YBR 125 بمقابلہ ہونڈا CB 125 F – ایک تفصیلی تقابل!

0 406

2017ء میں ہونڈا CB 150 F کے اجراء کے بعد پاکستان میں موٹر سائیکلوں کی سب سے بڑے ادارے اٹلس ہونڈا نے نئے سال کا آغاز ہونڈا CB 125 F متعارف کرکے کیا ہے۔ #PowerKaTashan کے نعرے کے ساتھ یہ موٹر سائیکل پاکستانی مارکیٹ میں آغاز لے چکی ہے، نئی 125 CC موٹر سائیکل کا اضافہ کہ جہاں یاماہا YBR جڑیں مضبوط کر رہا ہے اور خود کو شہری سفر سے لے کر طویل سفر کی موٹر سائیکل تک ہر شعبے میں بہتریں موٹر سائیکلوں میں سے ایک ثابت کر چکی ہے۔

تو کیا ہونڈا CB 125 F یاماہا YBR 125 کا مقابلہ کر پائے گی؟ آئیے تقابل شروع کرتے ہیں اور خود فیصلہ کرتے ہیں کہ کون سی موٹر سائیکل آپ کے استعمال کے لیے بہتر ہے۔

یاد رکھیں کہ میں سب سے اہم پُرزوں کا تقابل کر چکا ہوں جو کسی بھی موٹر سائیکل کی بنیاد ہوتے ہیں ورنہ یہ آرٹیکل بہت طویل اور اُکتا دینے والا ہو جائے گا۔

تقابل کے آغاز سے قبل پہلے ایک نظر دونوں موٹر سائیکلوں کی تکنیکی تفصیلات پر ڈالیں:

یاماہا YBR 125 ہونڈا CB 125 F
انجن کی قسم 4 اسٹروک، ایئر کولڈ، SOHC 4 اسٹروک، ایئر کولڈ، OHV
ڈس پلیسمنٹ 124 cm3 124.1 cm3
بور x اسٹروک 54.0 mm x 54.0 mm 56.6 mm x 49.5 mm
کمپریشن تناسب 10.0:1 9.0:1
اسٹارٹر ٹائپ سیلف اسٹارٹر/کک اسٹارٹر سیلف اسٹارٹر/کک اسٹارٹر
ٹرانسمیشن کونسٹنٹ میش 5-اسپیڈ کونٹینیئس 5 اسپیڈ میش
اگنیشن سسٹم 12V DC – CDI
فیول ٹینک گنجائش 13.0L 12.3 لٹرز (2.7 لٹرز ریزور)
مجموعی لمبائی 1975 ملی میٹر 2043 ملی میٹر
مجموعی چوڑائی 745 ملی میٹر 742 ملی میٹر
مجموعی اونچائی 1080 ملی میٹر 1095 ملی میٹر
نشست کی اونچائی 775 ملی میٹر 789 ملی میٹر
ویل بیس 1285 ملی میٹر 1294 ملی میٹر
گراؤنڈ کلیئرنس 145 ملی میٹر 120 ملی میٹر
فرنٹ ڈسک بریک سنگل ڈسک بریک سنگل ڈسک بریک
ریئر بریک ڈرم بریک ڈرم بریک
ریئر/فرنٹ ویل کاسٹ ویل
ہیڈلائٹ 12 V 35W X 35W
بلب ٹائپ ہیلوجن بلب
فرنٹ سسپنشن ٹیلی اسکوپک، کوائل اسپرنگ، آئل ڈیمپر ٹیلی اسکوپک، 119mm فورک
ریئر سسپنشن سوئنگ-آرم، کوائل اسپرنگ، آئل ڈیمپر سوئنگ آرم 76mm
ٹائر اگلا 2.75 – 18 42P
ٹائر پچھلا 90/90 – 18 51S
ڈرائی وزن 114 Kg 122 Kg
قیمت 139,500 روپے 159,900 روپے
161, 900 روپے – (SE)

زیادہ تفصیلی تقابل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

میں ہر خصوصیت کی تفصیلات میں جائے بغیر ان فیچرز کا تقابل کرنے کی کوشش کروں گا جو بہت عام ہیں اور عوام انہیں جانتے ہیں۔

