پاک سوزوکی نے جِمنی کی قیمت میں 1 لاکھ روپے کا اضافہ کر دیا

0 205

پاک سوزوکی نے موٹر سائیکلوں کی قیمت میں اضافے کے فوراً بعد اب حال ہی میں متعارف کروائی گئی چوتھی جنریشن کی جِمنی کی قیمت بھی بڑھا دی ہے۔ اس گاڑی کی نئی قیمت اب 39,90,000 روپے ہے۔ واضح رہے کہ سوزوکی جمنی کی قیمت پہلے 38,90,000 روپے تھی۔ یعنی اِس کی قیمت میں ایک لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ 

کمپنی نے اس سلسلے میں پاکستان بھر میں اپنی ڈيلرشپس کو ایک سرکلر بھی جاری کیا ہے، جسے نیچے دیکھا جا سکتا ہے: 

سرکلر میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مندرجہ بالا قیمت بغیر کسی اطلاع کے بدلی جا سکتی ہے اور ڈلیوری کے وقت کی قیمت لاگو ہوگی۔ حکومت کی جانب سے لگایا گیا کوئی ٹیکس بھی صارف کو ادا کرنا ہوگا۔ یہ کار 120 دن کے ڈلیوری ٹائم کے ساتھ بک کروائی جا سکتی ہے۔ 

سوزوکی جمنی کے علاوہ کمپنی نے دسمبر 2019ء سے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتیں بھی 8,000 روپے تک بڑھا دی ہیں۔ 

اس کے علاوہ پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن (PAMA) نے مقامی آٹو میکرز کی فروخت کے اعداد و شمار ظاہر کیے ہیں اور یہ کسی بھی طرح حوصلہ افزاء نہیں ہیں۔ نومبر 2018ء میں 15,334 یونٹس کی فروخت کے مقابلے میں اِس سال نومبر میں 8,524 یونٹس فروخت ہوئے۔ سال بہ سال کی بنیاد پر فروخت میں 44.4 فیصد کم ہوئی۔ 

فروخت میں سب سے زیادہ کمی کا سامنا سوزوکی ویگن آر کو کرنا پڑا، جو نومبر 2018ء میں 3,232 یونٹس کی فروخت کے مقابلے میں 91 فیصد کم ہوکر اِس سال نومبر میں صرف 291 یونٹس تک محدود رہ گئی۔ سوزوکی کلٹس کو 68.12 فیصد کی کمی کا سامنا کرنا پڑا کہ جس کے 2,287 کے مقابلے میں 729 یونٹس فروخت ہوئے۔ حال ہی میں لانچ کی گئی سوزوکی آلٹو کی فروخت اکتوبر 2019ء میں 4,945 یونٹس کے مقابلے میں نومبر 2019ء میں 3,213 ہو گئی۔ 

گاڑیوں کے حوالے سے مزید خبروں کے لیے پاک ویلز کے ساتھ رہیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.