مالی سال ‏2019-20ء‎ میں گاڑیوں کی درآمد میں 85 فیصد کمی – PBS کے اعداد و شمار

0 154

پاکستان ادارۂ شماریات (PBS) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال ‏2019-20ء‎ کے ابتدائی دو ماہ میں ملک میں گاڑیوں کی امپورٹ یعنی درآمد میں تقریباً 85 فیصد آئی ہے۔ 

اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ completely built units یعنی CBUs کی درآمد مالی سال ‏2019-20ء‎ کے ابتدائی دو ماہ میں 9.46 ملین ڈالرز تک پہنچ گئی جبکہ پچھلے سال کے اسی عرصے میں یہ 61.88 ملین ڈالرز تھی۔ اسی طرح completely knocked-down یعنی CKDs کی درآمد میں بھی اسمبلنگ کی لاگت بڑھنے کی وجہ سے 15.46 فیصد کی کمی آئی۔ پچھلے مالی سال ‎ کے ابتدائی دو مہینوں کے دوران 145.5 ملین ڈالرز کی درآمدات کے مقابلے میں مالی سال ‏2019-20ء کے پہلے دو مہینوں میں درآمدات 123 ملین ڈالرز کی رہیں۔ 

مالی سال ‏2019-20ء‎ کا آغاز کسی بھی طرح سے مقامی آٹو انڈسٹری کے لیے مثالی نہیں رہا۔ درحقیقت معاملات بہت تھوڑے عرصے میں بدترین صورت اختیار کرگئے۔ ملک کی موجودہ معاشی صورت حال میں آٹو انڈسٹری تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے۔ البتہ مالی سال ‏2019-20ء‎ کے ابتدائی دو مہینوں میں حکومت کی جانب سے کاروں کی درآمد پر پابندی لگانے کے اقدامات نے بخوبی کام کیا۔ اس اچانک کمی کی بڑی وجوہات میں سے ایک حکومت کی جانب سے کاروں کی درآمد پر متعدد پابندیاں لگانا ہے جس کے تحت ان کی کسٹمز کلیئرنس صرف ویریفائیڈ پیمنٹ کے ذریعے ہی ہو سکتی ہے۔ ڈیوٹی اور ٹیکس کی ادائیگی کے لیے ترسیلِ زر (remittances) اس پاکستانی شہری کے اکاؤنٹ سے ہونی چاہیے کہ جو ملک میں گاڑی بھیج رہا ہے۔ اکاؤنٹ نہ ہونے کی صورت میں یہ رقم خاندان کے کسی قریبی فرد کے اکاؤنٹ میں وصول کی جا سکتی ہے۔ حکومت پرسنل بیگیج، گفٹ اسکیم یا ٹرانسفر آف ریزیڈنس کے تحت ہی گاڑیوں کی درآمد کی اجازت دے رکھی ہے۔ 

یہ اقدامات مارکیٹ میں ضابطے کی خلاف ورزی کو روکنے کے لیے اٹھائے گئے تھے۔ اس سے پہلے ان اسکیموں کے تحت صرف 5 فیصد گاڑیاں ہی حقیقی بیرونِ ملک مقیم پاکستانی درآمد کرتے تھے۔ کار امپورٹرز کی اکثریت گاڑیاں درآمد کرنے کے لیے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے پاسپورٹ استعمال کرتی تھی۔ گاڑیوں کی درآمد کے غیر قانونی طریقوں کی وجہ سے ملک کو منی لانڈرنگ اور غیر ملکی زرِ مبادلہ کے بیرونِ ملک جانے سے بڑا نقصان ہوتا تھا۔ گاڑیوں کی درآمد پر پابندی لگنے کا سب سے زیادہ فائدہ پاک سوزوکی کو ہوا۔ استعمال شدہ گاڑیوں کی بڑی تعداد ملک میں جاپانی مارکیٹ ہی سے درآمد کی جاتی تھی۔ ان میں سے بیشتر گاڑیاں660cc انجن رکھنے والی ہیچ بیک کیٹیگری کی ہوتی تھیں۔ اس شعبے میں مقامی آٹو سیکٹر میں پاک سوزوکی کا راج ہے۔ درآمد شدہ ہیچ بیکس پر پابندی کا نتیجہ پاک سوزوکی کی مقامی طور پر تیار ہونے والی سستی ہیچ بیکس کی فروخت میں اضافے کی صورت میں نکلا۔ 

ہماری طرف سے اتنا ہی۔ آٹوموبائل انڈسٹری کے اعداد و شمار کے حوالے سے ایسی تحاریر کے لیے پاک ویلز پر آتے رہیں اور اپنی قیمتی رائے نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.