پشاور میں سڑکوں اور گلیوں کی صفائی کے لیے واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز پشاور نے رکشہ گاربیج لفٹرز متعارف کروا دیے ہیں، ایک مقامی میڈیا ادارے نے بتایا۔
تفصیلات کے مطابق ابتدائی طور پر شہر بھر میں کام کرنے کے لیے 16 رکشہ گاربیج لفٹرز متعارف کروائے گئے ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ترجمان WSSP حسن علی نے کہا کہ اندرونِ شہر کی گلیاں بہت پتلی ہیںاور بڑے ٹرک کچرا اٹھانے کے لیے وہاں جا نہیں سکتے اور عوام کی جانب سے شکایات ملی ہیں کہ ان کا کچرا نہیں اٹھایا جا رہا، جس کی وجہ سے یہ ایسے رکشے متعارف کروائے گئے ہیں۔ یہ خاص طور پر بنائے گئے گاربیج لفٹرز چھوٹی گلیوں میں بھی آسانی سے چل سکتے ہیں، انہوں نے مزید کہا۔
گزشتہ کئی ماہ سے مقامی حکومت شہر کو صاف ستھرا رکھنے، پشاور کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور سیاحوں کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
مزید برآں، ترجمان نے اس پر بھی زور دای کہ اگر یہ منصوبہ کامیاب ہوا تو اتھارٹی رکشہ گاربیج لفٹرز کی تعداد بڑھائے گی۔ یہ لفٹرز باآسانی 400 کلو تک کا کچرا اٹھا سکتے ہیں۔
ذیل میں ان کی تصویریں دیکھیں:
تازہ ترین خبروں کے لیے PakWheels.com پر آتے رہیے۔