انجن ٹائپ:

یاماہا YBR 125: SOHC، 4 اسٹروک

ہونڈا CB 125 F: OHV، 4-اسٹروک

ایک بڑا اور اہم فرق انجن کی اقسام کا ہے۔ ہونڈا CB 125 F ایک OHV ہے جبکہ یاماہا YBR 125 ایک OHC انجن ہے۔ اب یہ جان لیں کہ OHV ایک پرانی ٹیکنالوجی ہے لیکن ابھی متروک نہیں ہوئی جبکہ OHC اب تقریباً ہر گاڑی میں عام ہیں۔ OHV انجن کی ایک خاص بات یہ ہے کہ یہ ڈیزائن میں سادہ ہیں اور ان کی پیداواری لاگت کم ہے جبکہ OHC انجن اپنے پیچیدہ ڈیزائن جیسا کہ پیچیدہ سلینڈر ہیڈ کی وجہ سے زیادہ پیداواری لاگت رکھتے ہیں۔

OHC انجن آپ کی موٹر سائیکل کو زیادہ RPMs تک پہنچا سکتی ہے جبکہ OHV میں زیادہ RPMs پُش روڈز کی وجہ سے تجویز نہیں کیے جاتے ہیں۔ زیادہ RPMs کی وجہ سے پُش روڈز کو زبردست دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور وہ ٹوٹ سکتے ہیں۔ انجن کی دونوں اقسام کی دیگر خوبیاں خامیاں ہیں لیکن OHV دوسرے انجن OHC کے مقابلے میں اتنا عام نہیں ہے کیونکہ OHC انجن ایندھن بچت دیتے ہیں۔ OHV آپ کو جلد ٹارک یا کم RPM ٹارک دیتا ہے لیکن اس کی خامی یہ ہے کہ یہ بہت زیادہ حرکت کرتا ہے۔ OHV ایندھن کھپت میں بھی اچھا نہیں ہے۔

تو یاماہا YBR 125 زیادہ بہتر انجن رکھتی ہے۔

گیئر شفٹ پیٹرن:

یاماہا YBR 125: ریورس شفٹ پیٹرن

ہونڈا CB 125 F: فارورڈ شفٹ پیٹرن

یہاں معاملہ ذرا دلچسپ ہو گیا ہے۔ میں ہونڈا CB 125 F میں ریورس شفٹ پیٹرن کی توقع کر رہا تھا لیکن یہ فارورڈ شفٹ ہے۔ دونوں اچھے ہیں لیکن موٹر سائیکلوں میں ریورس شفٹ پیٹرن لگانے یک بلاشبہ ایک خاص وجہ ہے۔ جہاں تک پاکستان کی بات ہے تو زیادہ تر موٹر سائیکلیں بنانے والے ایک عام سوار کو ذہن میں رکھتے ہیں، اس لیے فارورڈ شفٹ بہترین ہے۔ لیکن جان لیں کہ زیادہ موڑ پر سوار کو ریورس شفٹ فائدہ پہنچاتا ہے۔ یہ ریسنگ موٹر سائیکلوں میں مقبول ہے کہ جہاں انہیں پاؤں کی حرکت کے بجائے سڑک پر توجہ زیادہ رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

دونوں شفٹ پیٹرن اچھے ہیں۔ اس پر مزید بحث کی ضرورت بھی نہیں۔

گراؤنڈ کلیئرنس، ویل بیس اور ڈرائی ویٹ:

حیران کن طور پر ہونڈا CB 125 Fیاماہا YBR 125 کے مقابلے میں کم گراؤنڈ کلیئرنساور طویل ویل بیس رکھتی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ہونڈا CB 125 F یاماہا YBR 125 کے مقابلے میں بہتر روڈ گرِپ اور ہینڈلنگ دیتی ہے۔

ہونڈا CB 125 F کا ڈرائی ویٹ یعنی وزن یاماہا YBR 125 کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ زیادہ وزن کا ہونا بھی روڈ گرِپ اور بائیک ہینڈلنگ میں اپنا کردار ادا کرتا ہے لیکن یہ موٹرسائیکل کی طاقت کو گھٹانے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے اگر طاقت اور وزن کا تناسب مناسب نہ ہو تو۔

