ایک نظر ہیونڈائی آیونِک پر

0 195

ہیونڈائی نشاط موٹرز نے امپوریم مال، لاہور میں ڈجیٹل شوروم میں اپنی ہائبرڈ کار، ہیونڈائی آیونِک پیش کی۔

واضح رہے کہ یہ گاڑی اب تک پاکستان میں لانچ نہیں کی گئی اور محض ایک ڈسپلے یونٹ ہے، لیکن کمپنی مستقبلِ قریب میں اِس کا فیس لفٹ ورژن پیش کرے گی۔ یہ گاڑی 1.6L نیچرلی اسپائریٹڈ ایٹکنسن سائیکل اِنلائن-4 انجن سے لیس ہے جو 6-اسپیڈ ڈوئل کلچ ٹرانسمیشن رکھتا ہے اور 104 hp اور 265Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔ اس کی الیکٹرک موٹر مزید hp کا اضافہ کرتی ہے اور دونوں یعنی انجن اور الیکٹرک موٹر مل کر 141hp پیدا کرتے ہیں، جو میری رائے میں اچھا ہے۔ ہیونڈائی آیونک ایک فرنٹ ویل ڈرائیو گاڑی ہے اور پاور جنریشن کے لیے اِس میں جو بیٹری نصب ہے وہ لیتھیم-آیون پولیمر ہے، جبکہ اس کے مقابلے میں ٹویوٹا پرائیس نِکل-میٹل ہائبرڈ بیٹری استعمال کرتی ہے۔

سامنے کا حصہ ہموار اور حیرت انگیز ہے؛ اس میں LED ڈے ٹائم رننگ لائٹس کے ساتھ پروجیکشن ہیڈلیمپس موجود ہیں۔ فرنٹ گرِل چمکدار ہے جو گاڑی کو بہت خوبصورت شکل و صورت دیتی ہے۔ مزید یہ کہ سائیڈ پروفائل زاویہ دار اور بہت ایروڈائنامک ہے۔ پشت پر اونچے اسٹاپ لیمپ ہیں۔ بیرونی دروازوں کے ہینڈلز کروم فنشنگ رکھتے ہیں۔

یہ گاڑی کرُوز کنٹرول اور کی-لیس انٹری آپشن کے ساتھ آتی ہے۔ جہاں تک سیفٹی فیچرز کا تعلق ہے ہیونڈائی آیونک میں 7 عدد SRS ایئر بیگز ہیں جبکہ اس کے مقابلے میں پرائیس میں 6 ایئر بیگز ہیں۔ مزید یہ کہ اس میں ABS، HAC اور ESC بھی ہیں۔ گاڑی میں بیک ویو کیمرا اور پارکنگ سینسرز بھی نصب ہیں۔

تفصیلات اِس وڈیو میں دیکھیں:

ہماری طرف سے اتنا ہی، اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.