کیا ہنڈا HR-V کا ہائبڑڈ ویرینٹ بھی پاکستان میں لانچ کیا جائے گا؟

0 1,352

ہنڈا HR-V کی لانچنگ کا وقت کافی قریب ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس کار کا ہر طرف چرچا نظر آتا ہے۔ جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ ہنڈا HR-V کے انٹرنیشنل مارکیٹس میں کے دو پٹرول اور ہائبرڈ ویرینٹس آتے ہیں۔ اس لیے مقامی صارف کا یہ سوال فطری ہے کہ کیا ہمیں ہائبرڈ ویرینٹ ملے گا یا نہیں۔ اس سوال کا جواب حاصل کرنے کے لیے ہم نے عالمی رجحانات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی ماہرانہ رائے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے ذرائع سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

کیا ہمیں ہائبرڈ HR-V ملے گی؟

ہمارے ذرائع اور رائے کے مطابق ہمیں ہنڈا HR-V ہائبرڈ ویرینٹ ملے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ کمپنی دو ویرینٹس، 1.5T پیٹرول اور 1.5 ہائبرڈ لانچ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے، تاہم، ہائبرڈ میں تاخیر ہوگی۔ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ممکنہ طور پر ہائبرڈ ویریئنٹ کچھ مہینوں کے وقفے کے بعد ملے گا لیکن یہ ویرینٹ ہمیں ضرور ملے گا۔

اور یہ ایک اچھی خبر ہے کیونکہ ہائبرڈ گاڑیاں پاکستان میں پٹرول کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے کافی مشہور ہو رہی ہیں۔ لہذا، ہنڈا اٹلس کی طرف سے ایک ہائبرڈ گاڑی مقامی صارفین کے لیے ایک بہترین پیشکش ہوگی اور ہنڈا کے شائقین اس کار کو ضرور پسند کریں گے۔

ممکنہ قیمت

گزشتہ روز ہم نے گاڑی کے پیٹرول ویرینٹ کی ممکنہ قیمت پر تبادلہ خیال کیا، جو ہمارے خیال میں 8.5 ملین سے روپے 9.5 ملین روپے کے درمیان ہوگی۔ لیکن اب ذرائع نے ہمیں بتایا ہے کہ پیٹرول ویرینٹ کی قیمت 8.5 روپے کے قریب ہو سکتی ہے۔ دریں اثنا، ہنڈا HR-V ہائبرڈ کی ممکنہ قیمت 9 ملین سے  9.5ملین روپے کے درمیان ہوگی۔

ابھی تک، کمپنی کی طرف سے گاڑی کی قیمت کے بارے میں کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے، اس لیے ہمیں تصدیق کے لیے مزید چند ہفتے انتظار کرنا ہوگا۔

کیا آپ کو لگتا ہے کہ ہمیں ہنڈا HR-V ہائبرڈ ملے گی یا نہیں؟ کمنٹس سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.