ہونڈا بی آر وی کی پاکستان میں لانچ – لائیو بلاگ

0 223

اٹلس ہونڈا نے لاہور کے ایک ہوٹل میں منعقد کردہ تقریب کے دوران اپنی نئی ایس یو وی- بی آر وی لانچ کر دی۔ ہونڈا بی آر وی کی پری بکنگ کا آغاز فروری 2017 میں کیا گیا تھا۔ یہ گاڑی دو ویرینٹ میں لانچ کی گئی ہے۔ جن میں سے ایک i-VTEC ہے جو کہ اس کا بنیادی ویرینٹ ہے جبکہ اس کا ٹاپ آف لائن ویرینٹ i-VTEC S ہے۔ اس کے بنیادی ویرینٹ کی قیت 2229000 روپے ہے جبکہ اس کا ٹاپ ویرینٹ 2329000 روپے میں دستیاب ہے۔ ہونڈا بی آر وی میں سی وی ٹی گیئر باکس ایک سٹینڈرڈ کے طور پر آتا ہے جو ٹارق جنریٹر سے مل کر تمام ٹرینز کو پاور کی بلا تعطل فراہمی یقینی بناتا ہے۔ اس کی چیدہ چیدہ خصوصیات میں الائے رم، کی لیس اینٹری، پروجیکٹر ہیڈ لیمپس، ایل ای ڈی لائٹس، فوگ لیمپس، 7 انچ کا انفوٹینمنٹ سسٹم، ڈرائیور سیٹ کی اونچائی کی ایڈجسمنٹ، روف ریلز، کروم فرنٹ گرل، پچھلے لیمپس کا مجموعہ، سائیڈ انڈیکیٹر کے ساتھ ایڈجسٹیبل مرر، کروم ڈور ہینڈل، کروم ٹٰیل گارنش، اس کی سلائیڈ ہونے اور آرام دہ بن جانے والی سیکنڈ لائن کی سیٹس اور آڈیو سٹیئرنگ سوئچ شامل ہیں۔

Also check out used Honda BR-V for sale on Pakwheels: Honda BRV

جہاں تک حفاظتی انتظامات کا تعلق ہے، نئی ہونڈا بی آر وی اموبلائزر، ڈرائیور سیٹ کے لیے ایس آر ایس بیگز، اور اے بی ایس + ای بی ڈی سسٹم سے لیس ہے۔ اس کے علاوہ ہونڈا بی آر وی بہت سے آپشنل فیچرز بھی دے رہی ہے جن میں نیویگیشن، گلاس کوٹنگ، اور موڈولو شامل ہیں۔ آپ نیویگیشن پیکج 60000 روپے، گلاس کوٹنگ 39990 روپے جبکہ موڈولو پیکج 179990 روپے اضافی ادا کر کے لگوا سکتے ہیں۔ اس کے موڈولو پیکج میں اس کی ظاہری شکل اپ گریڈ کی جاتی ہے جس میں شارک فن انٹینا، سل پلیٹس، باڈی کٹ اور سپائلر شامل ہیں۔ اس ایونٹ نے کامیابی کے ساتھ ہونڈا بی آر وی کا ایک بیڑہ لاہور کی سڑکوں پر اتار دیا۔

نیچے ہونڈا بی آر وی کے لانچ کی لائیو بلاگنگ فیڈ کو ضرور دیکھیں۔

Also Checkout new Honda HRV

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.