ہونڈا سِٹی اور سوزوکی سوِفٹ البیرک ٹیکسی کے طور پر استعمال ہوں گی

2 373

ترکی سے تعلق رکھنے والا ادارہ البیرک (Albayrak) زندہ دلان لاہور کے لیے ٹیکسی سروس شروع کرنے جا رہا ہے۔ اس کے لیے انہوں نے 100 گاڑیوں کا قافلہ تیار کیا ہے جن میں متعدد مہنگی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔ البیرک کے نام سے منسوب اس A-Taxi کا باضابطہ آغاز 16 فروری 2016 سے ہوگا۔

اس سروس کی مدد سے آپ کسی بھی اسٹاپ پر پہنچ کر ٹیکسی لے سکتے ہیں۔ اگر گھر پر ہی گاڑی منگوانا چاہیں تو البیرک ٹیکسی کی اینڈرائیڈ ایپ بھی آپ کی سہولت کے لیے موجود ہے۔ دلچسپ بات یہ کہ ٹیکسی کا کرایہ میٹر کے حساب سے لیا جائے گا۔ جی ہاں وہی میٹر جو ہماری ٹیکسیوں اور رکشوں میں کئی سالوں پہلے ہوا کرتا تھا۔ یہ ٹیکسی سروس 24 گھنٹے کام کرے گی۔ ڈرائیور اور مسافروں کی آسانی کے لیے اس میں جی پی ایس سسٹم بھی لگایا گیا ہے۔

البیرک ٹیکسی کے قافلے میں شامل 100 گاڑیوں کو پیلے رنگ سے رنگا گیا ہے تاکہ وہ دیگر گاڑیوں میں ممتاز رہیں۔ سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ ان گاڑیوں میں سوزوکی سوِفٹ (Honda City) اور ہونڈا سِٹی (Suzuki Swift) بھی شامل کی گئی ہیں جس سے شاید جاپانی کار ساز اداروں کو کچھ پریشانی ہوسکتی ہے۔ بالکل اسی طرح کہ جب پہلی بار ٹویوٹا کرولا کو میٹرو کیب کے طور پر استعمال کیا گیا تھا۔ تب لوگوں کو خوف تھا کہ کرولا کو ٹیکسی کے طور پر استعمال ہوتا ہوا دیکھ کر اس برانڈ کی قدر و قیمت میں کمی واقع ہوگی۔ لیکن ایسا کچھ نہ ہوا بلکہ الٹا فائدہ یہ ہوا کہ بڑی تعداد میں کرولا کے پرزے مارکیٹ میں دستیاب ہوگئے۔

Honda City Albayrak Taxi

Suzuki Swift Yellow Taxi

Suzuki Swift Albayrak Taxi

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.