BMW X1 پاک وہیلز کی استعمال شدہ گاڑیوں کی لسٹ میں شامل

0 567

پاک وہیلز ہمیشہ سے پہلا پلیٹ فارم رہا ہے جو آپ کے لیے آٹو موبائل انڈسٹری کی بے شمار خاص خبریں، راونڈ اپ اور پاکستان میں لانچ ہونے والی نئی کار کے لائیو بلاگ لاتا ہے۔ اس بیان کو پچھلے چند ماہ میں لانچ ہونے والی نئی ہونڈا سوک، ٹویوٹا ریو، ٹویوٹا فارچونر، سوزوکی وتارا، اور سوزوکی سیاز کی اضافی کوریج سے تقویت ملتی ہے۔

بالکل اسی طرح ہم نے BMW X1 کے ہر ممکنہ پہلو کے بارے میں بات کی اور اس کے تمام فوائد اور نقصانات اپنے قارئین کے سامنے رکھے تاکہ ہم ممکنہ خریداروں کی جتنی ممکن ہوسکے اس گاڑی کے حوالے سے رہنمائی کر سکیں۔ خواہ وہ رجسٹریشن پروسیس ہو، ویٹ ٹائم، پے منٹ شیڈول، یا سب سے پہلا تجربہ، ہم نے ہر چیز کو کور کرنے کی کوشش کی۔ دیوان موٹرز نے 29 ستمبر 2016 کو اس گاڑی کی اشتہاری مہم شروع کی اور وہ اس گاڑی کو 3.99 ملین روپے میں بیچنے کے لیے جتنا اس کے فیچرز کو بڑھا چڑھا کر بیان کر سکتے تھے انہوں نے کیا مگر اس کے بارے میں تحقیق کرنے سے پتہ چلا کہ یہ ابتدائی قیمت توبیس گریڈ ویرینٹ کے لیے ہے۔

سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ گاڑی چھ سے سات ماہ کے ڈیلیوری ٹائم کے ساتھ بک کی گئی تھی اور یہ چھ ماہ پلک جھپکتے ہی گزر گئے اور اب 1BMW X کی پہلی لاٹ پاکستان پہنچنا شروع ہوگئی ہے۔ بہرحال BMW X1 پاک وہیلز کے استعمال شدہ گاڑیوں کے سیگمنٹ میں بھی آگئی ہے جو کہ پاکستان کی آٹو مابائل انڈسٹری کا سب سے بڑا کلاسیفائیڈ پورٹل ہے۔

x1 3 2

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.