ہونڈا بی آر-وی فیس لفٹ پاکستان میں لانچ کردیا گیا

0 336

‏12 اکتوبر 2019ء کو ہونڈا اٹلس کارز پاکستان لمیٹڈ (HACPL) نے بالآخر رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب، لاہور میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران اپنی کومپیکٹ کراس اوور ایس یُو وِی  BR-V کا فیس لفٹ ورژن متعارف کروا دیا ہے۔ 

آٹو مینوفیکچرر نے پچھلے 15 دنوں میں صارفین کے لیے کئی ٹیزرز جاری کیے کہ اُن کی طرف سے کچھ نیا آنے والا ہے۔ توقعات کے عین مطابق یہ BR-V کا فیس لفٹ ورژن ہی تھا کہ جسے کمپنی نے لاہور میں ہونے والے ایونٹ میں پیش کیا۔ گو کہ ہونڈا اٹلس کی جانب سے BR-V میں بہت کم تبدیلیاں متوقع تھیں لیکن حیران کُن طور پر ایسا نہیں ہوا۔ جاپانی آٹو ادارہ BR-V میں ڈیزائن کے ساتھ ساتھ فیچرز میں بھی متعدد تبدیلیوں کے ساتھ آیا ہے۔ ہونڈا اٹلس ملک کے اُن بڑے آٹو مینوفیکچررز میں سے ایک ہے جنہوں نے اب تک اپنے مشہور زمانہ سٹی ماڈل میں ایئر بیگز جیسا بنیادی فیچر فراہم نہیں کیا۔ دوسری جانب کمپنی کچھ دن پہلے سے نئی قیمت پر اس ماڈل کی بکنگ کرنا شروع کر چکی ہے۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ آٹو مینوفیکچرر نے BR-V فیس لفٹ صرف دو ویرینٹس میں پیش کیا ہے یعنی ایک مینوئل اور دوسرا CVT۔ اس سے پہلے BR-V تین ویرینٹس میں آتی تھی ایک مینوئل اور دو CVT ٹرِمز۔ کومپیکٹ SUV انجن اور ٹرانسمیشن کے معاملے میں ویسی ہی ہے، جبکہ ساری تبدیلیاں گاڑی کے ایکسٹیریئر اور انٹیریئر میں کی گئی ہیں جس میں کچھ اضافی فیچرز شامل ہیں۔ 

دونوں ویرینٹس اسی 4-سلنڈر 1.5 لٹر SOHC i-VTEC انجن سے لیس ہیں جو 6-اسپیڈ مینوئل یا کنٹی نیوسلی ویری ایبل ٹرانسمیشن (CVT) کے ساتھ ہے۔1497cc کی طاقت رکھنے والی BR-V ایک الیکٹرانک فیول انجکشن سسٹم کی حامل ہے اور اس کا انجن 6600 rpm پر زیادہ سے زیادہ  88 Kw اور زیادہ سے زیادہ 145 Nm کا ٹارک پیدا کر سکتا ہے۔ کومپیکٹ SUV فرنٹ پر وینٹی لیٹڈ ڈسک بریکس رکھتی ہے جبکہ ریئر میں ڈرم بریکس ہیں۔ 

آئیے اب دیکھتے ہیں کہ ہونڈا اٹلس نے 2019ء فیس لفٹ ماڈل کی حیثیت سے BR-V میں کیا نئے فیچرز متعارف کروائے ہیں۔ BR-V کے متعلقہ ویرینٹس میں کی گئی تبدیلیوں کا ذکر آگے آئے گا۔ 

ایکسٹیریئر: 

BR-V کے فیس لفٹ ماڈل میں متعدد تبدیلیاں اور نئے اضافے کیے گئے ہیں، جن کا ذکر نیچے موجود ہے: 

ہائی گراؤنڈ کلیئرنس: 

  • کومپیکٹ کراس اوور اب 201 ملی میٹر کی بہتر گراؤنڈ کلیئرنس کے ساتھ آتی ہے،  جو خراب راستوں پر گاڑی کے نچلے حصوں کو محفوظ رکھتی ہے۔ 

ریئر کروم گارنش: 

  • BR-V اب ایک ریفلیکٹِو ریئر کروم گارنش بار سے لیس ہے، جو گاڑی میں مزید اسٹائلنگ لاتی ہے۔ 

پاور ری-ٹریکٹ ایبل سائیڈ مررز: 

  • یہ پاور ری-ٹریکٹ ایبل اور ایڈجسٹ ایبل سائیڈ مررز کے ساتھ فراہم کی گئی ہے جو ٹرن سگنلز بھی رکھتے ہیں۔ 

16 انچ ڈوئل ٹون الائے ویلز: 

  • 7 سیٹوں کی حامل BR-V کو ڈوئل ٹون 16 انچ الائے ویلز کے نئے اسٹائل کے ساتھ اپ گریڈ کیا گیا ہے، جو اسٹائلش انداز دیتے ہیں۔ 

آٹو پروجیکٹر ہيڈ لیمپس ڈے ٹائم رننگ لائٹس کے ساتھ: 

  • BR-V کے ہیڈ لیمپس آٹو پروجیکٹر ہيڈ لائٹس سے لیس ہیں، جو بہتر روشنی دیتی ہیں اور یوں رات کے وقت بہتر نظر آتا ہے۔ ڈے ٹائم رننگ لائٹس گاڑی کو زبردست انداز فراہم کرتی ہیں۔ 

فوگ لائٹس: 

  • فوگ لائٹس اب BR-V کے CVT ویرینٹ کا حصہ ہیں، جو خراب موسمی حالات میں نظر آنے کی صلاحیت کو بہتر بناتی ہیں۔ 

ڈور وائزرز: 

