تین کاریں جو آپ ڈیڑھ لاکھ روپے میں خرید سکتے ہیں

1 4,901

ڈیڑھ لاکھ روپے میں کار خریدنا ایک مشکل کام ہے خاص طور پر اِس دَور میں کہ جس میں مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے اور روپے کی قدر انتہائی گر چکی ہے۔ پھر بھی ڈیڑھ لاکھ روپے میں چند آپشنز موجود ہیں کہ جن پر غور جا سکتا ہے۔ ہم نے تین کاروں کی فہرست بنائی ہے کہ جو پاکستان میں ڈیڑھ لاکھ روپے میں خریدی جا سکتی ہے۔ یہ فہرست طلبہ اور نوجوان افراد استعمال کر سکتے ہیں کہ جن کے پاس پیسے کم ہوتے ہیں لیکن وہ موٹر سائیکل کے بجائے گاڑی استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ 

سوزوکی FX 

پاک سوزوکی کی جانب سے مہران پیش کیے جانے سے پہلے سوزوکی FX ایک مشہور اِنٹری لیول ہیچ بیک تھی۔ سوزوکی ایف ایکس 800cc پٹرول انجن رکھتی ہے کہ جو مینوئل ٹرانسمیشن سے لیس ہے۔ 

اپنے چھوٹے سائز کی وجہ سے سوزوکی ایف ایکس شہر میں چلانے کے لیے اچھی گاڑی ہے۔ ڈِگی کھولنے کے لیے آپ کو پچھلی کھڑکی کھولنا پڑے گی کہ جو اس گاڑی کی ایک عجیب چیز ہے۔ اسپیئر پارٹس مارکیٹ میں باآسانی دستیاب ہیں اور بہت سستے بھی ہیں۔ ایف ایکس کی دیکھ بھال اور چلانے کی لاگت بھی کم ہے۔ سوزوکی ایف ایکس میں پاور اسٹیئرنگ، پاور ونڈوزیا پاور مررز جیسے فیچرز نہیں ہیں۔ آپ 80ء کی دہائی کے اوائل کی اچھی کنڈیشن والی سوزوکی ایف ایکس باآسانی ڈیڑھ لاکھ روپے کے اندر خرید سکتے ہیں۔ 

ڈائی ہاٹسو شیراڈ

ڈائی ہاٹسو شیراڈ کبھی پاکستان کی مقبول اور سستی ہیچ بیک تھی۔ یہ 1000cc پٹرول انجن کے ساتھ آئی تھی کہ جس میں مینوئل ٹرانسمیشن ہوتی ہے۔ شیراڈ میں ایئر کنڈیشننگ، AM/FM ریڈیو اور کیسٹ پلیئر شامل ہیں۔ اس میں پاور اسٹیئرنگ، پاور ونڈوز اور پاور مررز جیسے فیچرز نہیں ہیں۔ اسپیئر پارٹس کی دستیابی بسا اوقات مسئلہ بن سکتی ہے۔ اس لیے اس کی دیکھ بھال اور مرمت کی لاگت تھوڑی سی زیادہ ہو سکتی ہے۔ آپ 1980ء کی دہائی کی شیراڈ ڈیڑھ لاکھ روپے کے بجٹ میں حاصل کر سکتے ہیں۔ 

سوزوکی خیبر 

سوزوکی خیبر دراصل سوزوکی کلٹس کی جانشین تھی کہ جو مینوئل ٹرانسمیشن کے ساتھ 1000cc کے انجن میں  آئی۔ یہ گاڑی اندر سے کشادہ ہے اور کافی بڑی ڈگی رکھتی ہے۔ فیچرز میں ایئر کنڈیشننگ اور کیسٹ پلیئر شامل ہیں۔ سوزوکی خیبر لمبے سفر میں بھی باآسانی 4 افراد کی گنجائش رکھتی ہے۔ اس کو چلانے اور دیکھ بھال و مرمت کی لاگت کم ہے کیونکہ اسپیئر پارٹس مارکیٹ میں عام دستیاب ہیں اور سستے بھی ہیں۔ آپ 1980ء کی دہائی کے اوائل کا سوزوکی خیبر ماڈل ڈیڑھ لاکھ روپے کے اندر حاصل کر سکتے ہیں۔

اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے اور مزید خبروں کے لیے پاک ویلز پر آتے رہیے۔ 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.