ہونڈا پاکستان! ہم سِوک Si کے منتظر ہیں

0 255

خبریں گردش میں ہیں کہ ہونڈا ایٹلس مستقبل قریب میں ہونڈا سِوک ٹربو کی ازسرنو پیشکش کی تیاری کر رہا ہے۔ چند ماہ قبل عارضی طور پر سِوک ٹربو کی فروخت بند کیے جانے کی وجہ اس کے انجن میں آنے والے مسئلہ رہا ہے۔ مگر اب ایسا لگتا ہے کہ ہونڈا پاکستان نے انجن کے مسئلے پر قابو پا لیا ہے۔ ہونڈا کے مداح ہونے کے ناطے ہم سِوک ٹربو کے نئے اور پہلے سے بہتر ماڈل کو دیکھنے کے لیے بیتاب ہیں لیکن ساتھ ہی ہونڈا سے ایک خواہش کا اظہار بھی کرنا چاہتے ہیں۔

ہونڈا سِوک Si

اگر آپ کے لیے Si اجنی ہے تو آپ کو بتاتے چلیں کہ اس سے مراد ’’اسپورٹس انجیکٹڈ‘‘ ہے۔ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ سِوک کا یہ ماڈل اسپورٹس کار کی خوبیوں کا حامل ہے جو کہ سِوک کے روایتی ماڈل سے مختلف ہوتی ہیں۔ سوک Si کا انداز بھی بہت زیادہ جذباتی اور منفرد ہوتا ہے جسے دیکھ کر ہی ’’ہٹو بچو‘‘ کا احساس ہوتا ہے۔ دیگر ماڈل کے مقابلے میں اس کے پہیے بہتر نظر آنے والے اور بڑے ہوتے ہیں جس سے اس کے جذباتی اندازہ کو چار چاند لگ جاتے ہیں۔

cr-cars-inline-2017-honda-civic-si-f-driving-05-17

cr-cars-inline-2017-honda-civic-si-r-07-17

اندرونی حصہ

یہاں صورتحال کافی مختلف ہے اور سوک Si کے اندر بیٹھ کر بالکل بھی اندازہ نہیں ہوتا کہ آپ کسی مختلف ماڈل میں بیٹھے ہیں۔ سادے لفظوں میں کہا جائے تو یہ بالکل ویسا ہی ہے جیسا کہ سوک کے دوسرے ماڈل میں ہوتا ہے۔ البتہ اس کی نشستیں، اسٹیئرنگ ویل، گیئر ناب اور ڈرائیور کے لیے انفارمیشن ڈسپلے کو سرخ رنگ سے مزین کیا گیا ہے جس سے اس کے جذباتی پن کو مزید شہوت ملتی ہے۔

cr-cars-inline-2017-honda-civic-si-int-05-17

خصوصیات

سوک Si میں شامل سہولیات کی بات کریں تو کہا جاسکتا ہے کہ سوک کا عام ماڈل اتنا شاندار اور خصوصیات سے بھرپور ہے کہ اسپورٹس ماڈل میں مزید کچھ شامل کرنے کی ضرورت ہی پیش نہیں آئی۔ اسے بھی انہی سہولیات سے مزین رکھا گیا ہے کہ جو کہ دیگر ماڈلز میں موجود ہیں مثلاً لین ڈیپارچر، اسٹیئرنگ اسسٹ، بلائینڈ اسپاٹس مانیٹرنگ وغیرہ۔ البتہ ایک چیز ہے جس کی کمی برق رفتار کے شوقین افراد کو ضرور محسوس ہوگی، اور وہ چیز ہے مینوئل گیئر باکس۔ البتہ اس میں مینوئل ٹرانسمیشن لیا جاسکتا ہے جس سے سفری تجربہ کا لطف دو بالا ہوجائے گا۔

انجن اور کارکردگی

اب آتے ہیں اصل بات کی طرف۔ گو کہ سوک Si میں ہونڈا نے وہی 1500cc ٹربو انجن استعمال کیا ہے جو دیگر ماڈل میں ہے تاہم اسپورٹس انجیکٹڈ ماڈل میں اس کی صلاحیت سب سے زیادہ ہے۔ اضافی صلاحیت کے باعث یہ گاڑی 205  ہارس پاور کی برق رفتار حاصل کرسکتی ہے۔ 1500cc انجن کے ہوتے ہوئے یہ رفتار حاصل کرنا کسی بڑے کارنامے سے کم نہیں ہے اور اسی کی وجہ سے سوک Si صرف 6.7 میں 0 سے 100 کی رفتار حاصل کرسکتی ہے۔ یاد رہے کہ عام ماڈل یہی رفتار 7.5 سیکنڈ میں حاصل کرپاتے ہیں۔

