ایم جی کی نئی گاڑیوں کی ملک کے مختلف شہروں میں رونمائی

0 3,193

سوشل میڈیا پر ایم جی کی جدید ترین گاڑیوں کے بارے میں بہت زیادہ تشہیر پیدا کرنے کے بعد MG پاکستان نے آخر کار نئی گاڑیوں کے تین ماڈلز کی نمائش کا آغاز کر دیا ہے۔ MG GT جسے ایم جی 5 بھی کہا جاتا ہے، کی ایم جی سیالکوٹ میں نمائش کی گئی ہے۔ اسی طرح MG 6 کی MG لائل پور میں نمائش کی گئی ہے اور MG RX8 ایم جی سینٹر کراچی میں ایک شو پیش کی جا رہی ہے۔

ایم جی پاکستان نے اس خبر کو اپنے سوشل میڈیا چینلز پر ایک کیپشن کے ساتھ شیئر کیا جس میں لکھا تھا، “اپنی قریبی ایم جی ڈیلرشپ پر جائیں اور ایم جی کی دنیا کے عجائبات کا مشاہدہ کریں!”۔ مزے کی بات یہ ہے کہ جاوید آفریدی نے بھی یہی تصویر اپنے ٹوئٹر پر شیئر کی ہے، لیکن اس کے کیپشن کے ساتھ MG 3 لکھا ہے۔

MG GT

ایم جی پاکستان نے سب سے پہلے MG GT کی رونمائی کی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ گاڑ 2022 میں لانچ کی جائے گی۔ اس گاڑی میں 1500 سی سی ٹربورچارجڈ اور 1500 سی سی نیچرلی ایسپائرڈ انجن کی آپشن موجود ہے۔ یہ گاڑی ہنڈا سوِک، ٹویوٹا کرولا اور ہیوںڈائی ایلانٹرا کو ٹکر دے سکتی ہے۔

ہم نے اس گاڑی کا فرسٹ لُک ریوئیو کیا ہے جو کہ ایم جی سیالکوٹ میں ڈسپلے کی گئی ہے۔

MG 6

MG 6 دوسری ایم جی کار ہے جو کمپنی کی جانب سے ڈپسلے کی گئی ہے۔ اس گاڑی میں 1500 سی سی ٹربوچارجڈ انجن اور دیگر بہت سے فیچرز موجود ہیں جن میں 16 انچ الائے ویلز، پاور ونڈوز، پاور سٹیرنگ، کنٹرول سوئچز سے آراستہ لیدر سٹیرنگ، سن روف، فیبرک سیٹس اور رئیر پارکنگ سینسرز اور کیمرے وغیرہ شامل ہیں۔

MG RX8

ایم جی پاکستان کی جانب سے ڈسپلے کیا جانے والا تیسرا ماڈل MG RX8 ہے۔ یہ ایک 7 سیٹ ایس یو وی جس کے دو ویرینٹس  Roewe RX8اور Maxus D90 پائے جاتے ہیں۔ دونوں ویریںٹس میں 2000 سی سی ٹربوچارجڈ پیٹرول انجن دیا گیا ہے جو کہ 224 ہارس پاور اور 360Nm ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ گاڑی میں 6 سپیڈ آٹو میٹک ٹرانسمشن بھی دی گئی ہے۔

ایم جی پاکستان یکے بعد دیگرے اپنے نئے انٹرنیشنل ماڈلز پاکستان میں متعارف کروا رہا ہے۔ کمپنی نے تین گاڑیوں کے سی بی یو یونٹس ملک کے تین مختلف شہروں میں رونمائی کیلئے پیش کر دئیے ہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.