پاک سوزوکی نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

0 4,532

پاک سوزوکی نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے جو کہ رواں سال 2024 کا پہلا اضافہ ہے۔ تاہم کار کمپنی نے اپنے نوٹیفکیشن میں اس تازہ اضافے کی وجہ نہیں بتائی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ 2024 سے ہوگا۔

سوزوکی نئی کار کی قیمتیں

پاک سوزوکی نے آلٹو، کلٹس اور سوئفٹ کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے اور ان ہیچ بیکس کی نئی قیمتیں ذیل میں دی گئی ہیں۔

آلٹو نئی قیمتیں

  • آلٹو وی ایکس کی نئی قیمت اب 2331000 روپے ہوگی جبکہ پرانی قیمت 2251000 روپے تھی۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 80000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
  • اسی طرح آلٹو VXRکی قیمت میں 95000 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 2612000 روپے سے بڑھ کر 2707000 روپے ہو گئی ہے۔
  • آلٹو VXR AGS کی نئی قیمت اب 2894000 روپے ہوگی جبکہ پرانی قیمت 2799000 روپے تھی۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 95000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
  • آلٹو VXL AGS کی قیمت میں 110000 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 2935000 روپے سے بڑھ کر 3045000 روپے ہو چکے ہیں۔

کلٹس کی نئی قیمتیں

  • کلٹس وی ایکس آر کی قیمت میں 140000 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 3718000 روپے سے بڑھ کر 3858000 روپے ہو چکی ہے۔
  • اسی طرح کلٹس وی ایکس ایل کی نئی قیمت اب 4244000 روپے ہوگی جبکہ پرانی قیمت 4084000 روپے ہوگی۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 160000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
  • کلٹس اے جی ایس کی قیمت میں 180000 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 4366000 روپے سے بڑھ کر 4546000 روپے ہو چکی ہے۔

سوفٹ کی نئی قیمتیں

  • سوئفٹ GL MT کی نئی قیمت 4421000 روپے ہو چکی ہے جبکہ پرانی قیمت 4336000 روپے تھی۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 85000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
  • سوئفٹSwift GL CVT کی نئی 4719000 روپے ہو چکی ہے جبکہ پرانی قیمت 4654000 روپے تھی۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 65000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
  • اسی طرح سوئفٹ GLX CVT کی قیمت میں 85000 روپے اضافہ کیا گیا۔ جس کے بعد گاڑی کی نئی قیمت 5125000 روپے ہو چکی ہے جبکہ پرانی قیمت 5040000 روپے تھی۔

نوٹ

  • نئی قیمتوں میں FED اور سیلز ٹیکس شامل ہیں جبکہ ایڈوانس انکم ٹیکس کے علاوہ ہیں۔
  • نئی قیمتیں صوبائی سطح پر ہیں اور پیشگی اطلاع کے بغیر تبدیل کی جا سکتی ہیں اور قیمتیں ڈیلیوری کے وقت لاگو ہوں گی۔
  • ڈیلیوری کے وقت لاگو کوئی بھی ٹیکس اور لیویز صارف ادا کرے گا۔

سوزوکی کی نئی گاڑیوں کی قیمتوں کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کمنٹس  سیکشن میں ہمیں بتائیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.