سازگار نے پاکستان میں  ٹینک 500 لانچ – فیچرز و دیگر خصوصیات

0 39,001

گریٹ وال موٹرز نے اپنی پہلی الیکٹرک کار ORA 03 کی لانچ کے چند ہفتے بعد ہی کرنے کے بعد ایک اور نئی گاڑی ٹینک 500 لانچ کر دی ہے جو کہ ایک ہائبرڈ ایس یو وی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، کمپنی نے صارفین کو اپنی نئی ہائبرڈ گاڑی دکھانے کیلئے اس کے سی بو یو یونٹس اپنی ڈیلرشپس پر بھیجے ہیں۔ لہذا، یہاں ذیل میں اس ایس یو وی کے آفیشل فیچرز اور خصوصیات دی گئی ہیں۔

فیچرز اور خصوصیات

سازگار انجینئرنگ کی جانب سے نئی متعارف کرائی گئی کار کے ایکسٹیرئیر، انٹیرئیر، پاور اور سیفٹی کے نمایاں فیچرز اور خصوصیات ذیل میں تفصیل کیساتھ بیان کیے گئے ہیں۔

پاور

یہ کار 2000 سی سی ٹربو چارجڈ 4 سلنڈر پیٹرول ہائبرڈ سسٹم کے ساتھ آتی ہے جو 9 سپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن اور 4 ویل ڈرائیو ٹرین کے ساتھ 346 ہارس پاور 658 ںیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتا ہے۔

بیرونی

  • فالوِنگ ہوم ہیڈ لیمپس کیساتھ ایل ای ڈی آٹو آف
  • فرنٹ اور رئیر فوگ لیمپ
  • ایل ای ڈی ہائی ماونٹڈ بریک لیمپ
  • ڈے ٹائم رننگ لائٹس (DRLs)
  • روف ریک
  • الیکٹرک ٹریڈ پلیٹ
  • کروم پلیٹ ڈور ہینڈلز
  • سیلف سکِنگ ٹیل گیٹ
  • فرنٹ ریڈار
  • چیسس گارڈ بورڈ
  • پینورامک سن روف
  • شارک فن اینٹینا
  • الائے ویلز کے ساتھ 265/60 R18 ٹائر
  • ڈبل وِش بون (سفرنٹ سسپنشن)، ملٹی لنک نان انڈیپینڈنٹ (رئیر سسپنشن)
  • رئیر ڈسک بریک
  • آؤٹر بیک ماؤنٹ سپیئر ٹائر

انٹیرئیر

  • بلیک انٹیرئیر
  • ڈرائیور + پینسجر سائیڈ کی لیس انٹری
  • مائیکرو فائبر لیدراسٹیئرنگ وہیل
  • لائٹ ایڈجسٹ کے ساتھ 12.3 انچ کا کلسٹر
  • کار پلے اور اینڈرائیڈ آٹو کے ساتھ 14.6 انچ کلر ملٹی ٹچ انفوٹینمنٹ سسٹم
  • وائرلیس چارجنگ
  • 8 وے الیکٹرک سیٹنگ ساتھ ڈرائیور سیٹ
  • 6 وے الیکٹرک سیٹنگ کے ساتھ پیسنجر سیٹ
  • ناپا لیدر سیٹس
  • 6:4 رئیر سیٹس
  • آؤٹ سائیڈ ٹمپریچر ڈسپلے
  • کمفرٹیبل آپشنل موڈ اور رئیر آٹو + اے سی کنٹرولر کے ساتھ اے سی

سیفٹی

  • 360 ویو سسٹم
  • آف روڈ کروز کنٹرول
  • ڈوئل + فرنٹ سائیڈ + کرٹین ایئر بیگز
  • رئیر کولیژن وارننگ
  • لو سپیڈ ایمرجنسی بریکنگ
  • آٹو کولیشن اَن لاک
  • ایمرجنسی بریک وارننگ سسٹم
  • اَپ ہِل اور ڈاون ہل اسسٹ
  • آٹومیٹک وہیکل ہولڈ
  • اڈاپٹیو کروز + انٹیلیجنٹ کروز اسسٹنس + انٹیلیجنٹ کارنرنگ
  • کولیژن کٹ آف سسٹم
  • لین ڈیپارچر کی وارننگ + لین سٹے + لین سنٹر سٹے + ایمرجنسی لین سٹے
  • ڈرائیو فٹیگ مانیٹر سسٹم
  • فرنٹ کولیژن وارننگ + آٹومیٹل ایمرجنسی بریک + پیڈسٹرین سیفٹی اسسٹنس
  • ایڈ کِٹ

قیمت

اس ہائبرڈ کار کی عارضی قیمت 45 ملین روپے ہے۔ دریں اثنا، آفیشل بکنگ اور ڈیلیوری کی تفصیلات آنا ابھی باقی ہیں جو آنے والے چند دنوں میں کمپنی کی جانب  سے شئیر کی جائیں گی۔

اس نئی کار Tank500 HEV کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کمنٹس سیکشن میں ہمیں بتائیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.