فروری 2019ء میں PakWheels.com پر کون سی گاڑیاں سب سے زیادہ سرچ کی گئیں؟

0 203

پاکستان میں لوگ عموماً ہر قسم کی گاڑیوں کی تلاش کرتے ہیں، مقامی طور پر بننے والی گاڑیوں کے ساتھ ساتھ مختلف انجن گنجائش کی حامل درآمد شدہ گاڑیوں کو بھی، اور فروری 2019ء کا مہینہ بھی اس لحاظ سے کچھ مختلف نہ تھا۔

سب سے زیادہ سرچ ہونے والی استعمال شدہ گاڑیوں میں ٹویوٹا لینڈ کروزر، ہونڈا سٹی، سوِک، این وَن اور این ویگن، ڈائی ہاٹسو مُوو اور سوزوکی سوئفٹ، آلٹو، کلٹس اور مہران لوگوں کی جانب سے خاص طور پر دیکھی گئیں۔ ہونڈا این ویگن کئی لوگوں کی نظروں کا خاص مرکز تھی کہ جس کی سرچ میں جنوری 2019ء کے مقابلے میں فروری 2019ء میں 20.58 فیصد اضافہ ہوا۔ فروری 2019ء میں سب سے زیادہ سرچ ہونے والی موٹر سائیکلوں میں یاماہا YZF R1، YZF R6 اور ہونڈا CG 125 قابلِ ذکر ہیں۔

660cc انجن گنجائش کی مسافر گاڑیوں میں سوزوکی آلٹو، جمنی اور ویگن آر اور ڈائی ہاٹسو میرا پاک ویلز کی ویب سائٹ پر سب سے زیادہ سرچ ہونے والی گاڑیاں رہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ رحجان جنوری 2019ء کے مقابلے میں بھی مختلف نہ تھا۔

1000cc انجن گنجائش رکھنے والی گاڑیوں میں سوزوکی کلٹس، آلٹو اور ویگن آر اور ٹویوٹا وِٹز سب سے آگے رہی۔ جنوری 2019ء کے تقابل میں اس رحجان میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

جنوری 2019ء کے لیے سیڈانز کے لیے سب سے زیادہ تلاش ٹویوٹا کرولا، نسان سنی، ہونڈا سوِک اور سٹی کی گئی۔

پاک ویلز پر اس عرصے میں سب سے زیادہ تلاش کی جانب والی ہیچ بیکس سوزوکی مہران، آلٹو اور ویگن آر اور کلٹس تھیں۔ مختصر یہ کہ اس کیٹیگری میں پورے مہینے میں سوزوکی کا کوئی مقابل نہیں تھا۔

SUV کیٹیگری میں سب سے زیادہ ٹویوٹا لینڈ کروزر، پراڈو، سوزوکی جمنی اور جیپ CJ-5 کو تلاش کیا گیا۔

کراس اوور زمرے میں سب سے زیادہ سرچ ہونے والی گاڑیاں ٹویوٹا CH-R، ہونڈا ویزل، HR-V اور BMW X1 سیریز تھیں۔

مختصراً یہ کہ جنوری 2019ء کے مقابلے میں تلاش کے رحجانات یکساں ہی رہے۔ حیران کن طور پر نئے داخل ہونے والی چینی اداروں نے ابھی فہرست میں کوئی جگہ نہیں پائی۔ البتہ یہ رحجان آنے والے مہینوں میں تبدیل ہو سکتا ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.