وہ تیرہ سو سی سی گاڑیاں جوکہ آپ آٹھ لاکھ روپے کے اندر خرید سکتے ہیں۔

0 293

٭ سوزوکی بلینو۔
سوزوکی بلینو پاکستانی مارکیٹ میں سوزوکی کی جانب سے پہلی نمایاں سیڈان کے طور پر 1998کو متعارف کروائی گئی،سوزوکی بلینو ایک فرنٹ وہیل اور فرنٹ انجن سیڈان ہے جو کہ اپنے اندر تیرہ سو سی سی کا فور اِن لائن انجن رکھتی ہے اور پانچ سپیڈ مینویل ٹرانسمیشن دیتی ہے۔یہ ایک خوبصورت اور عام سا ڈیزائن رکھتی ہے اور ایسے لوگ جو ایک مِڈسائز سیڈان کی تلاش میں ہیں ان کے لئے ایک اچھی پسند ہے۔آپ ایک تیرہ سو سی سی اور تقریباً سوا لاکھ کلو میٹر چلی ہوئی سوزوکی بلینو تقریباً ساڑھے پانچ سے ساڑھے چھ لاکھ پاکستانی روپے میں خرید سکتے ہیں۔

baleno_1998
٭ تھرڈ جنریشن ہنڈا سِٹی۔
تھرڈ جنریشن ہنڈا سِٹی 1996کو متعارف کروائی گئی تھی،تھرڈ جنریشن ہنڈا سِٹی فرنٹ وہیل ڈرائیو اور فرنٹ انجن رکھنے والی سیڈان ہے۔تھرڈ جنریشن ہنڈا سِٹی تیرہ سو سی سی کا فور اِن لائن انجن رکھتی ہے جو کہ پچھتر بی ایچ پی دیتا ہے یہ پانچ سپیڈ مینویل ٹرانسمیشن کی حامل ہے۔2000کے شروع میں ہی ہنڈا سِٹی نے ایک نئی فیس لفٹ متعارف کروائی جس میں اس نے ڈِبے نما ڈیزائن کو ترک کرتے ہوئے مزید گول ماڈرن اور پرکشش ڈیزائن متعارف کروایا۔ہنڈا سِٹی بنیادی چیزوں جیسا کہ ایئر کنڈشننگ اور سٹیر یو سسٹم کے ساتھ آتی ہے۔ایک تھرڈ جنریشن پرانی فیس لفٹ رکھتی تقریباً ایک لاکھ کلو میٹر چلی ہوئی ہنڈا سٹی آپ کو پانچ لاکھ روپے تک میں ملتی ہے جبکہ ایک لاکھ کلو میٹر چلی ہوئی نئی فیس لِفٹ والی گاڑی آپ تقریباًچھ لاکھ روپے تک میں حاصل کر سکتے ہیں۔

honda_city_third_gen
٭ فورتھ جنریشن ہنڈا سٹی۔
فورتھ جنریشن ہنڈا سِٹی 2002میں متعارف کروائی گئی۔فورتھ جنریشن ہنڈا سِٹی بھی فرنٹ انجن اور فرنٹ وہیل ڈرائیو رکھتی سیڈان ہے۔فورتھ جنریشن ہنڈا سِٹی تیرہ سو سی سی کا فور اِن لائن انجن رکھتی ہے جو کہ چوراسی بی ایچ پی دیتا ہے۔یہ گاڑی بھی پانچ سپیڈ مینویل ٹرانسمیشن کی حامل ہے۔فورتھ جنریشن ہنڈا سِٹی بنیادی چیزوں جیسا کہ ایئر کنڈشننگ،پاور وِنڈوز اور سٹیر یو سسٹم سپیکرزکے ساتھ آتی ہے۔ فورتھ جنریشن ہنڈا سِٹی میں پانچ لوگ با آسانی بیٹھ سکتے ہیں اور یہ مِڈ سائز کی ایک بہت اچھی سیڈان ہے۔ہنڈا سِٹی2005یا اس سے نیچے کاتقریباً سوا لاکھ کلو میٹر چلا ہوا ماڈل آپ کو ساڑھے سات لاکھ سے آٹھ لاکھ روپے تک میں ملتا ہے۔

honda_city_fourth_gen
٭ ایٹتھ جنریشن ٹویوٹا کرولا۔
ایٹتھ جنریشن ٹویوٹا کرولا 1994میں متعارف کروائی گئی،ایٹتھ جنریشن ٹویوٹا کرولا ایک فرنٹ وہیل اور فرنٹ انجن سیڈان ہے۔ایٹتھ جنریشن ٹویوٹا کرولا کئی قسم کے ماڈلزرکھتی ہے،جو کہ تیرہ سو سی سی لیٹر فور ان لائن انجن کی حامل ہے جو پانچ سپیڈ مینو یل ٹرانسمیشن کے ساتھ ساتھ بیاسی بی ایچ پی دیتا ہے۔ایٹتھ جنریشن ٹویوٹا کرولا کی بنیادی خصوصیات میں ایئر کنڈشننگ اور سٹیریو سپیکرز سسٹم شامل ہے۔ایک لاکھ کلو میٹر چلا ہوا 2000یا اس سے پرانا ماڈل آپ سات سے آٹھ لاکھ روپے میں خرید سکتے ہیں۔

