کِیا نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کر دی

0 8,101

کِیا گاڑیوں کے مداحوں کیلئے کِیا لکی موٹرز کی جانب سے اچھی خبر یہ ہے کہ کمپنی ایک لمبے عرصے بعد اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

قیمتوں میں کمی کی وجہ ؟

کمپنی نے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کی وجہ سے گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کی ہے۔

کِیا گاڑیوں کی نئی قیمتیں

کیا کے تمام ماڈلز کی نئی قیمتیں یہ ہیں:

کِیا سپورٹیج

کِیا سپورٹیج فرنٹ وہیل ڈرائیو کی نئی قیمت 8040000 روپے ہو چکی ہے جبکہ پرانی قیمت 8190000 روپے تھی۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 150000 روپے کی کمی کی گئی ہے۔

کِیا سپورٹیج آل وہیل ڈرائیو کی قیمت میں 150000 روپے کی کمی کی گئی ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 8920000 روپے سے کم ہو کر 8770000 روپے ہو چکی ہے۔

اسی طرح سپورٹیج بلیک ایڈیشن کی قیمت میں 350000 روپے کمی کی گئی ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 9650000 روپے سے کم ہو کر 9300000 روپے ہو گئی ہے۔

کِیا سورینٹو

کِیا سورینٹو کے تینوں ویریںٹس کی نئی قیمتیں یہ ہیں۔

  • سورینٹو  2.4L FWDمکمل ادائیگی کے ساتھ ساتھ مساوی ماہانہ اقساط پر دستیاب ہے۔ اگر آپ انسٹالمنٹس کا انتخاب کرتے ہیں تو آپ کو پرانی قیمت ادا کرنا ہوگی جو کہ 10800000 روپے ہے لیکن اگر آپ مکمل ادائیگی کر کے گاڑی خریدنا چاہتے ہیں تو آپ نئی قیمت 10300000 روپے ادا کریں گے۔ یعنی کہ آپ مکمل ادائیگی پر گاڑی کی قیمت میں 500000 روپے کمی کی گئی ہے۔
  • اسی طرح سورینٹو 2.4L AWD بھی مکمل ادائیگی کے ساتھ ساتھ مساوی ماہانہ اقساط پر دستیاب ہے۔ اگر آپ انسٹالمنٹس کا انتخاب کرتے ہیں تو آپ کو پرانی قیمت ادا کرنا ہوگی جو کہ 11700000 روپے ہے لیکن اگر آپ مکمل ادائیگی کر کے گاڑی خریدنا چاہتے ہیں تو آپ نئی قیمت 11200000 روپے ادا کریں گے۔ یعنی کہ آپ مکمل ادائیگی پر گاڑی کی قیمت میں 500000 روپے کمی کی گئی ہے۔
  • سورینٹو 3.5L FWD بھی مکمل ادائیگی کے ساتھ ساتھ مساوی ماہانہ اقساط پر دستیاب ہے۔ اگر آپ انسٹالمنٹس کا انتخاب کرتے ہیں تو آپ کو پرانی قیمت ادا کرنا ہوگی جو کہ 11790000 روپے ہے لیکن اگر آپ مکمل ادائیگی کر کے گاڑی خریدنا چاہتے ہیں تو آپ نئی قیمت 11290000 روپے ادا کریں گے۔ یعنی کہ آپ مکمل ادائیگی پر گاڑی کی قیمت میں 500000 روپے کمی کی گئی ہے۔
  • کِیا پکانٹو

پکانٹو اے ٹی کی قیمت 3950000 روپے سے کم ہو کر بڑھا کر 3850000 روپے کر دی گئی ہے۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 100000 روپے کمی کی گئی ہے۔

شرائط و ضوابط

  •  6 اکتوبر 2023 سے کسٹمر کے آرڈرز کے لیے انوائسنگ، نظر ثانی شدہ سابقہ ​​فیکٹری قیمتوں کی عکاسی کرے گی۔
  •  6 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والے LMC سسٹم میں نئے آرڈرز نظر ثانی شدہ ایکس فیکٹری قیمت پر ڈیلیور کیے جائیں گے۔
  • نظر ثانی شدہ ایکس فیکٹری قیمت صرف مکمل ادائیگیوں پر لاگو ہوتی ہے۔
  • ایکس فیکٹری قیمتوں میں فریٹ اور انشورنس چارجز شامل نہیں ہیں۔
  • ڈیلیوری کے وقت حکومت کی طرف سے عائد کردہ کوئی بھی نئی یا اضافی ڈیوٹی اور ٹیکس کسٹمر کی ذمہ داری ہیں۔

ان نئی قیمتوں کے بارے میں آپ کے کیا خیالات ہیں؟ کمنٹس سیکشن میں ہمیں بتائیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.