سندھ پولیس چیف نے افسران کو اپنی گاڑیوں سے پولیس نمبر پلیٹیں ہٹانے کا حکم دے دیا

0 224

شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سندھ پولیس چیف سید کلیم امام نے تمام عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ نجی گاڑیوں پر سندھ پولیس کی نمبر پلیٹوں کا استعمال نہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق پولیس چیف نے بغیر کسی تاخیرکے ایسی نمبر پلیٹیں ہٹانے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ پابندی اس لیے لگائی گئی ہے کیونکہ جرائم پیشہ افراد اپنی گاڑیوں پر سندھ پولیس کی جعلی نمبر پلیٹیں استعمال کر رہے ہیں اور لوگوں کو لوٹ کر باآسانی جائے واردات سے فرار ہو جاتے ہیں۔

اس ضمن میں ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مہم شروع کی گئی تھی۔

مزید برآں، کراچی ٹریفک پولیس نے چند ہفتے قبل شہر کے مختلف حصوں میں فینسی نمبر پلیٹ استعمال کرنے والوں کے خلاف مہم چلائی تھی۔ پولیس نے 20 ایسے افراد کو ٹکٹ جاری کیے کہ جو اپنی گاڑیوں پر فینسی نمبر پلیٹیں استعمال کر رہے تھے۔ ایک پولیس عہدیدار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اتھارٹی نے ڈرائیوروں کو غیر قانونی یا فینسی نمبر پلیٹیں استعمال کرنے کے حوالے سے خبردار کیا تھا، لیکن پھر بھی وہ ایسی نمبر پلیٹیں لگائے گھوم رہے تھے او یہی وجہ ہے کہ کراچی ٹریفک پولیس نے ان کے خلاف ایکشن کیا۔

پولیس نے ایک مرتبہ پھر شہریوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈپارٹمنٹ، حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نمبر پلیٹوں کا استعمال کریں۔

مزید برآں، سٹی ٹریفک پولیس لاہور بھی HID لائٹیں استعمال کرنے والوں کے خلاف اقدامات اٹھا رہی ہے۔ واضح رہے کہ چیف ٹریفک آفیسر (CTO) لاہور نے HID لائٹوں کے استعمال کو غیر قانونی قرار دے رکھا ہے۔

آٹوموٹِو انڈسٹری کے حوالے سے تازہ ترین خبروں کے لیے PakWheels.com پر آتے رہیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.