سکھر-ملتان موٹر وے جلد عوام کے لیے کھول دی جائے گی

0 292

سکھر-ملتان موٹر وے کا تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے اور اگست 2019ء کے مہینے میں اسے ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔ 

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق موٹر وے پروجیکٹ جو ستمبر 2016ء میں شروع ہوا تھا بالآخر مکمل ہو چکا ہے۔ اس کی تکمیل کا شیڈول ستمبر 2019ء تھا، یعنی یہ ایک مہینے پہلے ہی مکمل ہو گیا ہے۔ میگا پروجیکٹ تین سال تک جاری رہا جس میں عملے کے ہزاروں مقامی  اراکین نے شرکت کی۔ اس نے مقامی افراد کے لیے ملازمت کے 29,000 مواقع پیدا کیے، جو اس منصوبے کا ایک اور مثبت عنصر ہے۔ 

چھ-لین کی سکھر-ملتان موٹر وے کا M5 پروجیکٹ 392 کلومیٹر طویل ہے جو خاص طور پر ہلکی گاڑیوں کے 120 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار تک پہنچنے کے لیے تیار کی گئی ہے۔ اس منصوبے کی کل لاگت تقریباً 2.89 ارب ڈالرز تھی۔ نو تعمیر شدہ موٹر وے M5 ملتان سے شروع ہوتی ہے اور جلال پور پیر والا، احمد پور شرقیہ، رحیم یار خان، صادق آباد، اوباوڑو اور پنو عاقل سے ہوتے ہوئے بالآخر سکھر میں اختتام تک پہنچتی ہے۔ 

یہ منصوبہ چین-پاکستان اقتصادی راہ داری (CPEC) کا اب تک کا سب سے بڑی ٹرانسپورٹ انفرا اسٹرکچر ہے۔ پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے اور سڑکوں کا جال ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں بڑا حصہ ڈالے گا۔ 

اپنی رائے نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔ آٹوموبائل انڈسٹری کی مزید اپڈیٹس کے لیے پاک ویلز کے ساتھ رہیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.