہی کیا۔

ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ

حکومت نے امپورٹڈ گاڑیوں پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھا کر 100 فیصد کردی ہے جس کے باعث امپورٹڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق 1000سی سی  سے بڑی گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھا کر 100 فیصد کر دی گئی ہے جو پہلے 15 فیصد تھی۔ یعنی سی بی یو کاروں پر عائد ڈیوٹی میں 85 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔ نتیجتاً، امپورٹڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے SRO1571(I)/2022 جاری کیا ہے جس کے تحت ریگولیٹری ڈیوٹی کی بڑھتی ہوئی شرح 22 اگست 2022 سے فروری 2023 تک لاگو ہوگی۔

ریگولیٹری ڈیوٹی میں حالیہ اضافہ مندرجہ ذیل کاروں کو متاثر کرے گا، جو ملک کی سب سے مشہور درآمد کی جانے والی گاڑیوں میں شامل ہیں۔

ٹویوٹا

Vehicles

 Current Price

Corolla Cross Low Grade

12,249,000

Corolla Cross Premium High Grade

13,419,000

Corolla Cross Smart High Grade

13,099,000

Prius S

14,649,000

Rush G Manual

8,329,000
Rush G Automatic

8,009,000

Toyota Camry high Grade

23,319,000

ہںڈا

Vehicles

 Current Price

Jimny

6,049,000

APV

6,290,000

MG

Vehicles

 Current Price

HS 1.5T

8,900,000

HS PHEV

8,499,000
ZS 1.5

4,399,000

ZS EV Luxury

6,250,000

KIA

Vehicles

 Current Price

Carnival GLS

10,199,000

Carnival GLS+

12,599,000

Carnival Executive

12,600,000

ہیونڈائی

Vehicles

 Current Price

IONIQ GLS

7,000,000

Staria 3.5 Automatic

7,199,000

Staria 2.2D Manual

7,749,000

Staria 2.2D Automatic

7,349,000

Staria HGS

9,299,000

Santa Fe GLS

18,500,000

 سوزوکی

Vehicles

 Current Price

Honda CR-V 2.0 CVT

10,700,000

Accord 1.5L VTEC Turbo

15,499,000

ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی (ACD)

ایف بی آر نے درج ذیل پی سی ٹی کوڈز کے تحت آنے والی گاڑیوں پر 35 فیصد اضافی کسٹم ڈیوٹی بھی عائد کی ہے۔

  • 2323 – اسپورٹ یوٹیلیٹی گاڑیاں SUVs 4×4
  • 2329 – سیڈان اور ہیچ بیکس
  • 2490 – ڈیزل سے چلنے والی گاڑیاں
  • 3223 ایسی یو ویز کے لیے CKD یا SKD کٹس
  • 3225 – تمام ٹیرین وہیکلز(4×4)
  • 3229 – کمرشل گاڑیاں
  • 3390 — انٹرنل کمبسشن انجن یا دیگر الیکٹرک گاڑیاں

ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافے کے باعث قیمتوں میں اضافے کے بارے آپ کا کیا خیال ہے؟ کمنٹس سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.