ٹویوٹا لینڈ کروزر V8 سے V6 پر جاتی ہوئی

0 530

لینڈ کروزر 200 ٹویوٹا کی بڑی 4ویلر گاڑی ہے جو کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ پاکستان میں کبھی کبھی اسے غلطی سے “V8” کہا جاتا ہے کیونکہ اس کے بوٹ پر V8 بیج لگا ہوا ہے، لیکن جلد ہی یہ صرف V6 صورت میں پیش کی جائے گی۔

جاپان سے آنے والی ایک حالیہ خبر نے بہت توجہ حاصل کی ہے کہ اگلی جنریشن کی ٹویوٹا LC200 اگلے سال یعنی 2020ء میں پیش کی جائے گی، جو بتاتی ہے کہ اس بار V8 کے بجائے ٹوئن ٹربو 3.5-لیٹر V6 انجن کا انتخاب کیا جائے گا جو لیکسس LS سیڈان میں ہے۔ البتہ LC 200 میں لگاتے ہوئے اسے اس کے حساب سے ٹیون کیا جائے گا۔ یہ بھی توقع ہے کہ نئی لینڈ کروزر کا پہلا منظر پیش کرنے والا کونسپٹ اکتوبر 2019ء میں ٹوکیو موٹر شو میں پیش کیا جائے گا۔

اُن کے لیے جو نہیں جانتے ہیں کہ V8 انجن کیا ہے – یہ دراصل متوازی اِنلائن فور انجنز ہیں جو یکساں crankshaftرکھتے ہیں۔ البتہ یہ سادہ صورت میں، ہموار – یا سنگل- پلین crankshaft کے ساتھ، انجنوں میں زبردست تھرتھراہٹ رکھتے ہیں۔ 1920ء کی دہائی سے زیادہ تر V8s میں اس تھرتھراہٹ کے خاتمے کے لیے بھاری مقابل وزن کے ساتھ زیادہ پیچیدہ کراس-پلین crankshaft استعمال کیے جاتے ہیں۔ اس کا نتیجہ ایسے انجن کی صورت میں نکلتا ہے جو V6 سے زیادہ ہمواراور طاقتور ہے جبکہ V12 سے کافی کم خرچ بھی۔ V8 انجنوں کا ایک اور بڑا فائدہ یہ ہے کہ ان کی آواز جاندار ہوتی ہے اور مینوفیکچررز عرصے سے انہیں ہائی پرفارمنس کاروں اور آف روڈ گاڑیوں میں استعمال کرتے آ رہے ہیں۔

مندرجہ بالا جاپانی اشاعتی ادارے کی بات کریں تو وہ یہ بھی بتاتا ہےکہ نئی لینڈ کروزر میں نیا ladder frame چیسس ہوگا جو وزن کم کرنے کے ساتھ ساتھ بہتر سیفٹی credentials بھی دے گا۔ یہی معاملہ لیکسس LX کا بھی ہوگا جسے ہمیشہ زیادہ خصوصیات رکھنے والی بہتر LC200 سمجھا گیا۔ واضح رہے کہ لیکسس LX کا V6 جس V8 انجن کی جگہ لے گا اس کے مقابلے میں 310kW اور 600Nm پیدا کرتا ہے اور موجودہ configurations کو ذہن میں رکھیں تو یہ ممکنہ طور پر 10-اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن کے ساتھ لگایا جائے گا۔ اس پر بھی حیرت نہ ہوگی کہ اگر ٹویوٹا LC200 کے لیے ایک ہائبرڈ ویریئنٹ لے آئے۔ لیکسس LS اور LX دونوں اس وقت ہائبرڈ ویریئنٹس کے ساتھ موجود ہیں اور کیونکہ LS، LX اور LS200 سب یکساں انجن رکھیں گی، اس لیے کافی امکان ہے کہ نئی لینڈ کروزر ہائبرڈ ویریئنٹ کے ساتھ بھی پیش کی جائے۔

موجودہ جنریشن 200 ماڈل کی پیداوار ستمبر 2017ء سے جاری ہے، جس کے دو ماہ بعد لیکسس LX کا آغاز ہوا۔ ٹویوٹا اس میں معمولی تبدیلیاں کرتا رہا یہاں تک کہ 2015ء میں بڑا فیس لفٹ پیش کیا گیا۔ شمالی امریکا جیسی مارکیٹوں میں ٹویوٹا بالکل ٹنڈرا کی طرح 5.7L پٹرول انجن پیش کرتا ہے۔ جنوبی افریقہ اور جاپان جیسے ممالک میں لینڈ کروزر 200 اسی configuration کے ساتھ صرف 4 یا 5 لیٹر V8 انجن میں ہی دستیاب ہے، جو 195kW اور 650Nm پیش کر رہی ہے۔ اس لیے نئی 3.5L بلاشبہ زیادہ طاقت اور کسی حد تک بہتر ایندھن بچت کے ساتھ بڑا وار کرے گی۔

(Toyota LC 200 2020 Concept)
Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.