Rinco Aria اب Volt کے نام سے لانچ، قیمت 42 لاکھ

0 2,692

کیا آپ کو Rinco Aria آریا یاد ہے جو کہ کراچی کے نئیر موٹرز نے 2022 میں 24 لاکھ روپے کی قیمت میں لانچ کی تھی۔ تب ہم اس چھوٹی الیکٹرک گاڑی کا تفصیلی ریوئیو بھی پیش کیا تھا۔ اس وقت کار کو مداحوں کی جانب سے کافی پسند بھی کیا گیا تھا۔ لوگوں نے اسے مناسب قیمت والی الیکٹرک کار ہونے کی وجہ سے پسند کیا تھا اور اب اسی چھوٹی الیکٹرک ہیچ بیک سے متعلق ایک اور اہم اپ ڈیٹ سامنے آئی ہے۔

رنکو آریا سے وولٹ تک کا سفر

رنکو آریا کو اب وولٹ کہا جاتا ہے اور پاکستان کی ریگل آٹوموبائلز نے اسے پاکستان میں لانچ کیا ہے۔ کمپنی کے ایک اہلکار کے مطابق یہ معاہدہ تقریباً ایک ماہ قبل ہوا تھا۔ ہمارے معتبر ذرائع کے مطابق اس چھوٹی ای وی کے تقریبا 50 یونٹس درآمد کیے گئے ہیں، اور ریگل موٹزر اسے فی الحال CBU یونٹس کے طور پر فروخت کر رہا ہے۔ مزید برآں، کمپنی کے عہدیداروں میں سے ایک نے ہمیں بتایا کہ کار کی مقامی طور پر تیاری مئی یا جون 2024 میں شروع ہو سکتی ہے۔ لہذا مقامی طور پر اسمبل شدہ کار کی قیمت ابھی طے ہونا باقی ہے۔

فیچرز اور دیگر خصوصیات

گاڑی کے فیچرز اور دیگر خصوصیات ذیل میں دی گئی ہیں۔

پاور اور رینج

کار میںkWh   16.5کی لیتھیم آئرن فاسفیٹ بیٹری دی گئی ہے۔ یہ تقریباً 200 کلومیٹر فی چارج کی مائلیج کے ساتھ 102 Nm ٹارک رکھتی ہے۔ کار کی ٹاپ سپیڈ 100 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، اور اس کی چارجنگ ٹائم 6 گھنٹے ہے۔ اس کے علاوہ کار میں آٹومیٹک ٹرانسمیشن دی گئی ہے۔

ایکسٹیرئیر

کار کی نمایاں بیرونی خصوصیات یہ ہیں:

  • ایل ای ڈی کرسٹل ٹرانسپیرنٹ ہیلوجن انٹیگریٹڈ ہیڈ لیمپس
  • 165/55 R13 ایلومینیم ویلز
  • باڈی کلر بمپر
  • باڈی کلر ڈور ہینڈلز

انٹیرئیر

  • پی یو لیدر سیٹ میٹریل
  • 7 انچ کا ایل ای ڈی انسٹرومنٹ کلسٹر
  • میڈیا فنکشن کے ساتھ ڈبل اسکرین
  • مینوئل ائیر کنڈیشنگ سسٹم
  • ریموٹ کیز
  • پاور ونڈوز

سیفٹی فیچرز

  • وولٹ ای وی میں کئی حفاظتی خصوصیات موجود ہیں، بشمول:
  • بیک ڈور چائلڈ سیفٹی لاک
  • سنٹرل لاک
  • سیفٹی بیلٹ ریمائنڈر
  • آپشنل ایئر بیگ
  • ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم (TPMS)
  • رئیر پارکنگ کیمرہ
  • اینٹی لاک بریکنگ سسٹم (ABD+EBD)

کمپنی اسے کریم کوک، روبی ریڈ، پیچ پِنک، وزڈم وائٹ اور سپارک سلور رنگوں میں پیش کر رہی ہے۔

بکنگ اور ڈیلیوری

کمپنی کے مطابق، بکنگ فوری ڈیلیوری کے ساتھ کھلی ہے۔ لہذا، اگر آپ گاڑی خریدنا چاہتے ہیں تو قریبی ریگل آٹوموبائل ڈیلرشپ پر جائیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.