  • آٹو میکر اب BR-V میں کمپنی کی جانب سے فٹ کیے گئے ڈور وائزر فراہم کر رہا ہے۔ 

ایکسٹیریئر میں گاڑی کے دیگر نئے اور بہتر فیچرز میں یہ شامل ہیں: 

  • ایل ای ڈی ہیڈلائٹس

  • ریئر رفلیکٹر

  • کروم ڈور ہینڈلز

  • شارک فن انٹینا

انٹیریئر، آرام اور سہولت: 

ہونڈا اٹلس نے کیبن کے اندر بھی کئی نئے فیچرز متعارف کروائے ہیں جو صارف کے تجربے کو بہتر بناتے ہیں اور مزید سہولت دیتے ہیں۔ ہونڈا BR-V کے یہ نئے فیچرز درج ذیل ہيں: 

  • اسمارٹ اِنٹری پُش اسٹارٹ بٹن کے ساتھ 
  • CVT الیومی نیٹڈ پیٹرن کے ساتھ 
  • ایکو انڈی ایکٹر 
  • سینٹر کونسول 
  • 4 یو ایس بی چارجنگ پورٹس CVT ویرینٹ میں اور 2 ایم ٹی میں
  • اسٹیپ گارنش 
  • ڈرائیور سیٹ ہائٹ ایڈجسٹر 
  • فرنٹ کپ ہولڈر
  • ریئر ڈور پاکٹ
  • فرنٹ ڈور پاکٹ

سیفٹی اور سکیورٹی فیچرز: 

آٹو مینوفیکچرر نے BR-V کے فیس لفٹ ورژن میں مسافروں کی سیفٹی اور سکیورٹی کو بہتر بنایا ہے۔ یہ ایک جدید سیفٹی فیچر کے طور پر GCON + ACE  سے لیس ہے جو اپنی کولیژن فورس کی متوازن تقسیم کی بدولت تصادم کی صورت میں مسافروں کے زخمی ہونے کے امکانات کو کم سے کم کرتا ہے۔ اس میں یہ بھی شامل ہیں: 

  • ڈوئل فرنٹ SRS ایئر بیگز (ڈرائیور + مسافر) 
  • G-CON + ACE 
  • اموبیلائزر اینٹی تھیفٹ سسٹم 
  • اینٹی-لاک بریکنگ سسٹم + EBD
  • تیسری قطار میں سیٹ بیلٹس 
  • دوسری قطار میں سیٹ چائلڈ ISO-Fix 

دستیاب ویرینٹس: 

BR-V فیس لفٹ 2019ء اب صرف دو ویرینٹس میں آتی ہے، جیسا کہ پہلے بتایا جا چکا ہے۔ اس میں مینوئل ٹرانسمیشن ویرینٹ ہے اور ایک کنٹی نیوسلی ویری ایبل ٹرانسمیشن ورژن۔ ان دونوں ویرینٹس میں موجود فیچرز کی تفصیل کچھ یوں ہے: 

مینوئل ورژن: 

  • 6-اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن
  • کی-لیس انٹری 
  • آڈیو سوئچز
  • انٹیگریٹڈ ٹیونر
  • روف رَیل
  • 2 عدد SRS ایئر بیگز
  • ABS بریکس 

CVT ورژن: 

  • الائے ویلز
  • نیوی گیشن سسٹم
  • اپ گریڈِڈ اِنٹیریئر
  • ڈرائیور سیٹ ہائٹ ایڈجسٹر
  • کروم ڈور ہینڈلز
  • فوگ لیمپس
  • ریئر کروم گارنش
  • 2 عدد SRS ایئر بیگز

دستیاب رنگ: 

یہ کومپیکٹ SUV کُل 7 مختلف رنگوں میں دستیاب ہے، جن میں شامل ہیں: 

  • Carnelian Red
  • Crystal Black Pearl
  • Taffeta White
  • Urban Titanium
  • Modern Steel Metallic
  • Lunar Silver Metallic
  • Brilliant Sporty Blue

قیمت: ہونڈا اٹلس نے BR-V کے فیس لفٹ ورژن کی قیمتیں بڑھا دی ہیں اور اب یہ  ان قیمتوں پر دستیاب ہیں: 

BR-V I-VTEC M/T: 28 لاکھ 99 ہزار روپے 

BR-V I-VTEC CVT: 32 لاکھ 49 ہزار روپے 

یہ گاڑی ایک ملین روپے میں بک کروائی جا سکتی ہے کہ جس کی ڈلیوری کا دورانیہ کمپنی کے مطابق ایک مہینہ ہے۔ 

مزید برآں، ہونڈا کے تمام مجاز ڈیلرز صارفین کی سہولت کے لیے اتوار کو بھی کھلے ہوں گے۔ بلاشبہ آٹو میکر نے نئی BR-V میں متعدد تبدیلیاں کی ہیں، جن کی چند دن پہلے تک توقع نہیں تھی۔ گاڑی میں متعدد سیفٹی فیچرز کی آمد ایک عمدہ اضافہ ہے کیونکہ صارفین پاکستان میں ہونڈا کاروں میں ایسے فیچرز چاہتے ہیں۔ دوسری جانب BR-V کی فروخت میں تیزی سے کمی آ رہی ہے، جیسا کہ ملک میں دیگر تمام مقامی طور پر بننے والی گاڑیوں کی ہو رہی ہے۔ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ BR-V کا فیس لفٹ ورژن اس کی فروخت میں اضافہ کرنے میں کتنی مدد دیتا ہے۔ ہونڈا اٹلس کی مقامی مارکیٹ میں اس تازہ ترین پیشکش کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ ہمیں نیچے تبصروں میں بتائیے اور آٹوموبائل انڈسٹری کی مزید خبروں کے لیے پاک ویلز پر آتے رہیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.