پاکستان میں ہونڈا سٹی کی کون سی جنریشن آ رہی ہے؟

0 11,707

ہونڈا اٹلس ایک کے بعد دوسرا ٹیزر پیش کر رہا ہے، جس میں ایک نئی گاڑی کی لانچ کی جانب اشارہ کیا جا رہا ہے۔ ہمارے ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنی نئی ہونڈا سٹی لانچ کرنے کے لیے تیار ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کون سی جنریشن، آیا چھٹی یا ساتویں۔

آج ہونڈا اٹلس نے ایک اور موشن پکچر پوسٹ کی ہے، جس میں لانچ کا اشارہ کیا گیا ہے۔ تازہ ترین پوسٹ نے کمپنی نے ایک فرنٹ ہیڈ لائٹ کی تصویر شیئر کی ہے، جس میں ڈے ٹائم رننگ لائٹس (DRLs) روشن ہیں۔ یہ ایک نئی گاڑی کی آمد کی طرف بڑا اشارہ ہے۔ تو آپ کیا سمجھتے ہیں؟ یہ چھٹی جنریشن ہے یا ساتویں؟

پاکستان میں نئی ہونڈا سٹی:

کچھ عرصے سے یہ خبریں گردش میں ہیں کہ ہونڈا اٹلس کارز پاکستان لمیٹڈ اِس سال ہونڈا سٹی لانچ کرنے جا رہا ہے یعنی وہ گاڑی کہ جس کا سب کو شدت سے انتظار ہے۔ اور ایسا لگتا ہے کہ یہ بات واقعی حقیقت بھی بننے جا رہی ہے کیونکہ آج ہونڈا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پیج پر ایک ٹیزر اپلوڈ کیا ہے جس کا عنوان ہے ‘انتظار ختم ہوا’۔

قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ پاکستان کے پاس 2009 سے پانچویں جنریشن موجود ہے، جبکہ عالمی مارکیٹیں اس وقت ساتویں جنریشن کا لطف اٹھا رہی ہیں۔

Honda City

کیا نئی ہونڈا سٹی کی بکنگ کھل گئی ہے؟

اس سے پہلے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ گردش کر رہی تھی کہ ہونڈا مبینہ طور پر ایک گاڑی کی بکنگ کے لیے دستاویزات طلب کر رہا ہے، البتہ یہ ذکر نہیں کیا گیا کہ کس گاڑی کے لیے۔ اس پوسٹ کے مطابق کمپنی نے ہونڈا سٹی کے “نئے شَیپ” کے لیے اپنے صارفین سے شناختی کارڈ کی کاپی اور کارپوریٹ کسٹمرز کے لیے ہونڈا اٹلس کے نام ایک پرچیز آرڈر (PO) جمع کروانے کو کہا ہے۔

اس پوسٹ نے مزید کہا کہ سٹی ایسپائر کی جزوی ادائیگی 12 لاکھ روپے ہے، جبکہ دیگر ویرینٹس کے لیے 10 لاکھ روپے۔

البتہ اس حوالے سے ہونڈا اٹلس کی جانب سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا، اس لیے یہ خبر اب بھی باضابطہ نہیں ہے۔ اس لیے اس حوالے سے ہمارا مشورہ کچھ یہ ہے۔

آپ کے لیے ہمارا مشورہ یہ ہے کہ “پری بُکنگ” کے لیے اپنی محنت کی کمائی کسی کے ہاتھ پر نہ رکھیں یہاں تک کہ وہ ڈیلر کا نمائندہ/ملازم ہو اور کمپنی کے نام پر بکنگ کر رہا ہو تب بھی۔ ایسی گاڑی بُک نہ کروائیں جس کی کمپنی کی جانب سے باضابطہ رونمائی نہیں کی گئی ہو یا اسے ریلیز نہیں کیا گیا ہو۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.