موٹر سائیکل کے لیے پیٹرول چاہیے؟ پہلے ہیلمٹ پہنیں!

0 147

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے دفتر سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان میں وفاقی اتھارٹیز نے ان موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول فروخت کرنے پر پابندی لگا دی ہے کہ جنہوں نے ہیلمٹ نہ پہن رکھا ہو۔

یہ قدم موٹر سائیکل سواروں کی حفاظت کو یقینی بنانے اور سڑک پر آنے سے پہلے مناسب سیفٹی گیئرز کے اہتمام کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن بتاتا ہے کہ موٹر سائیکل چلانے کے دوران ہیلمٹ نہ استعمال کرنے کی وجہ سے رواں سال حادثات میں موٹر سائیکل سواروں کی موت کی شرح تقریباً 75 فیصد رہی، جو ایک خطرناک صورت حال کو ظاہر کرتی ہے اور اس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

اتھارٹیز نے اسلام آباد میں قائم پیٹرول پمپوں کو کو حکم دیا ہے کہ وہ ایسے موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول فروخت نہ کریں کہ جنہوں نے ہیلمٹ نہ پہن رکھا ہو، بلکہ یہ پابندی کراچی اور راولپنڈی میں بھی لگائی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ راولپنڈی میں پیٹرول کی فروخت پر مکمل پابندی کے بعد پمپ اب بھی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پیٹرول فروخت کر رہے ہیں۔ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی رواں سال بغیر ہیلمٹ کے سڑکوں پر پھرنے والے موٹر سائیکل سواروں کا 600 سے زیادہ مرتبہ چالان کر چکی ہے۔

پاکستان بھر میں اتھارٹیز کو موٹر سائیکل چلاتے ہوئے سیفٹی گیئرز کے استعمال کو یقینی بنانے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، جبکہ راولپنڈی میں ایک فیول اسٹیشن نے پمپ کے باہر ہیملٹ رکھے ہوئے ہیں اور جن لوگوں کو پیٹرول درکار ہوتا ہے وہ آتے ہیں، ہیلمٹ پہنتے ہیں، موٹر سائیکل میں پیٹرول بھرواتے ہیں اور ہیلمٹ واپس کرکے یہ جا وہ جا۔ وقت آ گیا ہے کہ لوگ بھی ہیلمٹ پہننے کی افادیت و اہمیت کو سمجھیں۔

ہماری طرف سے اتنا ہی، اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.