بیلنسر:

یاماہا YBR 125 انجن بیلنسر کے ساتھ آتی ہے جو ہینڈل بارز، نشستوں اور فٹ پیگز میں محسوس ہونے والی تھرتھراہٹ کو کم کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یاماہا اپنی ویب سائٹ پر لکھتا ہے کہ “کیونکہ ہونڈا CB 125 F ایک OHV انجن رکھتی ہے جس میں بیلنسر بھی نہیں ہے، اس لیے CG یا کم از کم ہونڈا ڈیلکس کی طرح تھرتھراہٹ کی توقع رکھیں۔”

تو یاماہا YBR 125 چلانے والے کو ہونڈا CB 125 F کے مقابلے میں زیادہ ہموار تجربہ فراہم کرتی ہے۔ ہونڈا کو بیلنسر یا تھرتھراہٹ کم کرنے کے لیے کچھ لگانا چاہیے تھا۔ یہ اب تک کی واضح کمی ہے۔

کمپریشن ریشو:

یاماہا YBR 125: 10.0:1

ہونڈا CB 125 F: 9.0:1

کمپریشن ریشو کے معاملے میں YBR برتری لیتا ہے۔ زیادہ کمپریشن ریشو کا مطلب ہے کہ زیادہ ایندھن لینا لیکن ساتھ ہی پسٹن کو زبردست طاقت دینا اور نتیجتاً پہیہ بھی خوب گھومے۔ ہونڈا اس میں پیچھے ہے لیکن اپنے OHV انجن کی وجہ سے یہ زیادہ پہلے ٹارک پیدا کرتا ہے۔ YBR ہو سکتا ہے آپ کو جلدی نہ اٹھائے (فوری ٹارک نہ دے) لیکن طویل فاصلے پر یاماہا YBR 125 واضح طور پر ہونڈا CB 125 Fکو ہرائے گی۔ لیکن چھوٹی دوڑ کے لیے ہونڈا CB 150F یہاں تک کہ CG 125 بھی ریس جیت جائے گی۔

قیمت:

یاماہا YBR 125: 1,39,500 روپے

ہونڈا CB 125 F: 1,59,900 روپے اور اسپیشل ایڈیشن کے لیے 1,61,900 روپے

اب یہ فیصلہ کن بات ہے۔ ان قیمتوں پر آپ کو کیا مل رہا ہے دونوں موٹر سائیکلوں کی کامیابی کا دارومدار اس پر ہے۔ یاماہا YBR 125 (خاص طور پر YBR 125 G) کے معاملے میں یہ پہلے ہی پاکستانی مارکیٹ میں خود کو ثابت کر چکی ہے اور۔ ہونڈا CB 125 F مارکیٹ میں نئی ہے اور ابھی اس کا معاملہ واضح ہونا باقی ہے۔ البتہ قیمت میں 20,000 روپے کا واضح فرق ہے۔ تمام نئی خصوصیات جو یاماہا YBR 125 میں دستیاب ہیں ہونڈا CB 125 F میں بھی ہیں، تو کیا ہونڈا CB 125 F کی قیمت جائز ہے جبکہ اس میں OHV انجن ہے جو پرانا ہے؟

اگر مجھ سے پوچھیں تو میں ہونڈا CB 125 F کو زائد قیمت کی موٹر سائیکل قرار دوں کا اور بیشتر خصوصیات کے حوالے سے یاماہا YBR 125 بہتر موٹر سائیکل بھی ہے اور پھر سستی بھی ہے۔

اس سے ہٹ کر دیکھیں تو ہونڈا CB 125 F محض ہونڈا ڈیلکس کا اپگریڈ لگتا ہے۔ وہ عام چیزیں جو ہونڈا ڈیلکس میں نہیں تھیں جیسا کہ ٹیکو میٹر، فیول انڈیکیٹر، گیئر پوزیشن انڈیکیٹر، سیلف اسٹارٹ اور الائے رِم وہ اب ہونڈا CB 125 F میں دستیاب ہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.