ہیونڈائی اور کِیا کی گاڑیوں کا ڈلیوری ٹائم

0 6,732

ہیونڈائی اور کِیا مقامی مارکیٹ میں دو اہم حریف ہیں۔ دونوں کمپنیوں نے ایک ہی کیٹیگری سے تعلق رکھنے والی کمپیکٹ کراس اوور ایس یو ویز لانچ کی ہیں۔ ہیونڈائی ٹوسان اور کِیا اسپورٹیج۔ دونوں گاڑیاں مقامی مارکیٹ میں مضبوط کھلاڑیوں کے طور پر ابھری ہیں۔

کراس اوور کے علاوہ دونون کمپنیوں نے سیڈانز، MPVs اور ہیچ بیکس بھی لانچ کی ہیں۔ ہیونڈائی اور کِیا کی بکنگ اور ڈلیوری ٹائم سے متعلقہ تفصیلات یہ ہیں۔

ہیونڈائی نشاط

ہیونڈائی نشاط کی سیڈانز اور ایس یو ویز سے متعلق تفصیلات ذیل میں بیان کی گئی ہیں۔

ہیونڈائی ٹوسان

ہیونڈائی ٹوسان کے دو ویرینٹس ہیوںڈائی ٹوسان AWD A/T الٹی میٹ اور ہیونڈائی ٹوسان FWD A/T جی ایل ایس سپورٹ لانچ کیے گئے ہیں۔ تاہم ان دونوں گاڑیوں کی بکنگ فی الحال بند ہے۔

ہیونڈائی ایلانٹرا

ہیونڈائی ایلانٹرا جی ایل ایس کی بکنگ کھلی ہے۔ بکنگ کروانے پر یہ گاڑی آپ کو 30 دن کے اندر ڈلیور کر دی جائے گی۔

ہیونڈائی سوناٹا

ہیوںڈائی سوناٹا کمپنی کی جانب سے حال ہی میں لانچ کی گئی ہے۔ سوناٹا کے دو ویریںٹس سوناٹا 2.0 A/T اور سوناٹا 2.5 A/T لانچ کیے گئے ہیں۔ ان کا ڈلیوری ٹائم 3 ماہ ہے۔

کِیا لکی موٹرز

کِیا لکی موٹرز کی گاڑیوں کی بکنگ اور ڈلیوری ٹائم سے متعلقہ تفصیلات یہ ہیں۔

کِیا سپورٹیج

کمپنی نے کِیا سپورٹیج کے تین ویرینٹس لانچ کیے ہیں۔ ہماری اطلاعات کے مطابق کِیا سپورٹیج FWD کی بکنگ فی الحال بند ہے جبکہ سپورٹیج AWD کی بکنگ جاری ہے اور اس کا ڈلیوری ٹائم 6 ماہ ہے۔ اس کے علاوہ سپورٹیج ایلفا کی بکنگ بھی کھلی ہے اور اس کا ڈلیوری ٹائم 4 ماہ ہے۔

کِیا پِکانٹو

کِیا پکانٹو کے دو ویریںٹس پکانٹو 1.0 A/T اور پکانٹو1.0  M/T لانچ کیے گئے ہیں۔ ان دونوں ویرینٹس کی بکنگ فی الحال بند کی گئی ہے۔

کِیا سورینٹو

کِیا سورینٹو کے تین ویرینٹس لانچ کیے گئے ہیں جن کی بکنگ کھلی ہے۔ سورینٹو 3.5 FWD اور سوریںٹو 2.4 AWD کا ڈلیوری ٹائم 1 ہفتہ جبکہ سورینٹو 2.4 FWD کا ڈلیوری ٹائم 1 ماہ ہے۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.