NH&MP مسافروں کو ہر ممکن سہولت دیتے ہوئے

0 189

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس (NH&MP) نے مسافروں کو سہولیات اور تحفظ فراہم کرنے کے لیے ڈجیٹائزیشن کے عمل کو تیز کردیا ہے۔

ٹریفک کے بہاؤکو یقینی بنانے اور شہریوں کو سڑکوں کی موجودہ صورتحال سے آگاہ رکھنے کے لیے قومی شاہراہوں کا جال مسلسل بہتر بنایا جارہا ہے۔ سینٹرل پولیس آفس، اسلام آباد میں کرائس سیل اینڈ نرو سینٹر قائم کردیا گیا ہے۔ روڈ نیٹ ورکس اور موٹروے پولیس کی تمام کمیونی کیشن، رابطے اور نگرانی اس چینل کے ذریعے ہوگی۔ سینٹر اس سسٹم کے ذریعے سڑکوں کی بروقت صورت حال پیش کرتا ہے جو مسافروں کو پہلے سے تیاری کرنے کی سہولت دیتی ہے۔ یہ راستوں کی کسی بھی بندش، موسم کی خراب صورت حال، دھند یا کسی بھی وجہ سے نظر نہ آنے کے مسائل، مرمت کی وجہ سے سڑکوں کے بند ہونے یا متبادل راستوں کے بارے میں بروقت اطلاع دیتی ہے۔ شہری nhmp.gov.pk پر جاکر پورٹل تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

موٹروے پولیس فیس بک، ٹوئٹر وغیرہ جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا مؤثر استعمال بھی کر رہی ہے تاکہ مسافروں کو اطلاعات فراہم کر سکے۔ ایک اسمارٹ فون ایپلی کیشن (NHA-IS) کام کر رہی ہے جو ہائی ویز پر سفر کرنے والے افراد کو حادثے، میڈیکل ایمرجنسی، گاڑی کی مرمت کے کام یا متعلقہ مسائل پر بروقت مدد فراہم کرتی ہے۔ یہ فوری نیوی گیشن میں مدد دیتی ہے اور مسافروں کو کسی بھی سوال کے لیے متعلقہ ادارے سے منسلک کرتی ہے۔

مزید یہ کہ متعدد ورچوئل بلیٹن بورڈز انسٹال کیے گئے ہیں جو آگے ٹریفک کی صورت حال کے مطابق حدِ رفتار ظاہر کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ سڑک پر کسی بھی واقعے، متبادل راستوں، کسی رکاوٹ، سیفٹی پیغامات اور سفر میں کسی بھی ممکنہ تاخیر کے بارے میں اطلاعات اس نظام کے ذریعے پیش کی جاتی ہیں۔ NH&MP نے ہیومن ریسورس مینجمنٹ انفاریشن سسٹم (HRMIS)کے نام سے ایک سافٹویئر تیار کیا ہے جو تمام ملازمین کی ڈجیٹل پروفائلز بنانے میں مدد دے گا۔

ہیلپ لائن 130 موٹروے پولیس کو ایک کال سینٹر سروس سے منسلک کرتی ہے جو دن اور رات میں ہمہ وقت روڈ استعمال کرنے والے افراد کے لیے دستیاب ہے۔ اس تک کسی بھی لینڈلائن، موبائل فون یا موٹروے پولیس کی جانب سے لگائے گئے ایمرجنسی بوتھ کے ذریعے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ مزید یہ کہ وفاقی دارالحکومت میں ڈرائیورز لائسنسنگ اتھارٹی (DLA) کے آپریشنز اپگریڈ کردیے گئے ہیں۔ سسٹم درخواستوں پر مؤثر عمل کے لیے وَن ونڈو آپریشن جو بایومیٹرک تصدیق اور چہرے کی امیجنگ بھی کرتا ہے۔ واضح رہے کہ NH&MP نے حال ہی میں ٹریننگ کالج، شیخوپورہ میں اپنا پہلا HTV ڈرائیونگ سیمولیٹر لگایا ہے۔ یہ جدیدیت کی جانب ایک اہم قدم ہے اور بروقت تربیتی تجربہ فراہم کر رہا ہے۔

NH&MP اپنی جدید ٹیکنالوجی اور خدمات کے ذریعے شہریوں کو بے مثال سفری تجربہ فراہم کرنے سے وابستہ ہے ۔ اپنے قیمتی خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔ مزید خبروں کے لیے پاک ویلز سے منسلک رہیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.