رینو (رینالٹ) فیصل آباد میں مینوفیکچرنگ پلانٹ تعمیر کرے گا

0 164

PakWheels.com نے سب سے پہلے بتایا تھا کہ رینو (رینالٹ) کراچی کے بجائے فیصل آباد میں مینوفیکچرنگ پلانٹ کی تعمیر پر غور کر رہا ہے اور اب، دی نیوز کے مطابق، گاڑیاں بنانے والے فرانسیسی ادارے نے بالآخر فیصل آباد، پنجاب میں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ادارہ شہر میں 54 ایکڑ زمین حاصل کرے گا اور 140 ملین امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری ایک مینوفیکچرنگ پلانٹ بنائے گا، گروپ رینو کے چیف نے کہا۔ انہوں نے اصرار کیا کہ ملک میں بننے والی گاڑیاں مناسب قیمتوں پر پیش کی جائیں گی۔

بتایا گیا ہے کہ کراچی سے فیصل آباد منتقلی کا سبب یہ ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز (PSM) اور نیشنل انوسٹمنٹ پارک (NIP) گاڑیاں بنانے والے اس ادارے کو کوئی سہولت نہیں دے رہے تھے، بلکہ رکاوٹیں کھڑی کر رہے تھے۔ حالانکہ اسے عالمی معیار کی تنصیبات دینے کا عہد کیا گیا تھا لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا، جس نے سرمایہ کاروں کے ساتھ ساتھ رینو کو بھی مایوس کیا۔

رینو نے پاکستان میں اپنی گاڑیاں بنانے کے لیے گزشتہ سال نومبر میں الفطیم کے ساتھ معاہدے پر  دستخط کیے تھے اور اطلاعات کے مطابق ابتدائی طور پر اپنی SUV ڈسٹر کے اجراء کا اعلان کیا تھا البتہ اب تک اس کی تصدیق نہیں ہوئی۔

رینو کے علاوہ ہیونڈائی بھی اپنے مقامی شراکت دار نشاط گروپ آف انڈسٹریز کی مدد سے فیصل آباد میں ایک مینوفیکچرنگ پلانٹ لگا رہا ہے۔

ہماری طرف سے اتنا ہی، اپنے خیالات نیچے تبصروں میں ضرور پیش کیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.