ٹویوٹا کرولا کراس پریمیم بمقابلہ کیا اسپورٹیج اے ڈبلیو ڈی – ایک تقابل

0 2,900

ٹویوٹا نے 10 اپریل کو پاکستان میں کرولا کراس باضابطہ طور پر پیش کر دی ہے۔ ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی (IMC) نے اس گاڑی کی بکنگ کا آغاز کر دیا ہے جبکہ ڈلیوری کا وقت جولائی 2021 اور اس سے آگے ہوگا۔ کمپنی اس SUV کے کمپلیٹلی بلٹ اپ (CBU) یونٹس فروخت کر رہی ہے جو تھائی لینڈ سے درآمد کیے گئے ہیں۔ کرولا کراس کے تین ویرنٹ ہیں: پریمیم ہائی گریڈ، اسمارٹ مڈ گریڈ اور لو گریڈ۔ آج ہم ٹاپ آف دی لائن پریمیم ہائی گریڈ ویرینٹ کا تقابل کیا اسپورٹیج AWD ویرینٹ سے کریں گے۔ تو ہو جائے ان SUVs کی جنگ!

انجن اور ٹرانسمیشن:

ٹویوٹا کرولا 1.8 لیٹر کا چوتھی جنریشن کا (ہائبرڈ) انجن رکھتی ہے۔ اس گاڑی کے انجن کی طاقت 71 hp ہے جبکہ الیکٹرک موٹر کی طاقت 72hp ہے۔ ساتھ ساتھ انجن کا ٹارک 142 Nm اور الیکٹرک موٹر کا ٹارک 163 Nm ہے۔ یوں ٹویوٹا کرولا کی مجموعی ہارس پاور 168 hp اور مجموعی ٹارک 305 Nm ہے۔ کِیا اسپورٹیج AWD ایک 2.0-لیٹر کے MPI پٹرول انجن کے ساتھ آتی ہے جو 155 ہارس پاور اور 196 Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔ کرولا کراس انجن اسپورٹیج سے زیادہ طاقتور لگتا ہے۔ پھر یہ 1.8L ہائبرڈ انجن بھی ہے جو 2.0L پٹرول انجن سے کہیں زیادہ ایندھن بچت دیتا ہے۔

کرولا کراس اپنے انجن کی طاقت کو الیکٹرو کنٹی نیوسلی ویری ایبل ٹرانسمیشن (CVT) کے ساتھ پیش کرتی ہے۔ اسپورٹیج 6-اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن کے ساتھ آتی ہے۔ اس لیے ٹویوٹا کی SUV اس معاملے میں واضح طور پر فاتح ہے۔

ڈرائیو ٹرین

ٹویوٹا کرولا ایک فرنٹ ویل ڈرائیو (FWD) گاڑی ہے جس میں چار ڈرائیو موڈز (پاور، نارمل، ECO اور EV) ہیں۔ کیا اسپورٹیج آل ویل ڈرائیو (AWD) ہے تین ڈرائیو موڈز (نارمل، ECO اور اسپورٹ) کے ساتھ۔ کرولا کراس کو برتری حاصل ہے اپنے EV موڈ کی وجہ سے جو ایندھن ختم ہونے پر بھی آپ کو کسی مصیبت سے بچا سکتا ہے۔

ایکسٹیریئر

ٹویوٹا کرولا کراس پریمیم اور کیا اسپورٹیجAWD دونوں پروجیکشن LED ہیڈلیمپس رکھتی ہیں۔ کراس پریمیم میں LED فوگ لیمپس جبکہ اسپورٹیج AWD میں ہیلوجن ہیں۔ دونوں گاڑیاں LED ڈے ٹائم رننگ لائٹس (DRLs) رکھتی ہیں۔

کرولا کراس پریمیم میں ایک سن رُوف ہے، لیکن اسپورٹیج AWD ایک پینورامک سن رُوف ہے۔ کرولا کراس پریمیم میں 17 انچ کے الائے ویلز ہیں جبکہ اسپورٹیج 18 انچ کے الائے ویلز رکھتی ہے۔ دونوں گاڑیاں الائے اسپیئر ویل بھی رکھتی ہیں۔

آپ کہہ سکتے ہیں کیا اسپورٹیج AWD کا ایکسٹیریئر پینورامک سن روف کی وجہ سے بہتر ہے، لیکن یہی واحد بڑا فرق ہے۔ دونوں SUV باقی معاملات میں تقریباً ایک جیسی ہی ہیں۔

انٹیریئر

ان SUVs کے نمایاں فیچرز کی طرف آئیں تو ان میں دونوں میں 8-انچ کی ٹچ اسکرین، کروز کنٹرول، فرنٹ اور ریئر پارکنگ سینسرز اور رین سینسرز ہیں۔ ایک ڈوئل زون آٹو ایئر کنڈیشننگ سسٹم بھی ایک اور یکساں فیچر ہے۔ کرولا کراس پریمیم میں ملٹی انفارمیشن ڈسپلے (MID) کے لیے 7-انچ کی LCD ہے جبکہ اسپورٹیج AWD ایک 3.5 انچ کی LCD رکھتی ہے۔

کرولا کراس پریمیم ایک پیڈل ٹائپ پارکنگ بریک رکھتی ہے جبکہ اسپورٹیج AWD ایک الیکٹرک پارکنگ بریک رکھتی ہے۔ کرولا کراس پریمیم 6-وے الیکٹرک ایڈجسٹ ایبل ڈرائیور سیٹ رکھتی ہے جبکہ اسپورٹیج AWD ڈرائیور کے لیے ایک 8-وے الیکٹرک سیٹ ایڈجسٹمنٹ رکھتی ہے۔

ٹویوٹا کی SUV میں ریئر کیمرا ہے لیکن کیا میں ریئر کیمرا ڈائنامک گائیڈلائنز کے ساتھ ہے، اس کا مطلب ہے کہ آپ کو نیوی گیشن سسٹم کے ساتھ ریئر ویو ملتا ہے جو کار پارکنگ کو آسان بنا دیتا ہے۔

واضح طور پر کِیا اسپورٹیج AWD ٹویوٹا کرولا کراس پریمیم سے بہتر فیچر رکھتی ہے۔

سیفٹی

دونوں SUV الیکٹرانک بریک فورس ڈسٹری بیوشن (EBD) کے ساتھ اینٹی لاک بریکنگ سسٹم (ABS) کے ساتھ آتی ہیں۔ دونوں کاڑیاں وہیکل اسٹیبلٹی کنٹرول (VSC) اور ہل اسٹارٹ اسسٹ (HSC) رکھتی ہیں۔ اسپورٹیج AWD میں آٹو ہولڈ بریکس ہیں جبکہ کرولا کراس پریمیم میں نہیں۔

ٹویوٹا کرولا کراس پریمیم میں کُل سات ایئر بیگز ہیں اور کِیا اسپورٹیج AWD میں صرف دو۔ مجموعی طور پر دونوں گاڑیاں یکساں سیفٹی فیچرز رکھتی ہیں لیکن کرولا کراس پریمیم اپنے ایئر بیگز کی وجہ سے برتری لے جاتی ہے۔

قیمت:

دونوں SUVs کی قیمت میں بہت زیادہ فرق ہے۔ کرولا کراس کا پریمیم ہائی گریڈ ویرینٹ 83,99,000 روپے کا پڑتا ہے جبکہ کِیا اسپورٹیج AWD کی قیمت 53,99,000 روپے ہے۔ کرولا کراس پریمیم اسپورٹیج AWD سے 30 لاکھ روپے مہنگی ہے۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.