ڈائیہان شہ زور، JAC X200 اور ہیونڈائی H-100 میں زبردست مقابلہ

0 1,471

2018ء آٹو موبائل صنعت کے لیے ایک اچھا سال ثابت ہونے جا رہا ہے، کیونکہ گاڑیاں بنانے والے مقامی ادارے زیادہ سے زیادہ صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے نئی گاڑیاں متعارف کروا رہے ہیں۔ پک اپ کے شعبے میں تو مقابلہ پہلے ہی شروع ہو چکا ہے کہ جہاں گاڑیاں بنانے والے مقامی ادارے مارکیٹ میں اپنے اپنے پک اپ ٹرکس پیش کر چکے ہیں۔ گندھارا نسان، دیوان-ڈائیہان اور ہیونڈائی-نشاط اس شعبے میں سخت مقابلہ کر رہے ہیں۔

یہ ادارے اپنی پک اپس ہی کیوں متعارف کروا رہے ہیں؟ اس کی اہم ترین وجوہات میں سے ایک یہ ہے کہ وہ پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے منافع اور فروخت کو زیادہ سے زیادہ بڑھانا چاہ رہے ہیں اور جہاں تک ہو سکے اس شعبے میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ سی پیک جنوبی ایشیا میں حالات بدلنے والے ایک عظیم منصوبے کی حیثیت رکھتا ہے۔

ڈائیہان شہ زور

Daehan-Shehzore-Front

دیوان-ڈائیہان نے مارچ کے اختتام پر مقامی مارکیٹ میں مکمل نئی ڈائیہان شہ زور پک اپ لانچ کی۔ یہ گاڑی 2600cc قدرتی طور پر ہوا کھینچنے والے 4 سلینڈر SOHC 8-والو ڈیزل انجیکشن انجن سے لیس ہے۔ یہ موٹر 4000آر پی ایم پر 79 ہارس پاور اور 2200آر پی ایم پر 166.7نیوٹن میٹر پیدا کرتی ہے۔ انجن 5-اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن سے لیس ہے۔

پک اپ کی پیمائش 5145ملی میٹر x 1740ملی میٹر x 2020ملی میٹر (لمبائی x چوڑائی x اونچائی) ہے اور یہ 2720ملی میٹر کا ویل بیس رکھتی ہے۔ بیڈ 3100ملی میٹر (10.12 فٹ) طویل ہے۔

ڈائیہان شہ زور کی قیمت 18,49,000 روپے ہے۔

JAC X200

JAC_X200

گندھارا نسان گزشتہ چھ ماہ سے JAC X200 درآمد کر رہا تھا۔ لیکن دیگر اداروں کو ٹکّر دینے کے لیے کمپنی نے اس گاڑی کی مقامی سطح پر تیاری شروع کردی ہے۔ مقامی طور پر اسمبل کی گئی X200 کی اجراء کی پہلی تقریب 4 اپریل 2018ء کو گندھارا نسان ٹرک پلانٹ میں منعقد ہوئی۔

پک اپ 2771cc کا ڈیزل انجن رکھتی ہے جو 3600آر پی ایم پر 76ہارس پاور اور 2000-2200آر پی ایم پر 174نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتی ہے۔ مزید برآں اس ٹرک کی پیمائش 4840ملی میٹر، 1750ملی میٹر اور 2040ملی میٹر (لمبائی x چوڑائی x اونچائی) ہے اور یہ 2470ملی میٹر کا وہیل بیس رکھتا ہے۔

JAC X200 9.2 فٹ کی ڈیک لمبائی اور 1150 کلو کے وزن کی گنجائش رکھتی ہے۔ گاڑی کی قیمت 16 لاکھ روپے ہے۔

ہیونڈائی H-100

Hyundai_H100

ہیونڈائی-نشاط کو حکومت کی جانب سے گرین فیلڈ سرمایہ کاری کا درجہ دیا جاچکا ہے۔ اور ادارہ ملک میں نئی گاڑیاں پیش کرنے کے لیے پر تول رہا ہے۔ مستقبل قریب میں ادارہ H-100 کے نام سے پاکستانی مارکیٹ میں اپنی پک اپ جاری کر نے جا رہا ہے۔ تکنیکی لحاظ سے یہ گاڑی ڈائیہان شہ زور کی طرح 2600cc کے انجن کی حامل ہے، کیونکہ دونوں ادارے ہیونڈائی کا انجن استعمال کر رہے ہیں۔ اس لیے گاڑی کی ٹارک اور ہارس پاور ڈائیہان شہ زور جیسی ہی ہے۔

مزید کہ یہ H-100 پک اپ ٹرک کی پیمائش (4850 x 1630 x 1970) لمبائی x چوڑائی x اونچائی (ملی میٹر) ہے۔ اور اس کی وہیل بیس 2430ملی میٹر کی ہے۔ گاڑی کی قیمت کے بارے میں ابھی تک ادارے کی جانب سے کچھ نہیں بتایا گیا۔

اس تحریر میں ہم نے پایا کہ نئی پک اپ کی انجن گنجائش 2500cc سے زیادہ ہے لیکن بہت کم لیکن ایسے لوڈرز بھی موجود ہیں جو 2500cc سے کم کے ہیں، پھر بھی کئی افراد کی جانب سے پسند کیے جا رہے ہیں جیسا کہ سوزوکی میگا کیری جو 5-اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن کے ساتھ 1500cc ، SOHC 16 والوز انجن رکھتی ہے۔

Suzuki_Mega_Carry

اس گاڑی کی پیمائش 4405ملی میٹر x 1750ملی میٹر x 1865ملی میٹر (لمبائی x چوڑائی x اونچائی) اور 2625ملی میٹر کا ویل بیس ہے، میگاکیری کی قیمت 14,99,000 روپے ہے۔

ان گاڑیوں کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے، ہمیں ضرور آگاہ کیجیے گا۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.