چینی آٹومیکر جوائیلونگ پاکستان ميں داخلے کے لیے تیار

0 290

نئی آٹو پالیسی 2016-21ء کے تحت کئی نئے آٹومیکرز ملک میں آ رہے ہیں اور نئی گاڑیاں پیش کرنے کے لیے تیاری پکڑ رہے ہیں۔ اسی طرح ایک نیا چینی آٹومیکر جوائیلونگ آٹوموبائل کمپنی لمیٹڈ بھی ملک میں آمد اور نئی گاڑیاں بھی پیش کرنے کے لیے تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس کا پاکستان میں ماتحت ادارہ جوائیلونگ پاکستان چین سے گاڑیاں درآمد کرے گا۔ یہ مسافر وینز کی چار اقسام کے ساتھ ساتھ ایک کوسٹر بھی پیش کرے گا۔ چینی آٹومیکرز کی پاکستان آمد چین-پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی وجہ سے بھی بڑھ رہی ہے۔ جوائیلونگ سے ہٹ کر دیگر کئی ادارے بھی ہیں جیسا کہ ڈیاملر اے جی نے نیشنل لاجسٹکٹس سیل (NLC) کے ساتھ پاکستان میں مرسڈیز-بینز ٹرک اسمبل کرنے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ ادارے کا مقصد سی پیک کی وجہ سے مارکیٹ میں پک اپ/ٹرک کے شعبے کی ضروریات پوری کرنا ہے۔

جوائیلونگ پاکستان کے چیئرمین ریحان میگھانی نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں متعارف کروائی جانے والی گاڑیوں میں مقامی مارکیٹ میں دستیاب موجودہ کمرشل گاڑیوں جیسی خصوصیات شامل ہوں گی لیکن ان کے مقابلے میں قیمت نصف ہوگی۔

ابتدائی مرحلے میں ادارہ سالانہ 150 یونٹس لائے گا، اور مارکیٹ میں موجودگی بڑھتے ہی وہ مقامی سطح پر پیداوار بھی شروع کردے گا۔ واضح رہے کہ ادارے نے اب تک پاکستان میں گاڑیوں کے اجراء کی حقیقی تاریخ ظاہر نہیں کی۔

جیانگسو جوائیلونگ آٹوموبائل کمپنی لمیٹڈ 2007ء میں قائم ہوئی تھی اور اس دنیا بھر کے 60 ممالک میں گاڑیاں درآمد کر رہی ہے۔ جوائیلونگ ٹویوٹا جاپان کے ساتھ تکنیکی تعاون رکھتا ہے اور اپنی گاڑیوں میں ان کی تحقیق اور پیشرفت بھی استعمال کرتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے ہمارے ساتھ رہیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.