ٹویوٹا C-HR بمقابلہ ہونڈا وزل – جاپانی حریفوں کی ہائبرڈ گاڑیوں کا موازنہ

0 427

جاپانی کار ساز اداروں ٹویوٹا اور ہونڈا کی روایتی مسابقت سے بھلا کون واقف نہیں۔ پیرس موٹر شو 2016 میں ٹویوٹا کی جانب سے پیش کی جانے والی نئی ہائبرڈ کراس اوور سے اس کی مثال لی جاسکتی ہے کہ جو مستقبل میں مشہور و معروف ہائبرڈ ہونڈا وزل کا مقابلہ کرے گی۔

ہونڈا وزل (ہونڈا HR-V) کو پہلی مرتبہ سال 2013 میں پیش کیا گیا اور یہ جب ہی سے ہونڈا کی بہترین ہائبرڈ گاڑیوں میں شمار کی جارہی ہے۔ اسے ہونڈا کے عالمی کیمپیکٹ سیریز پلیٹ فارم پر تیار کیا گیا ہے۔ دوسری جانب حال ہی میں پیش کی جانے والی ٹویوٹا C-HR اب تک فروخت کے لیے دستیاب نہیں اس لیے ٹویوٹا کی نئی کراس اوور سے متعلق دستیاب معلومات بہت محدود ہیں۔ ٹویوٹا کی اس نئی کراس اوور کا نام C-HR دراصل Coupe-High Rider کا مخفف ہے۔ یہ نسان جیوک (Juke) سے زیادہ بڑی نظر آتی ہے اس لیے توقع ہے کہ اس میں گنجائش بھی زیادہ ہوگی۔ توقع ہے کہ ٹویوٹا C-HR آئندہ سال 2017 میں فروخت کے لیے پیش کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: پیرس موٹر شو میں ٹویوٹا C-HR کی نقاب کشائی

آئیے دونوں روایتی حریفوں کی ہائبرڈ کراس اوورز کے درمیان فرق جانتے ہیں:

ٹویوٹا C-HR ہونڈا وزل
لمبائی 4350 ملی میٹر 4294 ملی میٹر
چوڑائی 1795 ملی میٹر 1770 ملی میٹر
اونچائی 1555 ملی میٹر 1605 ملی میٹر
ویل بیس 2640 ملی میٹر 2610 ملی میٹر
انجن (پیٹرول) 1200cc
4-سلینڈر
ٹربو چارجڈ
1500cc
4-سلینڈر
نیچرلی ایسپریٹڈ
مجموعی قوت 85 کلوواٹ
114 ہارس پاور
96 کلوواٹ
129 ہارس پاور
ٹارک 185 نیوٹن میٹر 155 نیوٹن میٹر
انجن (پیٹرول) 2000cc
4-سلینڈر
نیچرلی ایسپریٹڈ
قوت 110 کلوواٹ
148 ہارس پاور
ٹارک 193 نیوٹن میٹر
گیئر باکس CVT
انجن (پیٹرول + ہائبرڈ) 1800cc 1500cc
قوت (انجن) 72 کلوواٹ
97 ہارس پاور
97 کلوواٹ
130 ہارس پاور
ٹارک (انجن) 142 نیوٹن میٹر 156 نیوٹن میٹر
قوت (موٹر) 53 کلوواٹ
71 ہارس پاور
22 کلوواٹ
30 ہارس پاور
ٹارک (موٹر) 163 نیوٹن میٹر 160 نیوٹن میٹر
ٹرانسمیشن e-CVT e-CVT
Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.