بی ایم ڈبلیو کی منفرد موٹر سائیکل – کیا کبھی حقیقت کا روپ دھار سکے گی؟

0 393

معروف جرمن ادارہ BMW اپنے قیام کے 100 سال مکمل ہونے کی خوشی میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے نت نئے منفرد ڈیزائن پیش کر رہا ہے۔ بی ایم ڈبلیو کے وژن نیکسٹ 100 کانسیپٹ کے عنوان سے پیش کیے جانے والے ان ڈیزائنز کی نوعیت کچھ ایسی ہی ہے کہ انہیں دیکھنے والے اکثر لوگ ان خیالات کو حقیقت میں ڈھلنے کے امکانات کو رد کرتے ہیں۔ ان میں سے ایک جدید موٹر سائیکل کا ڈیزائن بھی ہے کہ جسے ‘آئیکونک امپلس’ نامی پروگرام میں پیش کیا گیا ہے۔ اس خیالی موٹر سائیکل پر ہیلمٹ پہننے کی ضرورت نہیں کیوں کہ یہ موجودہ دور کی موٹر سائیکلوں کے مقابلے میں بہت محفوظ ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس موٹر سائیکل سے دھویں کا اخراج بالکل بھی نہیں ہوگا نیز یہ کہ اس موٹر سائیکل کے پہیے ازخود توازن برقرار رکھنے کی خصوصیت کے حامل ہوں گے۔ اگر آپ اس موٹر سائیکل کا انجن بند کر کے بالکل سیدھا کھڑا کرنا چاہیں تو اس میں بھی کوئی مسئلہ پیش نہیں آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بی ایم ڈبلیو کے 100 سال: پاکستان میں BMW کا مختصر تاریخی جائزہ

اس موٹر بائیک کو “فلیکس فریم” کے ساتھ تیار کیا جائے گا جو اگلے پہیے سے پچھلے پہیے تک پھیلا ہوا ہوگا۔ فلیکس فریم کی مدد سے تیار کی جانے والی موٹر سائیکل میں ویسے جوڑ نہیں ہوں گے کہ جو موجودہ دور کی موٹر سائیکلوں میں عام نظر آتے ہیں۔ علاوہ ازیں سفر کے دوران موڑ کاٹنے کے لیے بس ہینڈل کو گھمانا ہے اور فریم ازخود ضرورت کے مطابق تبدیل ہوجائے گا۔

بی ایم ڈبلیو کی اس جدید موٹر سائیکل کے ساتھ ایک عدد عینک بھی دی جائے گی۔ موٹر سائیکل کی طرح یہ عینک بھی جدید ٹیکنالوجی کی حامل ہو گی جسے پہن کر موٹر سائیکل چلانے والا فرد تیز ہوا یا روشنی کے باوجود باآسانی سامنا کا منظر دیکھ سکے گا۔ بی ایم ڈبلیو نے اس موٹر سائیکل کو ہر لحاظ سے جدت سے ہم آہنگ کرنے اور بہترین ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے یہ بھی باور کروایا ہے کہ مذکورہ موٹر سائیکل میں مکمل طور پر خود کار (autonomous) طریقے سے سفر کرنے کی سہولت نہیں دی گی۔ توقع ہے کہ سال 2030 تک اس خیال کو حقیقت کا روپ دیا جاسکے گا۔

بی ایم ڈبلیو کی اس دلچسپ اور حیرت انگیز موٹر سائیکل کی ویڈیو ذیل میں ملاحظہ کریں:

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.