گاڑی کو کس طرح مینٹین رکھیں؟ کچھ ٹپس

0 19,623

کروناوائرس کے پھیلنے کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈاؤن اور سوشل distancing کے اِن مشکل دنوں میں ہم اپنی کاریں زیادہ باہر نہیں نکالتے۔ زیادہ تر لوگوں کی کاریں لمبے عرصے کے لیے گیراج میں ہی کھڑی ہوئی ہیں۔ یہ عمل گاڑیوں میں خرابی کا باعث بن سکتا ہے۔ آپ کی گاڑی ميں کئی مکینیکل پارٹس ہیں، جنہيں lubrication کی ضرورت ہوتی ہے ورنہ وہ خراب ہو سکتے ہیں۔ 

تو اپنی گاڑی کو وقتاً فوقتاً maintain کریں تاکہ جب اگلی بار آپ اپنی کار کو چلائیں تو آپ کے لیے مسئلے پیدا نہ کرے۔ ایسے کئی طریقے ہیں جن سے آپ اسے خراب ہونے سے روک سکتے ہیں۔

بیٹری

سب سے پہلے تو یہ بات یقینی بنائیں کہ کار کو تین دن میں کم از کم ایک بار اسٹارٹ ضرور کریں تاکہ اس کی بیٹری ڈاؤن نہ ہو جائے۔ چند کیسز میں تو آپ کو ہر ہفتے اپنی کار کو اسٹارٹ اور وارم اَپ کرنا پڑ سکتا ہے۔ یوں بیٹری ڈسچارج ہونے سے بچنے میں مدد ملے گی۔ بیٹری ایک بہت اہم component ہے، کیونکہ اس کے بغیر آپ کار کو اسٹارٹ نہیں کر سکتے۔ اگر آپ کو اندازہ ہو کہ آپ لمبے عرصے تک باہر نہیں نکلیں گے تو پھر بیٹری کو نکال ہی دیں اور اسے ایک خشک اور ٹھنڈی جگہ پر اسٹور کر لیں۔ ساتھ ساتھ اس کے ٹرمینلز پر گریس بھی لگا دیں تاکہ انہيں زنگ نہ لگے۔ یاد رکھیں کہ بیٹری فُل چارجڈ ہونی چاہیے اور اس میں پانی کا لیول بھی ٹھیک ہو۔ 

ہینڈ بریک 

اگر آپ لمبے عرصے کے لیے گاڑی کا ہینڈ بریک یا پارکنگ بریک لگا دیتے ہیں تو بریک پیڈز ڈرم یا ڈسک کے ساتھ چپک جاتے ہیں۔ اگر ایس اہو جائے تو آپ کو گاڑی چلانے میں بڑی مشکل ہو سکتی ہے۔ اس لیے بہتر یہی ہے کہ گاڑی کو پہلے گیئر میں ڈالیں اور وِیل لاکس کا استعمال کریں، لکڑی کا کوئی ٹکڑا یا اینٹ بھی استعمال کی جا سکتی ہے تاکہ گاڑی اپنی جگہ سے حرکت نہ کرے۔

پارکنگ 

بہتر یہی ہے کہ کار کو گیراج کے اندر پارک کریں ۔اگر آپ کے پاس گیراج نہیں ہے تو پھر گاڑی کو گرد، مٹی اور بارش کے پانی سے بچانے کے لیے ڈسٹ کوَر کا استعمال کریں۔ ایک کوالٹی کار کوَر ہی استعمال کریں کہ جو واٹر پروف ہو۔ اگر گاڑی بہت عرصے تک کھڑی ہو تو مٹی اور گرد اُس کے ایکسٹیریئر کو خراب کر سکتی ہے۔ یہ احتیاط کریں گے تو آپ کی گاڑی صاف بھی رہے گی۔ گاڑی کو ایکسٹیریئر کو صاف رکھنے کے لیے ایک اور ٹِپ یہ ہے کہ آپ اس پر ویکس یا پالش کی ہلکی سی تہہ لگا دیں۔ اس سے نمی، مٹی اور گرد کار کے پینٹ کو خراب نہیں کر پائے گی۔

انٹیریئر

پارکنگ سے اپنی کار کو لازماً اچھی طرح صاف کریں۔ عام طور پر لوگ اپنی کار کے اندر کچرا چھوڑ دیتے ہیں جیسا کہ کھانے پینے کی چیزیں کہ جو وقت کے ساتھ سڑ جاتی ہیں اور پھر گاڑی میں سے بدبو آنے لگتی ہے۔ یہ چیزیں کار کی سیٹوں یا کارپٹ پر نشان بھی چھوڑ سکتی ہیں کہ جسے صاف کرنا بہت مشکل ہوگا۔ اس لیے کار کو صاف کرنے کے بعد کوئی اچھا سا ایئر فریشنر استعمال کریں تاکہ جب اگلی بار گاڑی میں داخل ہونے کا موقع ملے تو انٹیریئر سے خوشبو آ رہی ہو۔ ڈیش بورڈ پر پالش کی ہلکی سی تہہ لگا دیں تاکہ یہ گرمی سے کریک نہ ہوجائے۔

فلیٹ اسپاٹس 

اگر ٹائروں کے اندر کافی ہوا موجود نہ ہو تو فلیٹ اسپاٹس بن سکتے ہیں اور ٹائروں کے کنارے کریک ہو سکتے ہیں۔ اس لیے ٹائروں میں اتنی ہوا لازماً ہونی چاہیے جتنی مینوفیکچرر نے بتائی ہے۔ آپ ہفتے میں ایک بار گاڑی کو تھوڑا سا آگے پیچھے کرکے بھی فلیٹ اسپاٹس سے بچ سکتے ہیں۔ فلیٹ اسپاٹس سے بچنے کا ایک اور طریقہ یہ ہے کہ گاڑی کو جیک لگا کر کھڑا کریں تاکہ گاڑی وِیلز کے بچائے جیکس پر کھڑی ہو۔ 

فیول ٹینک 

فیول ٹینک بھی وقت کے ساتھ زنگ آلود ہو سکتا ہے کیونکہ اس کے اندر نمی جاتی ہے۔ اس لیے فیول ٹینک کو اچھی طرح بند کریں۔ ساتھ ہی فیول ٹینک کو بھر دیں اور کچھ additives بھی شامل کریں۔ اس سے فیول ٹینک کے اندر نقصان پہنچانے والی نمی نہیں پہنچے گی۔ اس کے علاوہ اگر انجن آئل اور آئل فلٹر بہت زیادہ استعمال ہو رہا ہو تو گاڑی کو لمبے عرصے کے لیے پارک کرنے سے پہلے اسے تبدیل کر دیں۔ پرانے اور استعمال شدہ انجن آئل میں نمی اور دیگر چیزیں ہوتی ہیں جس سے کار کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ 

کار کے پارٹس کی لائف بڑھانے کے لیے ٹپس پڑھیں 

مزید معلوماتی کونٹینٹ کے لیے آتے رہیں اور اپنے تبصرے نیچے پیش کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.