پشاور سیف سٹی پروجیکٹ کے وفد کا PSCA ہیڈکوارٹرز لاہور کا دورہ

0 349

پشاور سیف سٹی پروجیکٹ کے ایک وفد نے پروجیکٹ ڈائریکٹر کی سربراہی میں 11 فروری کو منصوبے کی تفصیلات پر گفتگو کے لیے PSCA لاہور کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔

حکومت کی جانب سے سیف سٹی پروجیکٹ کو ملک کے دیگر بڑے شہروں تک پھیلانے کے فیصلے کے بعد پروجیکٹ ڈائریکٹر پشاور سیف سٹی پروجیکٹ اپنی ٹیم کے ہمراہ PSCA لاہور آئے تاکہ اس حوالے سے منصوبہ سازی کر سکیں۔ اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر DIG سلیم مروت کے ساتھ P&D ڈپارٹمنٹ اور خیبر پختونخوا پولیس کے سینئر افسران تھے۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی (PSCA) چیف آپریٹنگ آفیسر (COO) اکبر ناصر خان اور چیف ایڈمنسٹریشن آفیسر محمد کامران خان کی جانب سے پوری ٹیم کو آپریشنل میکانزم کے حوالے سے ایک تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وفد نے اس موقع پر آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر کا دورہ بھی کیا کہ جہاں انہیں روزمرہ کاموں کے حوالے سے بریف کیا گیا۔ مزید برآں، ٹیم نے ایمرجنسی کنٹرول اینڈ ڈسپیچ کنٹرول سینٹر کا بھی دورہ کیا۔ دورہ کرنے والی ٹیم کو جدید ٹریفک مینجمنٹ اور الیکٹرانک چالان سسٹم کے حوالے سے بھی معلومات فراہم کی گئیں۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر پشاور سیف سٹی پروجیکٹ کا کہنا تھا کہ PSCA کے دورے نے انہیں پروجیکٹ کی گہری معلومات دی ہیں جو خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت میں نئے نظام کے نفاذ میں مددگار ہوگی۔

واضح رہے کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی (PSCA) شہر کے ہر چوک پر کام کرنے والے جدید کیمروں کے ساتھ لاہور کی حفاظت اور تحفظ کے حوالے سے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرتا ہے۔ مزید برآں، الیکٹرانک چالان سسٹم کا نتیجہ شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پیروی کا شعور اجاگر ہونے کی صورت میں نکلا ہے وہ بھی اس صورت میں کوئی وارڈن انہیں نہ دیکھ رہا ہو۔ صوبائی دارالحکومت میں کیمروں سے چلنے والے اس چالان سسٹم کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی میں واضح کمی آئی ہے۔ اتھارٹی اس سسٹم کو مزید بہتر بنانے کی خواہاں ہے تاکہ لاہور کے شہریوں کی حفاظت اور تحفظ کو یقینی بنانے میں کوئی کسر باقی نہ رہ جائے۔

PSCA کی بڑی کامیابی کے بعد ملک کے دیگر شہر بھی اس خاص سیف سٹی پروجیکٹ کے ساتھ مزید محفوظ بننے کا ہدف رکھتے ہیں۔ پشاور سیف سٹی پروجیکٹ کی ٹیم پہلے ہی خاکہ تیار کر چکی ہے جو PSCA کی مدد کے ساتھ کام شروع کرے گی۔ اس پروجیکٹ کا ریئل ٹائم مانیٹرنگ سسٹم شہر بھر میں کسی بھی قسم کی مجرمانہ سرگرمی یا سکیورٹی مسئلے کی صورت میں نظر رکھنے کے لیے بھی کارآمد ہے۔

اس پروجیکٹ کے پشاور میں شروع ہونے کے بارے میں آپ کی رائے کیا ہے؟ اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔ تازہ ترین خبروں کے لیے پاک ویلز پر آتے رہیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.