ایٹلس ہونڈا کے منافع میں 17 فیصد اضافہ

0 236

پاکستان کی مقبول ترین بائیک کمپنیوں میں سر فہرست ہونڈا اٹلس نے دسمبر 2017 کو ختم ہونے والی تیسرے سہہ ماہی تک 1.17 ارب روپے منافع حاصل کر لیا ہے۔ موٹر سائیکل بنانے والے ادارے کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے نوٹس کے مطابق دسمبر میں ختم ہونے والی سہہ ماہی کا منافع گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 17 فیصد بڑھ گیا ہے۔کمپنی نے 2016 کی تیسرے سہہ ماہی میں 1 ارب روپے کمائے تھے جبکہ 2017 کی اسی مدت میں کمائی 1.17 ارب روپے رہی ہے۔ علاوہ ازیں اگر فی حصص مالیت کے لحاظ سے 2016 اور 2017 کے آخری سہہ ماہی کا موازنہ کریں تو یہ  9.68 روپے سے بڑھ کر  11.32 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال (جنوری تا دسمبر 2017) ایٹلس ہونڈا نے 10,46,428 موٹر سائیکلیں فروخت کی تھیں جو مقامی حریفوں کے مقابلے میں کافی زیادہ ہے۔ مزید یہ کہ ادارے نے دسمبر 2017 کو ختم ہونے والے نو ماہ کی مدت میں 3.41 ارب روپے کا منافع کمایا تھا، اور اگر ہم 2016 اور 2017 کے آخری نو ماہ کا موازنہ کریں تو اس مرتبہ منافع میں 25.83 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یاد رہے کمپنی نے 2016 کے آخری نو ماہ میں 2.71 ارب روپے کمائے تھے۔

ایٹلس ہونڈا نے 100cc  اور 125cc ماڈل کے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں بالترتیب 500 روپے اور 1000 روپے اضافہ بھی کر دیا ہے۔ اس اضافے کے بعد ہونڈا موٹر سائیکلوں کی تازہ قیمتیں یہ ہیں:

  • ہونڈا سی جی 125 (نئی قیمت: 1,07,500 روپے – پرانی قیمت: 1,06,500 روپے) 1000 روپے اضافہ
  • ہونڈا سی جی 125 ڈیلکس (نئی قیمت: 1,26,500 روپے – پرانی قیمت: 1,25,500 روپے) 1000 روپے اضافہ
  • ہونڈا پرائیڈر 100cc (نئی قیمت: 87,000 روپے – پرانی قیمت: 86,500 روپے) 500 روپے اضافہ

آخر میں آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ پاکستان میں گاڑیاں تیار کرنے والے ادارے ہونڈا ایٹلس پاکستان لمیٹڈ نے بھی 2017 کے آخری نو ماہ (اپریل تا دسمبر) کے خالص منافع کی تفصیلات شائع کیں ہیں جن کے مطابق مذکورہ عرصے میں ادارے نے 5.12 ارب روپے کا منافع حاصل کیا ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.