گزشتہ ماہ ہنڈا اٹلس کی سیلز میں بڑا اضافہ

0 1,533

پاکستان میں کاروں کی فروخت میں کمی کا رجحان ایک طویل عرصے سے چل رہا ہے۔ اس صورتحال میں بڑی کمپنیز یعنی کہ ’بگ 3‘ کو بھی برے سیلز میں کمی جیسے مسائل کا سامنا ہے لیکن گزشتہ ماہ ہنڈا اٹلس نے سیلز کے لحاظ سے دیگر جاپانی کار کمپنیز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PAMA) کی رپورٹ کے مطابق ہنڈا اٹلس کی فروخت میں 44 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ فروری 2024 میں 1517 یونٹس کے مقابلے میں گزشتہ ماہ 2188 یونٹس فروخت ہوئے۔ کمپنی نے سٹی اور سوک کے 1994 یونٹس جب کہ  BR-Vکے 194 یونٹس فروخت کیے۔

اس دوران ٹویوٹا پاکستان کی فروخت میں 16 فیصد کمی دیکھی گئی۔ کمپنی نے فروری 2024 میں 2036 گاڑیوں کے مقابلے میں گزشتہ ماہ 1705 یونٹس فروخت کیے جبکہ پاک سوزوکی موٹرز کمپنی کی فروخت میں 16 فیصد اضافہ ہوا۔ کمپنی نے فروری 2024 میں 4885 کاروں کے مقابلے میں 4101 گاڑیاں فروخت کیں۔

اس کے علاوہ ہیونڈائی نشاط کی سیلز میں 3 فیصد اضافہ ہوا، یعنی کہ فروری 24 میں 567 یونٹس کے مقابلے میں گزشتہ ماہ 582 یونٹس فروخت ہوئے۔

کاروں کی سیلز میں 3 فیصد کمی

پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PAMA) کی رپورٹ کے مطابق کاروں کی ماہانہ سیلز میں 3 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔ مارچ 2024 میں 9379 یونٹس فروخت ہوئے جبکہ فروری 2024 میں یہ تعداد 9709 تھی۔

تاہم سالانہ سیلز میں 1 فیصد کی معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔ کار مینوفیکچررز نے گزشتہ ماہ 9379 کاریں فروخت کیں جو پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران 9472 تھی۔

پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی نے آلٹو کے 3373 یونٹس، سوزوکی کلٹس کے 320 یونٹس، سوزوکی ویگن آر کے 136 یونٹس، سوزوکی سوئفٹ کے 663 یونٹس، سوزوکی بولان کے 183 یونٹس، اور سوزوکی راوی کے 210 یونٹس فروخت کیے ہیں۔

ٹویوٹا انڈس نے کرولا، کرولا کراس اور یارس کے 1,547 یونٹس اور فارچیونر اور ہلکس کے 158 یونٹس فروخت کیے۔ دریں اثنا، ہنڈا اٹلس نے سٹی اور سوک کے 1994 یونٹس اور BR-V کے 194 یونٹس فروخت کیے۔ علاوہ ازیں، ہیونڈائی نشاط نے ایلانٹرا کے 92 یونٹس، سوناٹا کے 70 یونٹس، پورٹر کے 170 یونٹس، اور ٹکسن کے 250 یونٹس فروخت کیے ہیں۔

ملک کی مقامی صنعت میں سیلز کے رجحان کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کمنٹس سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.