نسان ڈیز ہائی وے اسٹار – خوبصورت انداز اور جدید ٹیکنالوجی کی حامل گاڑی!

0 940

نسان ایک طویل عرصے سے کم قوت والے انجن کی حامل چھوٹی گاڑیاں بنا رہا ہے جنہیں Kei کارز کہا جاتا ہے۔ اس طرز کی گاڑیوں میں نسان موٹر کمپنی کی مہارت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ گاڑیاں تیار کرنے والے دیگر جاپانی ادارے بشمول مزدا، سوبارو، سوزوکی اور آئیسوزو بھی ہم وطن ادارے کی خدمات حاصل کر رہے ہیں۔ سال 2013 میں نسان نے مٹسوبشی کے ساتھ نسان ڈیز تیار کی جس کا دوسرا نام مٹسوبشی eK ویگن بھی ہے۔ یہ جاپانی مارکیٹ میں نسان اوٹی کی جگہ پیش کی جانے والی چھوٹی گاڑی تھی۔ ایک اندازے مطابق 8 جون 2005 تک نسان نے مٹسوبشی سے 36 ہزار eK ویگن حاصل کیں اور انہیں مقامی مارکیٹ میں نسان اوٹی کے نام سے فروخت کیا۔ سال 2013 میں نسان ڈیز اور نسان ڈیز ہائی وے اسٹار پیش کیے جانے کے بعد نسان اوٹی کی تیاری بند کردی گئی تاہم اب بھی استعمال شدہ گاڑیوں کی مارکیٹ میں اوٹی کی خرید و فروخت جاری ہے۔ نسان ڈیز ہائی وے اسٹار اس سیریز کا بہترین ماڈل ہے جسے پاکستان میں نسان ڈیز رائیڈر بھی کہا جاتا ہے۔ پاکستان میں اس گاڑی کا سال 2013 اور 2014 ماڈل لگ بھگ 12 سے ساڑھے 12 لاکھ روپے میں خریدا جاسکتا ہے۔

ظاہری انداز (Exterior)

نسان ڈیز ہائی وے اسٹار کا ظاہری انداز قابل تعریف ہے۔ اگلے حصے میں گِرل اور بمپر پر کروم کا استعمال گاڑی کے حسن میں اضافہ کرتا ہے۔ 15 انچ کے پہیے اسے مزید جاذب نظر بناتے ہیں۔ باہر سے نسان ڈیز کے سرسری جائزے ہی سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ گاڑی کے اندر مسافروں کے لیے بہت گنجائش موجود ہے۔ پیمائش سے متعلق بات کریں تو نسان ڈیز ہائی وے اسٹار کی لمبائی 3395 ملی میٹر، چوڑائی 1475 ملی میٹر اور اونچائی 1620 ملی میٹر ہے۔ اس کا مجموعی وزن 880 کلوگرام ہے۔

پاکستان میں دستیاب استعمال شدہ نسان ڈیز رائیڈر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اندرونی حصہ (Interior)

ظاہری انداز کی طرح نسان ڈیز ہائی وے اسٹار کا اندرونی حصہ بھی شاہکار ہے۔ نیلے، سبز اور سفید رنگ پر مشتمل یہ حصہ کافی پرکشش معلوم ہوتا ہے۔ جیسا کہ اوپر ذکر ہوا کہ گاڑی کافی گنجائش ہیں حامل ہے اسی لیے اگلی اور پچھلی نشستوں پر مسافروں کے لیے مناسب لیگ روم بھی موجود ہے۔ پچھلی نشست بالکل ہموار ہے اس لیے تین مسافر باآسانی تشریف فرما سکتے ہیں۔

یہاں موجود آٹومیٹک گیئر ڈیش بورڈ پر لگایا گیا ہے۔ اس لیے ساتھ گاڑی کا انجن اسٹارٹ اور بند کرنے کے لیے بٹن بھی موجود ہے۔ ایئرکنڈیشننگ کو کنٹرول کرنے کے لیے ٹچ پیڈ دیا گیا ہے۔ اس میں SRS ایئر بیگز شامل ہیں۔ نشستوں پر چمڑے اور کپڑے سے تیار شدہ غلاف چڑھائے گئے ہیں۔

انجن (Engine)

دیگر 660cc انجن کی حام چھوٹی گاڑیوں سے نسان ڈیز ہائی وے اسٹار کو منفرد بنانے والی چیز ٹربو انجن 3B20 کی موجودگی ہے۔ یہ 659cc انجن 5 ہزار آر پی ایم پر 59 نیوٹن میٹر ٹارک فراہم کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔ انجن کے ساتھ CVT منسلک ہے جو اس گاڑی کو ایکو آئیڈلنگ کے ساتھ ایک لیٹر میں 18 سے 20 کلومیٹر تک سفر کی اجازت دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نسان کی 4 گاڑیاں جو پاکستان میں مقبول ہوسکتی ہیں

نسان ڈیز Engine

حتمی رائے (Verdict)
متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے خاندان کے لیے نسان ڈیز ہائی وے اسٹار بہترین انتخاب ثابت ہوسکتی ہے۔ گوکہ یہ چھوٹی گاڑی ہے لیکن اس میں دور حاضر کی بہت سی جدید سہولیات شامل ہیں۔ نسان ڈیز میں استعمال کی جانے والی جدید ٹیکنالوجی پاکستان میں تیار شدہ گاڑیوں کے بہترین ماڈل میں بھی شامل نہیں اور یہی چیز اسے ترجیح دیئے جانے کی بنیادی وجوہات میں سے ایک ہے۔ خوبصورت رنگ، منفرد انداز اور بہترین خصوصیات کے باعث پاکستان میں نسان ڈیز ہائی وے اسٹار کو درآمد شدہ گاڑیوں میں ایک نمایاں مقام حاصل ہوچکا ہے۔

نسان ڈیز سے متعلق پاک ویلز فورم پر ہونے والی گفتگو پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.