mx1hhtqxi3zgjlwao5pm
٭ سوزوکی مارگلہ۔
سوزوکی مارگلہ 1992کو متعارف کروائی گئی،یہ ایک فرنٹ وہیل اور فرنٹ انجن رکھتی چھوٹی سی سیڈان ہے۔مارگلہ سوزوکی کلٹس کے سیڈان ورژن کے طور پر متعارف کروائی گئی تھی۔اپنے بونٹ کے اندر یہ تیرہ سو سی سی کا فور اِن لائن انجن رکھتی ہے جو کہ ساٹھ بی ایچ پی دیتا ہے۔یہ گاڑی بھی پانچ سپیڈ مینویل ٹرانسمیشن کی حامل ہے۔مارگلہ اپنی شکل کے لحاظ سے بہت کھلا انٹیریئر رکھتی ہے جو کہ چھوٹی فیملی کے لئے ایک اچھی سیڈان ہے۔ساٹھ ہزار کلو میٹر چلی ہوئی مارگلہ آپ کو تقریباً چار سے ساڑھے چار لاکھ میں پڑتی ہے اور ایک لاکھ کلو میٹر سے زائد چلی ہوئی تقریباً ساڑھے تین سے چار لاکھ میں۔

suzuki_margalla_1992
٭ سوزوکی لِیانا۔
فرنٹ وہیل اور فرنٹ انجن رکھتی سوزوکی لِیانا 2004کوپاکستان میں متعارف کروائی گئی تھی اس کا مقصد سوزوکی بلینو کی جگہ اپنی خدمات پیش کرنا تھا۔ لیاناتیرہ سو سی سی کا فور اِن لائن انجن رکھتی ہے جو کہ انانوے بی ایچ پی دیتا ہے یہ پانچ سپیڈ مینویل ٹرانسمیشن کی حامل ہے۔لیانابنیادی چیزوں جیسا کہ پاور سٹیرنگ،پاور ونڈوز، ایئر کنڈشننگ اور سٹیر یو سسٹم کے ساتھ آتی ہے۔لِیانا اپنی مدِ مقابل گاڑیو ں میں بہت ہی مناسب قیمت اور کھلا انٹیریئر رکھتی ہے۔ایک لاکھ کلو میٹر چلی ہو ئی لِیانا آپ تقریباً ساڑھے چھ سے سات لاکھ روپے تک میں خرید سکتے ہیں۔

suzuki_liana_1st_gen_2006-2014
٭ فورتھ جنریشن مٹسوبشی لانسر۔
فورتھ جنریشن مٹسوبشی لانسر بھی 2004کو متعارف کروائی گئی۔ فورتھ جنریشن لانسرفرنٹ وہیل ڈرائیو اور فرنٹ انجن میں آتی ہے جو کہ دو طرح کے ماڈلز جی ایل اور جی ایل ایکس رکھتی ہے۔اس کا بیس ماڈل تیرہ سو سی سی کا فور اِن لائن انجن رکھتا ہے اور تیہتر بی ایچ پی دیتا ہے یہ پانچ سپیڈ مینویل ٹرانسمیشن کی حامل ہے۔لانسر پاور سٹیرنگ،پاور ونڈوز، ایئر کنڈشننگ،پاور مِررز اور سٹیر یوآڈیو سسٹم کے ساتھ آتی ہے۔ایک تیرہ سو سی سی ایک لاکھ کلو میٹر چلی ہو ئی فورتھ جنریشن مٹسوبشی لانسرسات سے آٹھ لاکھ روپے میں خریدی جا سکتی ہے۔

2004_mitsubishi_lancer_ch_my05_es_limited_edition_sedan_2015-07-03_01
٭ سکستھ جنریشن ہنڈا سوِک۔
سکستھ جنریشن ہنڈا سوِک کو 1994میں متعارف کروایا گیا۔ سکستھ جنریشن ہنڈا سوِک ایک فرنٹ وہیل اور فرنٹ انجن سیڈان ہے۔1999میں ہنڈا نے ایک نئی فیس لفٹ متعارف کروائی جو کہ پچھلے ماڈل کے مقابلے مزید گول ڈیزائن رکھتی تھی۔تیرہ سو سی سی ہنڈا سوِک نوے بی ایچ پی بناتی ہے اور پانچ سپیڈ مینو یل اور آٹو میٹک دونوں ٹرانسمیشن میں آتی ہے۔ سکستھ جنریشن ہنڈا سوِک کی بنیادی خصوصیات میں ایئر کنڈشننگ،پاور وِنڈوزاور سٹیریو سپیکرز سسٹم شامل ہے۔پرانی فیس لفٹ والی ہنڈا سوِک ساڑھے پانچ لاکھ میں جبکہ اس کے بعد کا ماڈل تقریباً سات سے ساڑھے سات لاکھ میں مل جاتا ہے

honda_civic_6th_gen_facelift_1999-2001

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.