پنجاب میں ججوں کو 34 نئی ٹویوٹا کرولا ایکس ایل آئی 2019ء ماڈل ملیں گی

0 573

 جنوری 2020ء کو ججوں کو دی جانے والی گاڑیوں کی انجن پاور (cc) بڑھائی گئی تھی جس کے بعد ڈائریکٹر جنرل، ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری، لاہور ہائی کورٹ نے ڈسٹرکٹ اور سیشن ججوں کو لیٹر جاری کیا ہے کہ وہ پنجاب بھر کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اور سیشن ججوں کو نئی ٹویوٹا کرولا (XLi، ماڈل 2019ء) کی تقسیم کے لیے تیار ہیں۔ 

قبل ازیں یہ تمام جج الاٹ کردہ سوزوکی کلٹس چلا رہے تھے۔ علاوہ ازیں، جن ججوں کو نئی ٹویوٹا کرولا 2019ء فراہم کی جا رہی ہے، ان سے اپنی زیرِ استعمال سوزوکی کلٹس بھی واپس کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ یہ نہیں بتایا گیا کہ ٹویوٹا کرولا کا آٹو ورژن دیا جارہا ہے یا مینوئل، البتہ مینوئل اور آٹو ویرینٹس کی قیمتیں کچھ یہ ہیں: 

ٹویوٹا کرولا Xli VVTi: 25,19,000 روپے 

ٹویوٹا کرولا Xli آٹومیٹک: 26,19,000 روپے 

سوزوکی کلٹس کی جگہ خریدی گئی نئی ٹویوٹا کرولا گاڑیاں پنجاب کے 34 ایڈیشنل اور سیشن ججوں کو دی جا رہی ہیں۔ 

پاک ویلز نے 34 ٹویوٹا کرولا گاڑیوں کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کو فراہمی کے لیے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کی نقل خصوصی طور پر حاصل کی ہے۔ ذرا دیکھیں: 

اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔ 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.