چنگان اور DFSK نے حال ہی میں پاکستان میں قدم رکھا ہے۔ دونوں کمپنیوں کی گاڑیوں کے بکنگ سٹیٹس اور ڈلیوری ٹائم بارے آپ کو تفصیل سے بتائیں گے۔
چنگان پاکستان
سب سے پہلے چنگان پاکستان کی بات کریں گے جس نے پاکستان میں سیڈان ایلسون، MPV، کاروان اور کمرشل وہیکل M9 لانچ کی ہے۔
چنگان ایلسون
کمپنی نے ایلسون کے تین ویرینٹس 1300 سی سی ایلسون M/T کمفرٹ، 1500 سی سی DCT کمفرٹ، 1500 سی سی DCT لومئیر لانچ کیے ہیں۔ اچھی خبر یہ ہے کہ چنگان کی جانب سے ان تمام گاڑیوں کی بکنگ اوپن ہے اور ڈلیوری ٹائم 4 ماہ ہے۔
چنگان کاروان
MPV کے دو ویریںٹس کاروان بیس ماڈل 1.0 اور کاروان پلس لانچ کیے گئے ہیں۔ اِن وہیکلز کی بھی بکنگ اوپن ہے اور ڈلیوری ٹائم 4 ماہ ہے۔
چنگان M9
اس کمرشل لوڈر وہیکل کا ایک ہی ویریںٹ M9 بیس ماڈل 1.0 لانچ کیا گیا ہے۔ اس کی بکنگ کھلی ہے جبکہ اس کا ڈلیوری ٹائم بھی 4 ماہ ہے۔
DFSK
DFSK نے ایک ہی گاڑی گلوری 580 لانچ کی ہے۔ اس گاڑی کے تین سے چار ویرینٹس موجود ہیں جن میں سے تین دستیاب ہیں جبکہ ایک بند کر دیا گیا ہے۔
گلوری 580 کے تین ویرینٹس میں 1500 سی سی گلوری 580 CVT، 1800 سی سی گلوری 580 CVT اور گلورہ 580 پرو شامل ہیں۔ ان تمام ویریںٹس کی بکنگ کھلی ہے۔ بُک کروانے کی صورت میں کمپنی فروری 2022 میں یہ گاڑیاں ڈلیور کرے گی۔
دریں اثنا، 1500 سی سی گلوری 580 M/T بند کر دی گئی ہے۔