کیا نئی ہونڈا سِوک ٹربو پاکستان کے لیے واقعی موزوں رہے گی؟

0 265

پاکستان میں دسویں جنریشن ہونڈا سِوک کی باضابطہ آمد کے بعد ہی سے سِوک ٹربو سے متعلق بحث کا سلسلہ جاری ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ نئی سِوک ڈیزائن، معیار اور جدت کے اعتبار سے بہترین گاڑیوں میں سے ایک ہے لیکن سوال یہ ہے کہ آیا یہ پاکستان کے لیے بھی اتنی ہی موزوں رہے گی کہ جتنا دیگر ممالک میں نظر آرہی ہے۔ شاید بہت سے قارئین کو یہ بات پسند نہ آئے لیکن یہ حقیقت ہے کہ اس سوال کا جواب مثبت نہیں بلکہ مایوس کن ہے۔

حال ہی میں ہونڈا نے نئی ہونڈا سِوک 2016 کے لیے چند اہم اور بنیادی ہدایات جاری کی ہیں۔ ہونڈا ڈیلرز کے مطابق نئی سِوک ٹربو 1.5 کی مقبولیت حسب توقع پرانے انجن والی ہونڈا سِوک اریئل 1.8 سے زیادہ رہی ہے۔ ہونڈا کا کہنا ہے کہ سِوک ٹربو میں صرف ہائی آکٹین ایندھن ہی استعمال کیا جاسکے گا۔ اب لاہور جیسے شہر میں جب ہائی آکٹین کا حصول کافی مشکل ہے تو پھر دیگر چھوٹے شہروں میں کیا صورتحال ہوگی؟ اس کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: ہونڈا سوک 2016 اب تک پیش کی جانے والی سب سے بہترین سِوک!

اس کے علاوہ نئی سِوک 2016 کی مقبولیت میں حائل دوسری بڑی رکاوٹ اس کی قیمت ثابت ہوگی۔ سوک ٹربو 1.5 کی اگر بات کریں تو یہ آپ کو تقریباً 30 لاکھ روپے کے عوض فراہم کی جارہی ہے۔ اگر مارکیٹ میں دستیاب اس کی مدمقابل گاڑیوں پر نظر ڈالیں تو سب سے پہلے نام کرولا کا ی سامنے آتا ہے۔ نئی سِوک کے مقابلے میں ٹویوٹا کرولا گرانڈے کی قیمت (25 تا 26 لاکھ) تقریباً 4 سے 5 لاکھ روپے کم ہے۔ مزید یہ کہ نئی سِوک کو سب سے زیادہ مسابقت اپنی ہی صف میں شامل ہونڈا ویزل کے علاوہ ٹویوٹا پرایوس اور لیکسز CT200h سے بھی درپیش ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ اور بھی بہت سی ہائبرڈ گاڑیاں پاکستان میں دستیاب ہے جو باآسانی لگ بھگ اسی قیمت میں خریدی جاسکتی ہیں۔ اب تک پاکستان میں تیار شدہ ہونڈا سِوک کے معیار سے متعلق لوگوں کے تبصرے سامنے نہیں آئے لیکن ایک بات تو طے ہے کہ جاپان سے درآمد شدہ ہائبرڈ گاڑیاں بناوٹی معیار کے اعتبار سے مقامی تیار شدہ گاڑیوں کے مقابلے میں حد درجے بہتر رہی ہیں۔

گو کہ پاکستان میں نئی سِوک نے چند ہی روز میں ہزاروں کی تعداد میں بُکنگ سے اپنی مقبولیت کا ثبوت پیش کردیا ہے لیکن اس سوال کا جواب ہنوز مطلوب ہے کہ کیا پاکستان میں سِوک ٹربو کا مستقبل اتنا ہی روشن ہے کہ جتنا تصور کیا جارہا ہے؟ اگر آپ پاک ویلز فورم پر جائیں اور وہاں سِوک 2016 سے متعلق لوگوں کے تازہ تبصرے پڑھیں تو کئی لوگ ہونڈا ایٹلس کی جانب سے فراہم کردہ ہدایت نامے بالخصوص معیاری ایندھن کی شرط پر کافی چراغ پہ نظر آئیں گے۔ اب جبکہ نئی سِوک میدان میں قدم رکھ ہی چکی ہے تو ہمیں وقت کو فیصلہ کرنے دینا چاہیے کہ یہ تحفظات درست قرار پائیں گے یا پھر نئی ہونڈا سِوک عملی طور پر پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ مفید ثابت ہوگی۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.