ایک ماہ میں ایک لاکھ موٹر سائیکلیں بیچ ڈالیں – اٹلس ہونڈا کا نیا ریکارڈ

0 276

پاکستان میں موٹر سائیکلیں بنانے والے سب سے بڑے ادارے اٹلس ہونڈا نے نئے سال کے پہلے ہی مہینے میں فروخت کا نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے، تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ سے زیادہ موٹر سائیکلیں فروخت کرکے۔

یہ ادارے کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ اس نے ایک لاکھ کے ہندسے کو چھوا ہے۔ اس سے پہلے وہ اگست2017ء میں ایک مہینے میں 95 ہزار سے زیادہ موٹر سائیکلیں فروخت کر چکا تھا۔

Atlas Honda Bikes

اٹلس ہونڈا کا کہنا ہے کہ اس نے جنوری 2018ء میں ایک لاکھ موٹر سائیکلیں فروخت کرکے ایک مہینے میں سب سے زيادہ فروخت کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ یہ قابل قدر پرستاروں، صارفین، کارکنوں اور ڈیلرز کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھا۔

ہونڈا نے جنوری 2018ء میں اپنے تمام ماڈلز کی کل ایک لاکھ 11 موٹر سائیکلیں فروخت کیں۔ جو گزشتہ کئی سالوں سے ہونڈا کی پیشرفت پر نظریں جمائے ہوئے تھے ان کے لیے یہ خبر بالکل حیران کن نہیں کیونکہ ادارے نے پچھلے سال 10 لاکھ 46 ہزار 428 مو ٹرسائیکلیں بیچی تھیں، اس لیے انہیں معلوم تھا کہ بالآخر وہ ایک مہینے میں ایک لاکھ کا ہندسہ عبور کرے گا۔ پھر ایک سال سے ہونڈا کی ماہوار فروخت میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا تھا، حالانکہ موٹر سائیکلیں بنانے والے مقامی اداروں کے ساتھ مقابلہ بہت سخت ہے۔

یہی نہیں بلکہ ہونڈا نے رواں سال کے آغاز پر اپنی قیمتوں میں بھی ردّ و بدل کیا تھا، اس کے باوجود کمپنی نے جنوری میں موٹر سائیکلوں کی فروخت کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔

ہونڈا کی تبدیل شدہ قیمتیں اب کچھ یوں ہیں:

ہونڈا CG-125: نئی قیمت ایک لاکھ 7 ہزار 500 روپے، پرانی قیمت ایک لاکھ 6 ہزار 500روپے، ایک ہزار روپے کا اضافہ

ہونڈا CG-125 ڈیلکس: نئی قیمت ایک لاکھ 26 ہزار 500 روپے، پرانی قیمت ایک لاکھ 25 ہزار 500 روپے، ایک ہزار روپے کا اضافہ

ہونڈا پرائیڈر 100cc: نئی قیمت 87 ہزار 500 روپے، پرانی قیمت 86 ہزار 500 روپے، 500 روپے کا اضافہ

آگے بڑھتے ہوئے اٹلس ہونڈا نے پاکستان میں 250cc کی نئی بائیک بھی متعارف کروا دی ہے، 2018ء ہونڈا CBF-250۔ اس نئی موٹر سائیکل کی قیمت 6 لاکھ 40 ہزار روپے ہے۔

تو دیکھتے ہیں ہونڈا آگے کیا لاتا ہے؟ آٹوموبائل کی دنیا میں ہونے والی تازہ ترین پیشرفت سے آگاہ رہنے کے لیے پاک ویلز کے ساتھ رہیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.