دیگر قابل ذکر انفرادیت:

  • کمپریشن ریشو میں کمی (10.3:1 بمقابلہ 6:1)
  • ہیلیکل لیمیٹڈ-سلپ ڈفرینشل
  • بڑے بریک روٹرز (12.3 بمقابلہ 1 انچ آگے اور 11.1 بمقابلہ 10.2 انچ پیچھے)
  • ڈمپر سسٹم کے دو موڈز بمع نارمل اور فرم سیٹنگز
  • ایکون موڈ کی جگہ اسپورٹس موڈ – سسپنشن کی قوت میں اضافہ، پاور اسٹیئرنگ اسسٹ میں کمی، تھروٹل کی حساسیت میں اضافہ اور وہیکل اسٹیبلٹی اسسٹ سسٹم کے تھریش ہولڈا کو بڑھایا گیا ہے۔
  • ٹائرز 235/40R18 91W جبکہ عام ماڈل میں 215/50R17 91H استعمال کیے گئے ہیں۔
  • اگلی جانب اسپرنگ کو 7 فیصد سخت رکھا گیا ہے
  • اگلی جانب بالائی ڈمپر ماؤنٹس کو 18 فیصد سخت رکھا گیا ہے۔
  • پچھلی جانب اسپرنگ کو 32 فیصد سخت رکھا گیا ہے۔
  • ٹھوس بمقابلہ مائع سے پُر اگلے اور پچھلے بشنگز (جیسا کہ ٹائپ آر میں ہے)
  • پچھلے کنٹرول آرمز میں زیادہ سخت (جیسا کہ ٹائپ آر میں ہے)
  • اسٹیبلائزر بار میں سختی کی شرح 26 فیصد
  • Si کے لیے خصوصی تیار کردہ نشستیں مع چوڑے کنارے، جامد ہیڈ ریسٹ اور Si لوگو
  • درمیان میں نصب پولی گونل ایگزاسٹ آؤٹ لیٹ
  • تیز کام کرنے والا ان ٹیک سسٹم
  • 26 فیصد تیز کام کرنے والا ایگزاسٹ سسٹم
  • ایلمونیم سے تیار کردہ کلچ، بریک اور ایکسلیریٹر پیڈل
  • 10 فیصد مختصر شفٹر اسٹروک
  • ازسرنو تیار کردہ شفٹ لنکیج
  • شفٹر بریکٹ ماؤنٹ میں اضافی سختی
  • DID میں دیگر اضافی سامان بشمول جی-فورس میٹر، ٹربو بوسٹ گاج مع پی ایس آئی انڈکشن، لیپ ٹائمر، تھروٹل پرسنٹیج، اور بریک پریشر

2017-honda-civic-si-front-fascia

قیمت کی بات کریں تو Si کی قیمت 24100 ڈالر ہے جو کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں دستیاب سِوک ٹربو کے ہی مساوی ہے۔ لہٰذا اس اعتبار سے دیکھتے ہوئے برق رفتاری کو مدنظر رکھا جائے تو اس کی قیمت غیر معمولی طور پر زیادہ معلوم نہیں ہوتی۔ چونکہ بہت سے پاکستانیوں کو مہنگی سِوک ٹربو خریدنے کے بعد اس کی رفتار اور انداز میں اضافے کے لیے مزید خرچ کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ اس لیے میرے خیال سے اگر ہونڈا پاکستان میں Si ماڈل پیش کرتا ہے تو یہ غلط فیصلہ نہیں ہوگا۔ اس لیے میں ہونڈا سے درخواست کروں گا کہ اگر آپ اپنے مداحوں کی قدر کرتے ہیں تو پھر پاکستان میں سوک Si ضرور لے کر آئیں۔ اگر ایسا فوری طور پر ممکن نہیں تو پھر Si کا ایکسٹیریئر پیکیج ضرور متعارف کروائیں تاکہ ہم سِوک کے مزید جذباتی اور دلکش انداز کا لطف اٹھا سکیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.