‏IMC‎ پیش کرتا ہے ٹویوٹا کرولا خریدنے پر مفت رجسٹریشن

0 541

ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی (IMC) 1.3- لیٹر ٹویوٹا کرولا کے تمام ویرینٹس کی خریداری پر محدود مدت کے لیے مفت رجسٹریشن پیش کر رہا ہے۔ 

جاپانی ادارہ اپنی تخلیقی اور متاثر کن پیشکشوں کے ذریعے ہمیشہ صارفین کی توجہ حاصل کرتا ہے اور اس بار اس نے ٹویوٹا کرولا کے صارفین کے لیے مفت رجسٹریشن پیش کی ہے۔ یہ پیشکش خاص طور پر ان کے لیے ہے کہ جو کرولا کے 1.3L ویرینٹس خرید رہے ہیں جن میں XLi اور GLi شامل ہیں۔ مجموعی طور پر اس کیٹیگری میں ٹرانسمیشن کے موڈ کے حساب سے چار ویرینٹس ہیں ۔ یہ ویرینٹس اور ان کی (ایکس-فیکٹری) قیمتیں یہ ہیں: 

ٹویوٹا کرولا XLi VVTi (24.99 لاکھ روپے) 

ٹویوٹا کرولا XLi آٹومیٹک (25.99 لاکھ روپے) 

ٹویوٹا کرولا GLi 1.3 VVTi (27.49 لاکھ روپے) 

ٹویوٹا کرولا GLi آٹومیٹک 1.3 VVTi (28.49 لاکھ روپے) 

تفصیلات کے مطابق یہ پیشکش محدود مدت کے لیے ہے اور صرف ابتدائی 1000 یونٹس کے لیے ہوگی۔ کمپنی اپنے تمام ماڈلز کے لیے تین سال یا 1,00,000 کلومیٹرز کی وارنٹی پیش کرتی ہے (جو بھی پہلے مکمل ہو جائے)۔ صارفین اپنی ٹویوٹا کرولا آج ہی بک کروانے کے لیے قریبی ڈیلرشپ کا رخ کر سکتے ہیں یا کمپنی کی ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن دستیابی بھی چیک کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ٹویوٹا کرولا جاپانی ادارے کا پاکستان میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا ماڈل ہے۔ البتہ حالیہ کچھ مہینوں میں کرولا سمیت مجموعی طور پر تمام گاڑیوں کی فروخت میں بڑی کمی آئی ہے۔ اس کی بنیادی وجہ ملک میں مجموعی اقتصادی سست روی ہے۔ کمپنی پاکستان میں مسافر کاروں اور لائٹ کمرشل گاڑیوں میں 22 فیصد کا مارکیٹ حصہ رکھتی ہے۔ 

ٹویوٹا کرولا کے تمام یونٹس پر 5 فیصد FED لگنے سے بھی اس کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوا۔ مزید یہ کہ پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی بڑھتی ہوئی شرح نے بھی تمام ویرینٹس کی قیمتوں پر بڑا اثر ڈالا۔ البتہ سال بہ سال کی بنیاد پر کمپنی نے پچھلے سال کے 51,412 یونٹس کے مقابلے میں اس بار 56,720 یونٹس فروخت کیے، جو 10.3 فیصد کا اضافہ ہوا۔ مقامی آٹو مینوفیکچررز کی مجموعی فروخت میں اس عرصے میں 3.5 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ ٹویوٹا کے CBU اور CKD یونٹس پچھلے سال کے 64,000 کے مقابلے میں اس مرتبہ 66,211 کی تعداد میں فروخت ہوئے۔ 

پھر بھی یہ آٹومیکر کی جانب سے صارفین کی توجہ حاصل کرنے اور فروخت میں آنے والی کمی کو بہتر بنانے کا عمدہ مارکیٹنگ طریقہ ہے۔ صارفین کمپنی کی فائنانسنگ اسکیم سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں جو 48,755 روپے ماہانہ سے شروع ہوتی ہے۔ مفت رجسٹریشن اسکیم کے تحت صارفین 60,000 روپے تک بچا سکتے ہیں۔ 

ہماری طرف سے اتنا ہی۔ اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔ آٹوموبائل انڈسٹری کی ایسی ہی خبروں کےلیے پاک ویلز کے ساتھ رہیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.