فورڈ ڈیٹرائٹ میں سیلف ڈرائیونگ فیوژن ہائبرڈ کی سڑکوں پر ٹیسٹنگ کو مزید بڑھا رہا ہے

0 184

فورڈ ڈیٹرائٹ، مشیگن میں اپنی تیسری جنریشن کی سیلف ڈرائیونگ گاڑی فیوژن ہائبرڈ کی سڑکوں پر ٹیسٹنگ کو مزید بڑھا  رہا ہے۔ یہ گاڑی پہلے ہی پالو آلٹو، میامی، واشنگٹن ڈی سی، پٹس برگ اور فورڈ کے اپنے مسکن ڈیئربورن، مشیگن میں مقام حاصل کر چکی ہے۔

گزشتہ سال نومبر میں ‘دی ورج’ کے اینڈریو ہاکنز میامی میں پچھلی جنریشن کی ایک ڈرائیو کے لیے گئے۔ انہیں گاڑی کی ٹریفک کی مختلف صورت حال سے نمٹنے کی صلاحیت سے کافی خوشگوار حیرت ہوئی۔

آرگو اے آئی کے صدر پیٹر رینڈر نے کہا کہ “ہر شہر ہمارے سیلف ڈرائیونگ سسٹم کو زیادہ اسمارٹ بنانے کا انوکھا موقع رکھتا ہے کیونکہ سڑکوں کے مختلف انفرا اسٹرکچر ڈیزائن، ڈرائیونگ رویّوں اور یہاں تک کہ ٹریفک لائٹوں کی جگہ بھی مختلف ہوتی ہے۔” آرگو اے آئی فورڈ کا اسٹارٹ اپ ہے جو اپنی سیلف ڈرائیونگ کاروں کی تیاری میں پیش پیش رہنے کا ہدف رکھتا ہے۔ انہوں نے اس پروجیکٹ پر ہونے والی پیشرفت کا سہرا اس اجتماعی معلومات کو دیا جو انہوں نے پانچ مختلف مقامات پر کام کرتے ہوئے حاصل کی۔

رینڈر نے نئی تیسری جنریشن کی گاڑیوں میں مختلف بہتریوں کے بارے میں لکھا کہ جو اسے مجموعی طور پر زیادہ اسمارٹ اور زیادہ آرام دہ گاڑی بناتی ہیں۔ گاڑیاں نئی ٹیکنالوجی سے لیس ہیں جو پیداواری خصوصیات کے قریب قریب ہیں اور مختلف حالات میں سیفٹی پر بھی توجہ مرکوز رکھتی ہیں۔ گاڑی ہائی ریز کیمروں اور اپگریڈڈ سافٹویئر کے ساتھ آتی ہے کہ جو گاڑی کو دور فاصلے سے ہی بہتر دیکھنے کی سہولت دیتے ہیں۔

رینڈر نے لکھا کہ گاڑیاں “ایک برانڈ نیو کمپیوٹنگ سسٹم” رکھتی ہیں جو اپنی گزشتہ کاروں کے مقابلے میں زیادہ پروسیسنگ پاور اور بہتر تھرمل سسٹمز پیش کرتا ہے جو گاڑی کے اندر کم گرمی اور شور پیدا کرتے ہیں۔ یہ گاڑی اضافی سیفٹی اقدامات بھی رکھتی ہیں جیسا کہ “اضافی بریکنگ اور اسٹیئرنگ سسٹمز” جو کسی ایک یونٹ کے کام چھوڑ دینے کی صورت میں گاڑی کے موشن کنٹرول کو برقرار رکھنے کا کام کرتا ہے۔

رینڈر کے مطابق فورڈ ڈیٹرائٹ میں ہر قسم کی سڑک پا سکتا ہے ، بغیر نشانات کی چوڑی سڑکوں سے لے کر پتلی رہائشی سڑکوں تک کہ جن پر درخت جھکے ہوئے ہوں۔ ڈیٹرائٹ فورڈ کے سیلف ڈرائیونگ وہیکل ڈیولپمنٹ کے بیس کارک ٹاؤن سے قربت کی وجہ سے بھی جغرافیائی اہمیت رکھتا ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.