سرفرنگا ریلی 2021!!! کیا آپ تیار ہیں؟

0 869

گاڑیوں کے شوقین اور مہم جو متوجہ ہوں!!! ہمارے پاس آپ سب کے لیے بہترین خبر ہے اور وہ یہ ہے کہ پاک ویلز ایک بار پھر تین روزہ سرفرنگا ریلی کا انعقاد کرنے جا رہا ہے جو کہ پاکستان کے ٹھنڈے صحرا میں منعقد کی جائے گی۔ اس ریلی میں بہترین ریلی ڈرائیورز حصہ لیتے ہیں۔ پاک ویلز آئندہ ماہ جولائی میں چوتھی سرفرنکا ریلی کا انعقاد کرے گا۔

2020 پوری دنیا کیلئے سخت ترین سال تھا۔ کورونا وائرس کی وجہ سے ہمیں تمام طرح کے ایونٹس منسوخ کرنا پڑے تھے۔ اب ایک سال کے بعد جب حالات بہتری کی جانب گامزن ہونے لگے ہیں تو ایک بار پھر سرفرنگا ریلی کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

سرفرنگا 2019 کی مختصر تفصیلات

آخری بار دو سال قبل 2019 میں سرفرنگا ریلی کا انعقاد کیا گیا تھا اور ہمیں آج بھی یاد ہے کہ یہ ایک بہترین ایونٹ تھا جس میں ٹوٹل 9 کیٹیگریز تھیں۔ اس ایونٹ میں 100 سے زائد ڈرائیورز نے حصہ لیا تھا اور نادر مگسی نے FJ Cruiser کی مدد سے 50km کا فاصلہ 36 منٹس 11.36 سیکںڈز  میں طے کیا تھا۔

سرفرنگا 2021

سرفرنگا ریلی 2021 رواں سال بھی اپنی روایت قائم رکھے گی جبکہ یہ ایونٹ پہلے سے کہیں زیادہ بڑا اور بہترین ہوگا۔ حکومت گلگت بلتستان کے اشتراک سے  ہم مقامی تہواروں اور پولو میچز کے ذریعے مقامی ثقافت کو فروغ دیں گے۔ گلگت بلتستان کی خوبصورتی کو عوام کے سامنے پیش کرنے اور سیاحت کو فروغ دینے کے لئے سرفرنگا ریلی ہماری ایک عاجزانہ کوشش ہے۔

اس کے علاوہ مشکل ٹریکس سرفرنگا ریلی کی خاصیت ہیں۔ سرفرنگا ایک تجربہ کار ریسر کے لئے بھی سب سے مشکل ریلیوں میں سے ایک ہے۔ لہذا یہ پورے ملک سے صرف بہترین ڈرائیورز کو راغب کرتی ہے۔

اگر آپ ایک اچھے ریس ڈرائیور ہیں اور آپ سوچتے ہیں کہ آپ اس ریلی میں حصہ لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں تو آپ سرفرنگا ریلی 2021 میں چئیرمین پاک وہیلز سنیل سرفراز منج کو جوائن کر سکتے ہیں۔ مزید تفصیلات جلد ہی سامنے لائی جائیں گی۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.